Maktaba Wahhabi

اخلاق نبوی کے سنہرے واقعات

مؤلف: عبدالماجد مجاہد

ناشر: دارالسلام

سال شائع: 2013

پیش رہتا تھا۔ بدر کے روز اس کے بیٹے وہب کو ایک انصاری صحابی رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ نے گرفتار کرلیاتھا۔ عمیر بن وہب تیزی سے سفر کرتا ہوا مدینہ طیبہ پہنچا۔ مسجد نبوی کے سامنے اپنی اونٹنی بٹھائی اور نیچے اترا۔ادھر مدینہ طیبہ میں مسلمانوں کے درمیان بھی بدر کے معرکے پر ہی بات ہو رہی تھی۔ وہ اپنی کم تعداد کے باوجود اس فتح ونصرت اور تائید ربانی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کررہے تھے اور بدر کے واقعات دہرا کر خوش ہو رہے تھے۔ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ دیگر صحابہ کرام کے ساتھ مسجد کے ایک کونے میں بیٹھے بدر کی باتیں کررہے تھے کہ کیسے اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل وکرم سے انہیں عزت و وقار بخشا اور کفار کو ذلیل وخوار کیا۔ اچانک آپ کی نگاہ عمیر پر پڑی جو تلوار لٹکائے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بڑھتا چلا جارہاتھا۔ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی بصیرت کام آئی۔ کہنے لگے:ہو نہ ہو اللہ کا یہ دشمن کسی خطرناک ارادے سے یہاں آیا ہے۔ یہ بدر کے روز لوگوں کو جنگ کے لیے بھڑکانے والوں میں پیش پیش تھا۔ اسی نے اندازہ لگاکر کافروں کو مسلمانوں کی تعداد بتائی تھی۔جناب عمر رضی اللہ عنہ نے اس کے گلے میں لٹکی ہوئی تلوار کے نیام کی پٹی سے اس کی گردن دبوچ لی اور اسے گرفتار کرکے خدمت نبوی میں حاضر ہوئے۔ عرض کیا:اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ اللہ کا دشمن تلوار لٹکائے آرہاہے۔ ارشاد ہوا:’’عمر! اسے چھوڑ دو، آگے آنے دو۔‘‘ فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے صحابہ کرام سے کہا:تم اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہی رہنا اور اس خبیث پر نگاہ رکھنا۔ یہ نہایت خطرناک آدمی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’عمیر! میرے قریب آؤ۔‘‘ وہ قریب ہوکر جاہلیت کے طریقے کے مطابق کہنے لگا:انْعَمُوا صَبَاحًا ’’آپ لوگوں کی صبح بخیر ہو۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’اللہ تعالیٰ نے ان جاہلانہ الفاظ کے بدلے میں ہمیں ایک ایسے تحیہ سے مشرف کیا ہے جو تمھارے اس تحیہ سے کہیں بہتر ہے،یعنی سلام سے جو اہل جنت کا تحیہ ہے۔ ہاں عمیر! بتاؤ کیسے آنا ہوا؟‘‘ اس نے کہا:میں اپنے قیدی بیٹے وہب کا حال معلوم کرنے کے لیے آیا ہوں۔ برائے مہربانی اس کے بارے میں احسان فرمادیجیے۔ فرمایا:’’یہ تمھارے گلے میں تلوار کیسی لٹک رہی ہے؟‘‘ وہ بولا:اللہ ان
x
صفحہعنوان
161۔آپ جیسی ہستی کو اللہ تعالیٰ ضائع نہیں کیاکرتا
202۔تم آجاؤ ،سو اونٹ ملیں گے
233۔کون ہے جو اس غلام کو خریدے؟!
264۔آئندہ ایسا کرو گے تو نتیجہ بھگت لو گے
305۔ دشمن جاں پر مہربانی ونوازش
366۔ … اور فضالہ کی کایا پلٹ گئی
397۔ أم خالد کو بلاؤ، وہ کہاں ہے؟
438۔ پیارے ساتھی! تم شادی کیوں نہیں کر لیتے؟!
489۔ جاؤبہن! تمہاری خاطر ان مجرموں کو معاف کیا
5210۔ جب بیٹا باپ کے سامنے تلوار سونت کر کھڑا ہوگیا
5611- انہیں جب بھی دیکھاآنکھیں بے اختیار بہنے لگیں
5912۔ بھٹکا ہوا خوش قسمت راہی
6413۔ پیارے بچے! جاؤ میرا کام توکرکے آؤ
6714۔ سات کافروں کو جہنم رسید کرکے شہید ہونے والا مجاہد
6915۔ خوش نصیب شہسوار
7116۔ تم ایسا نہ کرتے تو آگ تمہیں اچک لیتی
7517۔ وہ آجائے اسے ہماری طرف سے امان ہے
8318۔ خالد! اب یہ مال واپس نہ کرنا
8719۔ غزوہ اُحد سے بھی زیادہ مشکل دن
9420۔ قیدی کو روٹی کھلا کر خود کھجوروں پر گزارا کرلیا
9721۔ خوش نصیب غلام
10122۔ رسول رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی نرم پالیسی کامیاب رہی
10423۔ ام المؤمنین کا حسن ادب
10724۔امام الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی پاکیزہ جوانی
10925۔یہ غلامی تو ہے ،مگر ہے کس کی؟
11426۔میں تو نبوت کی نشانیاں تلاش کر رہا تھا
12127۔ارے تم نے تو اللہ کی وسیع رحمت کو سکیڑ دیا
12428۔کاش یہ قبر میری ہوتی
13229۔ یہ آپ کے لیے تحفہ ہے مگر میری جیب تو خالی ہے
13430۔ اللہ کی قسم! میں نے ان سے بہتر معلم نہیں دیکھا
13731۔میں جانتاہوں آپ بدلہ نہیں لیں گے
13932۔اے اللہ مجھے مساکین ہی کے زمرے میں اٹھانا
14133۔وہ فقرو فاقہ سے بے نیاز ہو کر عطا فرماتے ہیں
14334۔ بچوں پر شفقت …اعلی اخلاق کی علامت
14535۔جسے کوئی پوچھنے والا نہ ہو اس کے حامی ہم ہیں
14636۔آج وعدہ نبھانے کا دن ہے
14937۔بالآخر وہی ہوا جس کا ڈر تھا
15138۔ معمولی چرواہے کے لیے منصب جلیل
15439۔ایک ذہین وفطین خاتون کا کارنامہ
15940۔اس شاعر کے نصیب جاگ اٹھے
16141۔بزرگوں کو گھر پر ہی رہنے دیا ہوتا،ہم وہیں آجاتے
16342۔ اللہ کی قسم! یہ سچی نبوت ہے
16543۔بہن کا احترام واکرام
16844۔ ہم انسانوں کی شکلیں نہیں بگاڑا کرتے
17345۔ایسا سمجھدار شخص اسلام سے دور نہیں رہ سکتا
17846۔میں عادل نہیں ہوں توپھر دنیا میں کون عادل ہے؟!
18047۔اللہ کے رسول! ہم پر احسان فرمائیے…
18548۔جو چیز تمہاری ہے ہی نہیں اس میں نذر کیسی؟!!
18849۔ خندق والوں سے کہو، کھانے کے لیے آجائیں
19050۔ہم نے اس سے بہتر نمائندہ نہیں دیکھا
19551۔معافی نہ ملی تو بھوکا پیاسا جان دے دوں گا!
19652۔قوم کے معزّز شخص کی عزت کرو
20253۔گھر میں آکر گالی دینے والوں کے لیے بھی معافی
20554۔ مظلوموں کی داد رسی کرنے والا
21055۔بیٹا تمہارے کان نے سچ سنا
21456۔میں مال کے لیے تو مسلمان نہیں ہوا
21757۔مجھے جنگ شروع ہونے سے پہلے بدلہ چاہیے
22058۔گھبراؤ نہیں !میں دنیا وآخرت میں ان کا سرپرست ہوں
22359۔وہ جو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کردینا چاہتی تھی
22760۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم خالی ہاتھ ہو کر بھی بے خوف وخطر ہیں
23061۔دیکھیے! میں نے سلمہ کے لیے کیسا رشتہ ڈھونڈا ہے؟!
23362۔سردار ابوسفیان بھی اسلام قبول کرتے ہیں
23763۔بیت اللہ کی کنجی اصل حقدار کو مل گئی
24164۔حسن ضیافت کا بہترین بدلہ
24565۔چور ڈاکو او ردشمنان اسلام عزت دا ربن گئے
24866۔انہیں بھڑکانے والی کوئی حرکت نہ کرنا
25367۔بے وفاسے وفا داریاں
25868۔بیٹا! ابو القاسم کی بات مان لو
26269۔میں قریش کے خلاف پنا ہ نہیں دے سکتا
26670۔کیا تم اپنی بہن کے لیے اسے پسند کرو گے؟
27171۔ ان کھجوروں کو پورے ڈھیر پر پھیلا دیں
27572۔ہم انبیاء آنکھوں سے اشارے نہیں کیا کرتے
27873۔اللہ اوراس کا رسول تم لوگوں کو سچا سمجھتے ہیں
28174۔رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی حیوانوں پر رحمت
28575۔محبوب مشقت میں ہو تو محب کو آرام کیسے آئے؟
28976۔میں تو دنیا میں ایک راہ چلتے مسافر کی طرح ہوں
29277۔آؤ سب لوگ جابر کے گھر چلیں
29878۔ یہ قبریں میری نماز کے باعث جمگمگا اٹھتی ہیں
30079۔ باوفا اہلیہ کی یادیں
30280۔آج میرے گھر میں معزز ترین مہمان ہیں
30681۔حق دار کو سخت بات کہنے کی بھی اجازت ہے
30882۔مجھے کائنات کے لیے داعی اور رحمت بنا یا گیا
31183۔غلطی بھی معاف ہوگئی اور کفارہ بھی ادا ہو گیا
31484۔مظلوم کی بد دعا سے بچ کر رہنا
31985۔اللہ کے ساتھ تجارت
32186۔نواسوں کے ساتھ حسن سلوک
32287۔یہ تواضع اور یہ اخلاق ایک نبی ہی میں ہو سکتا ہے
32688۔غلاموں، یتیموں اور مسکینوں کے والی
32889۔ مساوات محمدی کی چند جھلکیاں
33090۔اورسیدہ کو گوہر مطلوب مل گیا
33291۔ہم نے آپ کو ہمیشہ سچا ہی پایا
33492۔ہمارے نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم کی زاہدانہ زندگی
33693۔اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لباس کی سادگی
33894۔انھیں چھوڑ دو،یہ برائی کا منبع ہیں
34295۔اچھے اخلاق والا روزہ دار اور تہجد گزار جیسا
34396۔اور اسے چادر عطا ہوتی ہے
34497۔میری دعا امت کے لیے محفوظ ہے
34798۔میں ان دونوں کی دیت ضرور ادا کروں گا
35199۔مشکل ترین لمحات میں امانت کی پاسداری
353100۔عیسائی سفیر کے ساتھ حسن سلوک
Flag Counter