Maktaba Wahhabi

اخلاق نبوی کے سنہرے واقعات

مؤلف: عبدالماجد مجاہد

ناشر: دارالسلام

سال شائع: 2013

کیا تم واقعی یہ کارنامہ انجام دے سکتے ہو؟ صفوان نے بے قراری سے پوچھا۔ عمیر نے جواب دیا:ہاں بالکل! کیوں نہیں؟ بس ادائے قرض اور میرے بچوں کی کفالت کا مسئلہ حل ہو جائے تو میں یہ کام آسانی سے کرسکتاہوں۔ صفوان بولا:تم اس کی فکر نہ کرو، یہ تو میرے لیے بہت معمولی سی بات ہے۔ میں قرض اور کفالت کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں۔تمھارا سارا قرض میں اتاروں گا اورجوکچھ میرے بچے کھائیں گے اور پہنیں گے وہی تمھارے بیوی بچوں کو بھی میسر ہوگا۔ بس تم یہ کام کردو اور ہاں دیکھو! یہ نہایت راز داری سے کرنے کاکام ہے۔ روئے زمین پر اس منصوبے کا میرے اور تمھارے سوا کسی کو علم نہیں ہونا چاہیے۔ عمیر بولا:بالکل یہ رازراز ہی رہے گا۔ تم فکر نہ کرو… ا چھا تو پھر ہاتھ ملاؤ اور وعدہ کرو کہ اس بات کی کسی کو ہوا تک بھی نہیں لگے گی…میں اس منصوبے پر فوری عمل شروع کررہا ہوں۔ صفوان! تمھیں معلوم ہے کہ میرے پاس مدینہ طیبہ جانے کا ایک معقول بہانہ بھی ہے۔ میرا بیٹا وہب مسلمانوں کی قید میں ہے۔ اس سے ملاقات کرنے کا بہانہ۔۔۔۔۔ اس نے اپنے چہرے پر شیطانی مسکراہٹ بکھیرتے ہوئے کہا۔ صفوان گھر آیا۔ اپنی تلوار میان سے نکالی تو ذرا زنگ آلود نظر آئی۔ اس نے اسے خوب تیز کرنے کے بعد زہر میں بجھانا شروع کیا اور زیر لب بڑبڑا یا:آہا !!اب اس تلوار سے میرے باپ اور بھائی کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا۔ پھر اس نے اپنی زہر میں بجھی تلوار عمیرکے حوالے کی اور اسے جلد از جلد مدینہ طیبہ روانہ ہونے کی تاکید کی۔ عمیرمدینہ طیبہ کی طرف روانہ ہوا۔ ان دنوں مکہ مکرمہ کی ہر مجلس میں، ہر گھر میں بدر ہی کا قصہ موضوع گفتگو تھا۔ صفوان ملنے جلنے والوں سے بڑے پُراعتمادلہجے میں کہتا:بس چند ہی روز کی بات ہے۔ میں ایسی زبردست خبر سناؤں گا کہ تم لوگ بدر کا غم بھول جاؤگے۔ عمیر بن وہب اپنی چالاکی، سفاکی، شرارت طبع اور بدباطنی کے باعث ’’شیطان قریش‘‘ کے لقب سے مشہور تھا ہی، وہ مکہ مکرمہ میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام کو تکلیف دینے میں بھی پیش
x
صفحہعنوان
161۔آپ جیسی ہستی کو اللہ تعالیٰ ضائع نہیں کیاکرتا
202۔تم آجاؤ ،سو اونٹ ملیں گے
233۔کون ہے جو اس غلام کو خریدے؟!
264۔آئندہ ایسا کرو گے تو نتیجہ بھگت لو گے
305۔ دشمن جاں پر مہربانی ونوازش
366۔ … اور فضالہ کی کایا پلٹ گئی
397۔ أم خالد کو بلاؤ، وہ کہاں ہے؟
438۔ پیارے ساتھی! تم شادی کیوں نہیں کر لیتے؟!
489۔ جاؤبہن! تمہاری خاطر ان مجرموں کو معاف کیا
5210۔ جب بیٹا باپ کے سامنے تلوار سونت کر کھڑا ہوگیا
5611- انہیں جب بھی دیکھاآنکھیں بے اختیار بہنے لگیں
5912۔ بھٹکا ہوا خوش قسمت راہی
6413۔ پیارے بچے! جاؤ میرا کام توکرکے آؤ
6714۔ سات کافروں کو جہنم رسید کرکے شہید ہونے والا مجاہد
6915۔ خوش نصیب شہسوار
7116۔ تم ایسا نہ کرتے تو آگ تمہیں اچک لیتی
7517۔ وہ آجائے اسے ہماری طرف سے امان ہے
8318۔ خالد! اب یہ مال واپس نہ کرنا
8719۔ غزوہ اُحد سے بھی زیادہ مشکل دن
9420۔ قیدی کو روٹی کھلا کر خود کھجوروں پر گزارا کرلیا
9721۔ خوش نصیب غلام
10122۔ رسول رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی نرم پالیسی کامیاب رہی
10423۔ ام المؤمنین کا حسن ادب
10724۔امام الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی پاکیزہ جوانی
10925۔یہ غلامی تو ہے ،مگر ہے کس کی؟
11426۔میں تو نبوت کی نشانیاں تلاش کر رہا تھا
12127۔ارے تم نے تو اللہ کی وسیع رحمت کو سکیڑ دیا
12428۔کاش یہ قبر میری ہوتی
13229۔ یہ آپ کے لیے تحفہ ہے مگر میری جیب تو خالی ہے
13430۔ اللہ کی قسم! میں نے ان سے بہتر معلم نہیں دیکھا
13731۔میں جانتاہوں آپ بدلہ نہیں لیں گے
13932۔اے اللہ مجھے مساکین ہی کے زمرے میں اٹھانا
14133۔وہ فقرو فاقہ سے بے نیاز ہو کر عطا فرماتے ہیں
14334۔ بچوں پر شفقت …اعلی اخلاق کی علامت
14535۔جسے کوئی پوچھنے والا نہ ہو اس کے حامی ہم ہیں
14636۔آج وعدہ نبھانے کا دن ہے
14937۔بالآخر وہی ہوا جس کا ڈر تھا
15138۔ معمولی چرواہے کے لیے منصب جلیل
15439۔ایک ذہین وفطین خاتون کا کارنامہ
15940۔اس شاعر کے نصیب جاگ اٹھے
16141۔بزرگوں کو گھر پر ہی رہنے دیا ہوتا،ہم وہیں آجاتے
16342۔ اللہ کی قسم! یہ سچی نبوت ہے
16543۔بہن کا احترام واکرام
16844۔ ہم انسانوں کی شکلیں نہیں بگاڑا کرتے
17345۔ایسا سمجھدار شخص اسلام سے دور نہیں رہ سکتا
17846۔میں عادل نہیں ہوں توپھر دنیا میں کون عادل ہے؟!
18047۔اللہ کے رسول! ہم پر احسان فرمائیے…
18548۔جو چیز تمہاری ہے ہی نہیں اس میں نذر کیسی؟!!
18849۔ خندق والوں سے کہو، کھانے کے لیے آجائیں
19050۔ہم نے اس سے بہتر نمائندہ نہیں دیکھا
19551۔معافی نہ ملی تو بھوکا پیاسا جان دے دوں گا!
19652۔قوم کے معزّز شخص کی عزت کرو
20253۔گھر میں آکر گالی دینے والوں کے لیے بھی معافی
20554۔ مظلوموں کی داد رسی کرنے والا
21055۔بیٹا تمہارے کان نے سچ سنا
21456۔میں مال کے لیے تو مسلمان نہیں ہوا
21757۔مجھے جنگ شروع ہونے سے پہلے بدلہ چاہیے
22058۔گھبراؤ نہیں !میں دنیا وآخرت میں ان کا سرپرست ہوں
22359۔وہ جو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کردینا چاہتی تھی
22760۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم خالی ہاتھ ہو کر بھی بے خوف وخطر ہیں
23061۔دیکھیے! میں نے سلمہ کے لیے کیسا رشتہ ڈھونڈا ہے؟!
23362۔سردار ابوسفیان بھی اسلام قبول کرتے ہیں
23763۔بیت اللہ کی کنجی اصل حقدار کو مل گئی
24164۔حسن ضیافت کا بہترین بدلہ
24565۔چور ڈاکو او ردشمنان اسلام عزت دا ربن گئے
24866۔انہیں بھڑکانے والی کوئی حرکت نہ کرنا
25367۔بے وفاسے وفا داریاں
25868۔بیٹا! ابو القاسم کی بات مان لو
26269۔میں قریش کے خلاف پنا ہ نہیں دے سکتا
26670۔کیا تم اپنی بہن کے لیے اسے پسند کرو گے؟
27171۔ ان کھجوروں کو پورے ڈھیر پر پھیلا دیں
27572۔ہم انبیاء آنکھوں سے اشارے نہیں کیا کرتے
27873۔اللہ اوراس کا رسول تم لوگوں کو سچا سمجھتے ہیں
28174۔رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی حیوانوں پر رحمت
28575۔محبوب مشقت میں ہو تو محب کو آرام کیسے آئے؟
28976۔میں تو دنیا میں ایک راہ چلتے مسافر کی طرح ہوں
29277۔آؤ سب لوگ جابر کے گھر چلیں
29878۔ یہ قبریں میری نماز کے باعث جمگمگا اٹھتی ہیں
30079۔ باوفا اہلیہ کی یادیں
30280۔آج میرے گھر میں معزز ترین مہمان ہیں
30681۔حق دار کو سخت بات کہنے کی بھی اجازت ہے
30882۔مجھے کائنات کے لیے داعی اور رحمت بنا یا گیا
31183۔غلطی بھی معاف ہوگئی اور کفارہ بھی ادا ہو گیا
31484۔مظلوم کی بد دعا سے بچ کر رہنا
31985۔اللہ کے ساتھ تجارت
32186۔نواسوں کے ساتھ حسن سلوک
32287۔یہ تواضع اور یہ اخلاق ایک نبی ہی میں ہو سکتا ہے
32688۔غلاموں، یتیموں اور مسکینوں کے والی
32889۔ مساوات محمدی کی چند جھلکیاں
33090۔اورسیدہ کو گوہر مطلوب مل گیا
33291۔ہم نے آپ کو ہمیشہ سچا ہی پایا
33492۔ہمارے نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم کی زاہدانہ زندگی
33693۔اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لباس کی سادگی
33894۔انھیں چھوڑ دو،یہ برائی کا منبع ہیں
34295۔اچھے اخلاق والا روزہ دار اور تہجد گزار جیسا
34396۔اور اسے چادر عطا ہوتی ہے
34497۔میری دعا امت کے لیے محفوظ ہے
34798۔میں ان دونوں کی دیت ضرور ادا کروں گا
35199۔مشکل ترین لمحات میں امانت کی پاسداری
353100۔عیسائی سفیر کے ساتھ حسن سلوک
Flag Counter