Maktaba Wahhabi

سیرۃ ابراہیم عمل کے آئینے میں

مؤلف: ابو سعد آصف عباس حماد

ناشر: مکتبہ ثنائیہ

سال شائع: 2008ء

دعائیں کرنی چاہییں۔ مگر ایسی دعائیں کرتے وقت سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے حسین نظریہ کا خیال رکھنا چاہیے وہ یہ کہ یا اللہ! ’’ہماری اولاد کو اس لئے رزق نہ دے کہ وہ تیری یاد سے غافل ہو جائیں اور وہ رزق ان کے لئے وبال آخرت بن جائے بلکہ اس لئے رزق دے کہ وہ فقر کی وجہ سے پیدا ہونے والی تیری ناشکری کے خطرات سے محفوظ رہیں، جس کی فراخی پر تیرے شکر گزار بندے بن جائیں اور معاش کی فکر سے آزاد ہوکر تیرے دین ہی کی سربلندی کے لیے سرگرم عمل رہ سکیں۔ ‘‘ آپ علیہ السلام نے یہی دعا فرمائی: ( وَارْزُقْهُمْ مِنَ الثَّمَرَاتِ لَعَلَّهُمْ يَشْكُرُونَ) ]سورہ ابراهيم :37 [ ِیعنی: ’’’یا اللہ انھیں پھلوں سے رزق دیتا کہ وہ تیرے شکر گزار بنے رہیں۔‘‘ …………………… یہ دعائیں کرتے ہوئے آپ علیہ السلام واپس لوٹے، ہاجرہ علیہا السلام پانی اور کھجوریں کھاتی رہیں، اور بچے کو دودھ پلاتی رہیں، جب پانی اور کھجوریں ختم ہوگئیں تو ماں بیٹا کو پیاس لگی، پانی کی تلاش میں قریبی پہاڑی صفا پر چڑھ کر دیکھا تاکہ کوئی آدمی نظر آجائے لیکن کوئی آدمی نظر نہ آیا، پھر دوڑ کر صفا مروا پہاڑی پر آئیں، ں کوئی انسان نظر نہ آیا، اسی طرح حیرانی وپریشانی میں سات چکر لگائے، اچانک دیکھا کہ جبرائیل امین کھڑے تھے، آپ علیہا السلام مخاطب ہوئے کہ آپ کون ہیں؟فر مایا :ابراہیم کے بیٹے اسماعیل کی ماں ہوں۔ جبرائیل امین نے پوچھا کہ وہ یہاں آپ کو کس کے سپرد کر گئے ہیں، جواب دیا کہ اللہ کے، تو جبرائیل امین نے فرمایا: پھر اللہ تم دونوں کو کافی ہے، پھر جبریل آمین نے اپنی ایڑی یا پر مارا اور زمین کھود ڈالی جس سے پانی نکل آیا، سیدہ ہاجرہ علیہا السلام اپنے ہاتھوں سے اس کے گرد میں ڈھیر بنا رہی تھیں عبرانی زبان میں فرما رہی تھیں: ’’زم زم‘‘ یعنی رک جا رک جا، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’اللہ تعالیٰ ام اسماعیل پر رحم فرمائے، اگر وہ زم زم کو اپنی حالت پر چھوڑ دیتی تو وہ
x
صفحہعنوان
8رشتۂ الفت
9تأثرات محقق
11رختِ دل
13نقشِ آغاز
16قران کریم سے سیرت ابراہیم علیہ السلام کی ایک جھلک
20آغاز تبلیغ اور باپ سے خطاب
21داعی ومبلغ کے لئے سیرت ابراہیم علیہ السلام کا عملی پہلو
22باپ کا تلخ رویہ اور جلاوطنی
23عمل: عقیدے کی بات
24عمل: ٢
25تبلیغ کا دوسرامرحلہ اور قوم کی طر ف رخ
25مرنے کے بعد زندہ ہونے کا آنکھوں دیکھا حال
26عمل : عقیدے کی بات
27اجرام فلکی پر ایک نظر اور مشرکانہ عقائد کا بطلان
30عمل: مومن کے دل میں خوفِ الٰہی کا پیغمبرانہ شیوہ
31عمل: وہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہو
32صنم کدہ ہے جہاں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ لا الہ الا اللہ
33عمل: ایمان باللہ کی حقیقت
33عمل: شفاء اور صحت دینے والا کون ؟
34عمل: نفع نقصان کا مالک کون؟
36عمل: عقیدہ آخرت اور اس کی عملاً فکر
38عمل: غیر اللہ کی قسم شرک ہے
38ابراہیم علیہ السلام قوم کے بت کدے میں
39گستاخی کا مقدمہ اور شاہی عدالت کا فیصلہ
40عمل: اللہ کے سوا مدد کرنے والا کوئی نہیں
42آگ کے فلک شگاف شعلے اور ابراہیم علیہ السلام کی سلامتی
44کلامِ آخریں
44نمرود……… موت کے دہانے پر
45عمل: بصیرت مناظر
46نظریاتی اختلاف اور سوشل بائیکاٹ
48لمحہ فکریہ
48عمل: سیرت ابراہیم علیہ السلام سے توکل کا درس
50عمل: اختیارات اور تصرفات کا مالک صرف اللہ ہے
51عمل: مشرک رشتہ داروں کے لئے دعا کی ممانعت
51روزِ محشر آزر کا حشر
52سفرِ ِہجرت اور اس کے نشیب و فراز
53عزت و ناموس کی آزمائش
54عمل: انسان عزت کی تلاش میں شرک کی شاہراہ پر
55سچ بولتے ہیں وہ جھوٹ کی عادت نہیں انہیں
57ذبیح اللہ علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت
58عمل : بیٹے کون دیتا ہے
58لوگوں کی اکثریت کا حال
61عمل: ہمیشہ صالح اولاد کی دعا
63بیوی بچے جیسا بیش بہا اثاثہ بے آب و گیاہ جنگل كےحوالے آخر کیوں ؟
64عمل: اللہ کے پاس ہی رزق کے خزانے ہیں
67عمل : اولاد کے لیے صالح ماحول کے انتخاب میں سیدنا ابراہیم علیہ السلام کا نقطۂ نظر
67عمل : اپنی اولاد کو دعاؤں میں نہ بھولیں
69سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی زندگی آزمائشوں، قربانیوں اور اطاعتوں کی لازوال داستان
70عمل: نیکی کے کاموں میں اولاد سے مشاورت
70دنیا کے بت کدوں میں پہلا وہ گھر خدا کا
71عمل: اولاد کو نیکی کے کاموں میں شامل کرنا
73عمل: مسجدوں کی صفائی سیرت ابراہیم علیہ السلام کا عملی پہلو ہے
77ولادتِ اسحاق علیہ السلام کی نویدِ سعید
78عمل: مہمان نوازی کا ایمان جذبہ
81عمل: ہمیشہ رحمت الہٰی سے پر امید رہنا چاہیے
83عمل: علم غائب صرف اللہ‎ کے پاس ہے
84عمل: عقیدے کی لطیف بات
85سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے مناقبِ عالیہ
89ملت ابراہیم علیہ السلام کی پاکیزہ تعلیمات کی ایک جھلک
91ملت ابراہیم علیہ السلام کا اعجاز اور یہودونصاریٰ کا ڈھونگ
Flag Counter