Maktaba Wahhabi

29 - 322
بدن ہے۔ تو اپنی بہن کے بدن کو، چاہے وہ تیرے باپ کی بیٹی ہو، چاہے تیری ماں کی اور خواہ وہ گھر میں پیدا ہوئی ہو، خواہ اور کہیں، بے پردہ نہ کرنا۔ تو اپنی پوتی یا نواسی کے بدن کو بے پردہ نہ کرنا، کیونکہ ان کا بدن تو تیرا ہی بدن ہے۔ تیرے باپ کی بیوی کی بیٹی، جو تیرے باپ سے پیدا ہوئی ہے، تیری بہن ہے، تو اُس کے بدن کو بے پردہ نہ کرنا۔ تو اپنی پھوپھی کے بدن کو بے پردہ نہ کرنا، کیونکہ وہ تیرے باپ کی قریبی رشتہ دار ہے۔ تو اپنی خالہ کے بدن کو بے پردہ نہ کرنا، کیونکہ وہ تیری ماں کی قریبی رشتہ دار ہے۔ تو اپنے باپ کے بھائی کے بدن کو بے پردہ نہ کرنا، یعنی اُس کی بیوی کے پاس نہ جانا، وہ تیری چچی ہے۔ تو اپنی بہو کے بدن کو بے پردہ نہ کرنا، کیونکہ وہ تیرے بیٹے کی بیوی ہے، سو تو اُس کے بدن کو بے پردہ نہ کرنا۔ تو اپنی بھاوج کے بدن کو بے پردہ نہ کرنا، کیونکہ وہ تیرے بھائی کا بدن ہے۔‘‘ ’’اور تو اپنے کو نجس کرنے کے لیے اپنے ہمسایہ کی بیوی سے صحبت نہ کرنا۔‘‘[1] ۴: بدکاری پر شدید وعید: اس بارے میں [کتاب امثال] کے چار اقتباسات ذیل میں ملاحظہ فرمائیے:
Flag Counter