Maktaba Wahhabi

سیرۃ ابراہیم عمل کے آئینے میں

مؤلف: ابو سعد آصف عباس حماد

ناشر: مکتبہ ثنائیہ

سال شائع: 2008ء

یعنی : ’’دنیاوی معاملات میں اچھے طریقے سے ان کا ساتھ دو‘‘ سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی والدہ کافر تھی، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے ساتھ حسن سلوک کرنے کا فتویٰ پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس کے ساتھ حسن سلوک کرو۔ [1] باپ کا تلخ رویہ اور جلاوطنی سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے باپ کے ادب و احترام کے تقاضوں کو پوری طرح ملحوظ رکھتے ہوئے نہایت شفقت و محبت اور پیار و الفت کے لہجے میں وعظ سنایا، لیکن توحید کا یہ سبق کتنے ہی شیریں اور نرم لہجے میں کیوں نہ ہو، مشرک کے لیے ناقابل برداشت ہی ہوتا ہے، آزرکو نمرود (جو کہ کنعان بن کوش کابیٹا تھا)کے دربار میں اپنی جاہ وحشمت، مقام و مذہب کا لحاظ بھی تھا اور اپنی معاش سے ہاتھ دھو بیٹھنے کا خوف و اندیشہ بھی، بالخصوص اپنے دین کی اندھی عقیدت کی وجہ سے توحید کی پہلی آواز نہایت عجیب لگی، اسی تعصب و ہٹ دھرمی کی بناء پر آزر نہ تو بیٹے کے اندر خدادا صلاحیتوں کو اور نہ ہی اس کے حیات آفریں پیغام کو سمجھ سکا، چنانچہ حد درجہ نرمی و شائستگی اور ملامت کے باوجود ظالم باپ کی آنکھیں شعلہ جوالہ بن گئیں اور نتھنے پھول گئے، دھاڑتے ہوئے وہی کچھ کہا جو ایک ظالم باپ بالآخر کہہ سکتا ہے، کہنے لگا : ( قَالَ أَرَاغِبٌ أَنْتَ عَنْ آلِهَتِي يَا إِبْرَاهِيمُ لَئِنْ لَمْ تَنْتَهِ لَأَرْجُمَنَّكَ وَاهْجُرْنِي مَلِيًّا ) ] سورہ مریم :46 [ یعنی : ’’اے ابراہیم! کیا تو میرے معبودوں سے روگردانی کر رہا ہے، اگر باز نہ آیا تو میں تجھے سنگسار کردوں گا، میری نظروں سے ہمیشہ کے لئے دور ہو جاؤ۔‘‘ چنانچہ یہ گھر سے نکل جانے کا حکم تھا لہٰذا سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے گھر سے نکل جانے
x
صفحہعنوان
8رشتۂ الفت
9تأثرات محقق
11رختِ دل
13نقشِ آغاز
16قران کریم سے سیرت ابراہیم علیہ السلام کی ایک جھلک
20آغاز تبلیغ اور باپ سے خطاب
21داعی ومبلغ کے لئے سیرت ابراہیم علیہ السلام کا عملی پہلو
22باپ کا تلخ رویہ اور جلاوطنی
23عمل: عقیدے کی بات
24عمل: ٢
25تبلیغ کا دوسرامرحلہ اور قوم کی طر ف رخ
25مرنے کے بعد زندہ ہونے کا آنکھوں دیکھا حال
26عمل : عقیدے کی بات
27اجرام فلکی پر ایک نظر اور مشرکانہ عقائد کا بطلان
30عمل: مومن کے دل میں خوفِ الٰہی کا پیغمبرانہ شیوہ
31عمل: وہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہو
32صنم کدہ ہے جہاں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ لا الہ الا اللہ
33عمل: ایمان باللہ کی حقیقت
33عمل: شفاء اور صحت دینے والا کون ؟
34عمل: نفع نقصان کا مالک کون؟
36عمل: عقیدہ آخرت اور اس کی عملاً فکر
38عمل: غیر اللہ کی قسم شرک ہے
38ابراہیم علیہ السلام قوم کے بت کدے میں
39گستاخی کا مقدمہ اور شاہی عدالت کا فیصلہ
40عمل: اللہ کے سوا مدد کرنے والا کوئی نہیں
42آگ کے فلک شگاف شعلے اور ابراہیم علیہ السلام کی سلامتی
44کلامِ آخریں
44نمرود……… موت کے دہانے پر
45عمل: بصیرت مناظر
46نظریاتی اختلاف اور سوشل بائیکاٹ
48لمحہ فکریہ
48عمل: سیرت ابراہیم علیہ السلام سے توکل کا درس
50عمل: اختیارات اور تصرفات کا مالک صرف اللہ ہے
51عمل: مشرک رشتہ داروں کے لئے دعا کی ممانعت
51روزِ محشر آزر کا حشر
52سفرِ ِہجرت اور اس کے نشیب و فراز
53عزت و ناموس کی آزمائش
54عمل: انسان عزت کی تلاش میں شرک کی شاہراہ پر
55سچ بولتے ہیں وہ جھوٹ کی عادت نہیں انہیں
57ذبیح اللہ علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت
58عمل : بیٹے کون دیتا ہے
58لوگوں کی اکثریت کا حال
61عمل: ہمیشہ صالح اولاد کی دعا
63بیوی بچے جیسا بیش بہا اثاثہ بے آب و گیاہ جنگل كےحوالے آخر کیوں ؟
64عمل: اللہ کے پاس ہی رزق کے خزانے ہیں
67عمل : اولاد کے لیے صالح ماحول کے انتخاب میں سیدنا ابراہیم علیہ السلام کا نقطۂ نظر
67عمل : اپنی اولاد کو دعاؤں میں نہ بھولیں
69سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی زندگی آزمائشوں، قربانیوں اور اطاعتوں کی لازوال داستان
70عمل: نیکی کے کاموں میں اولاد سے مشاورت
70دنیا کے بت کدوں میں پہلا وہ گھر خدا کا
71عمل: اولاد کو نیکی کے کاموں میں شامل کرنا
73عمل: مسجدوں کی صفائی سیرت ابراہیم علیہ السلام کا عملی پہلو ہے
77ولادتِ اسحاق علیہ السلام کی نویدِ سعید
78عمل: مہمان نوازی کا ایمان جذبہ
81عمل: ہمیشہ رحمت الہٰی سے پر امید رہنا چاہیے
83عمل: علم غائب صرف اللہ‎ کے پاس ہے
84عمل: عقیدے کی لطیف بات
85سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے مناقبِ عالیہ
89ملت ابراہیم علیہ السلام کی پاکیزہ تعلیمات کی ایک جھلک
91ملت ابراہیم علیہ السلام کا اعجاز اور یہودونصاریٰ کا ڈھونگ
Flag Counter