Maktaba Wahhabi

33 - 66
دوسرا علاج و دَم : ابن ابی حاتم اورابو الشیخ نے لیث بن ابی سلیم سے نقل کیا ہے، وہ کہتے ہیں : ’’مجھے یہ پتہ چلا ہے کہ اگر کوئی درجِ ذیل آیات کو پڑھ کر پانی پر دَم کرے اور وہ پانی مریض کے سر پر بہا دے تو بِاِذْنِ اللّٰہِ بیوی سے دورکر دینے والے یا دیگر جادو سے شفاء مل جائے گی ۔ وہ آیات یہ ہیں : ۱- سورۃ البقرہ ، آیت : ۱۰۲ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ۔۔۔ { وَ اتَّبَعُوْا مَا تَتْلُوْا تا یَعْلَمُوْنَ٭ } ۲- سورۃ یونس ، آیت: ۸۱ اور ۸۲ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ۔ { فَلَمَّا اَلْقَوْا تا وَلَوْ کَرِہَ الْمُجْرِمُوْنَ٭ } ۳- سورۃ الاعراف ، آیت : ۱۱۸ تا ۱۲۲ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ۔۔۔ { فَوَقَعَ الْحَقُّ تا رَبِّ مُوْسیٰ وَ ہَارُوْنَ٭} ۴- سورۃ طہٰ ،آیت : ۶۹اور۷۰ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ۔۔ { اِنَّمَا صَنَعُوْا تا حَیْثُ أَتیٰ ٭ }۔[1] ۵- بیوی سے دور کیٔے گئے آدمی کیلیٔے مذکورہ ٔ سابقہ دَم کے علاوہ بکثرت ( کم از کم سو مرتبہ) سورۃ الفرقان کی آیت: ۲۳ { وَقَدِمْنَا تا مَنْثُوْراً٭ } اسکے کان میں پڑھیں ۔[2] تیسرا علاج و دَم : ابنِ بطال کہتے ہیں کہ وہب بن مُنبِّہ کی کتاب میں لکھا ہے کہ بیری کے سات پتّے لیں اور انھیں دو پتھروں میں (ہاون و دستے یا پھر کونڈی ڈنڈے و غیرہ سے) خوب کوٹ پیس لیں ۔ پھر اس مالیدے کو پانی میں ڈال کر اس پر آیۃ الکرسی ( سورۃالبقرہ ، آیت : ۲۵۵) اور چاروں قُل شریف تین مرتبہ پڑھ کر دَم کریں ۔ اور مریض کو اس پانی سے تین گھونٹ پلادیں اور باقی پانی سے اسے نہلا دیں، اسکا جِنّ و جادو اور تعویذ گنڈوں کے اثرات سب دور ہوجائیں گے ۔ اور اگر کوئی شخص جادو و غیرہ کے ذریعے اپنی بیوی کے جماع ( ہمبستری ) سے روک دیا گیا ہو تو اس کیلیٔے بھی یہ تیر بہدف نسخہ ہے ۔[3]
Flag Counter