Maktaba Wahhabi

اخلاق نبوی کے سنہرے واقعات

مؤلف: عبدالماجد مجاہد

ناشر: دارالسلام

سال شائع: 2013

357
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواباً فرمایا:’’ سبحان اللہ! جب دن روشن ہو جاتا ہے تو پھر رات کہا ں چلی جاتی ہے‘‘۔ میں نے آپ کی اس بات کو بھی چمڑے کے ٹکڑے پر لکھ لیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہرقل کا خط سننے سے فارغ ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: ’’ تم سفیر ہو اور تمہارا یہ حق ہے کہ تمہاری خاطر تواضع کی جائے۔ تمہیں انعام ملنا چاہیے اگر ہم نے تمہارے لیے انعام کی کوئی چیز دیکھی تو تمہیں پیش کی جائے گی۔ ہم اس وقت گھر سے باہر ہیں۔ قارئین کرام! ذرا غور کیجیے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس تنوخی کو اسلام لانے کی دعوت دیتے ہیں اور وہ انکار کرتا ہے، مگر یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اخلاق تھا کہ آپ اس سے ناراض ہونے کی بجائے اس کی تالیف قلبی فرما رہے ہیں اور اسے انعام دینے کی بات کر رہے ہیں۔ اسی دوران حاضرین مجلس میں سے ایک صاحب کہنے لگے:میں اسے انعام دیتا ہوں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنا سامان کھولا اس میں سے زرد رنگ کا ایک خوبصوت حُلہ یعنی قیمتی کپڑوں کا جوڑا میری گود میں رکھ دیا۔ میں نے پوچھا:یہ انعام دینے والا کون ہے؟ مجھے بتایا گیا کہ ان کا نام عثمان بن عفان ہے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے ہیں:’’ساتھیو! تم میں سے کون اس مہمان کی میزبانی کرے گا‘‘۔ایک انصاری صحابی نے کہا:یارسول اللہ! اس کی میزبانی میں کروں گا۔ میں اس انصاری کے ساتھ کھڑا ہو گیا اور مجلس سے نکل کر جب باہر جانے لگا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور فرمایا:(تَعَالَ یَا أَخَا تَنُوخ) ’’تنوخ قبیلہ کے بھائی !ذرا میرے پاس تو آؤ‘‘ میں آپ کے قریب ہو کر کھڑا ہوگیا۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تواضع اور اخلاق دیکھیے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پشت مبارک میرے سامنے کر دی اور ارشاد فرمایا:( ھَا ھُنَا امْضِ لِمَا أُمِرْتَ بِہِ) ’’اسے بھی دیکھ لو اسی کے بارے میں تمہیں(ہرقل کی جانب سے ) ہدایات دی گئی تھیں‘‘ میں نے آپ کی پشت مبارک کو دیکھا تو آپ کی پشت پر ختم نبوت موجود تھی۔ البدایۃ والنھایۃ للعلامۃ ابن کثیر:7/ 177۔
x
صفحہعنوان
161۔آپ جیسی ہستی کو اللہ تعالیٰ ضائع نہیں کیاکرتا
202۔تم آجاؤ ،سو اونٹ ملیں گے
233۔کون ہے جو اس غلام کو خریدے؟!
264۔آئندہ ایسا کرو گے تو نتیجہ بھگت لو گے
305۔ دشمن جاں پر مہربانی ونوازش
366۔ … اور فضالہ کی کایا پلٹ گئی
397۔ أم خالد کو بلاؤ، وہ کہاں ہے؟
438۔ پیارے ساتھی! تم شادی کیوں نہیں کر لیتے؟!
489۔ جاؤبہن! تمہاری خاطر ان مجرموں کو معاف کیا
5210۔ جب بیٹا باپ کے سامنے تلوار سونت کر کھڑا ہوگیا
5611- انہیں جب بھی دیکھاآنکھیں بے اختیار بہنے لگیں
5912۔ بھٹکا ہوا خوش قسمت راہی
6413۔ پیارے بچے! جاؤ میرا کام توکرکے آؤ
6714۔ سات کافروں کو جہنم رسید کرکے شہید ہونے والا مجاہد
6915۔ خوش نصیب شہسوار
7116۔ تم ایسا نہ کرتے تو آگ تمہیں اچک لیتی
7517۔ وہ آجائے اسے ہماری طرف سے امان ہے
8318۔ خالد! اب یہ مال واپس نہ کرنا
8719۔ غزوہ اُحد سے بھی زیادہ مشکل دن
9420۔ قیدی کو روٹی کھلا کر خود کھجوروں پر گزارا کرلیا
9721۔ خوش نصیب غلام
10122۔ رسول رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی نرم پالیسی کامیاب رہی
10423۔ ام المؤمنین کا حسن ادب
10724۔امام الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی پاکیزہ جوانی
10925۔یہ غلامی تو ہے ،مگر ہے کس کی؟
11426۔میں تو نبوت کی نشانیاں تلاش کر رہا تھا
12127۔ارے تم نے تو اللہ کی وسیع رحمت کو سکیڑ دیا
12428۔کاش یہ قبر میری ہوتی
13229۔ یہ آپ کے لیے تحفہ ہے مگر میری جیب تو خالی ہے
13430۔ اللہ کی قسم! میں نے ان سے بہتر معلم نہیں دیکھا
13731۔میں جانتاہوں آپ بدلہ نہیں لیں گے
13932۔اے اللہ مجھے مساکین ہی کے زمرے میں اٹھانا
14133۔وہ فقرو فاقہ سے بے نیاز ہو کر عطا فرماتے ہیں
14334۔ بچوں پر شفقت …اعلی اخلاق کی علامت
14535۔جسے کوئی پوچھنے والا نہ ہو اس کے حامی ہم ہیں
14636۔آج وعدہ نبھانے کا دن ہے
14937۔بالآخر وہی ہوا جس کا ڈر تھا
15138۔ معمولی چرواہے کے لیے منصب جلیل
15439۔ایک ذہین وفطین خاتون کا کارنامہ
15940۔اس شاعر کے نصیب جاگ اٹھے
16141۔بزرگوں کو گھر پر ہی رہنے دیا ہوتا،ہم وہیں آجاتے
16342۔ اللہ کی قسم! یہ سچی نبوت ہے
16543۔بہن کا احترام واکرام
16844۔ ہم انسانوں کی شکلیں نہیں بگاڑا کرتے
17345۔ایسا سمجھدار شخص اسلام سے دور نہیں رہ سکتا
17846۔میں عادل نہیں ہوں توپھر دنیا میں کون عادل ہے؟!
18047۔اللہ کے رسول! ہم پر احسان فرمائیے…
18548۔جو چیز تمہاری ہے ہی نہیں اس میں نذر کیسی؟!!
18849۔ خندق والوں سے کہو، کھانے کے لیے آجائیں
19050۔ہم نے اس سے بہتر نمائندہ نہیں دیکھا
19551۔معافی نہ ملی تو بھوکا پیاسا جان دے دوں گا!
19652۔قوم کے معزّز شخص کی عزت کرو
20253۔گھر میں آکر گالی دینے والوں کے لیے بھی معافی
20554۔ مظلوموں کی داد رسی کرنے والا
21055۔بیٹا تمہارے کان نے سچ سنا
21456۔میں مال کے لیے تو مسلمان نہیں ہوا
21757۔مجھے جنگ شروع ہونے سے پہلے بدلہ چاہیے
22058۔گھبراؤ نہیں !میں دنیا وآخرت میں ان کا سرپرست ہوں
22359۔وہ جو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کردینا چاہتی تھی
22760۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم خالی ہاتھ ہو کر بھی بے خوف وخطر ہیں
23061۔دیکھیے! میں نے سلمہ کے لیے کیسا رشتہ ڈھونڈا ہے؟!
23362۔سردار ابوسفیان بھی اسلام قبول کرتے ہیں
23763۔بیت اللہ کی کنجی اصل حقدار کو مل گئی
24164۔حسن ضیافت کا بہترین بدلہ
24565۔چور ڈاکو او ردشمنان اسلام عزت دا ربن گئے
24866۔انہیں بھڑکانے والی کوئی حرکت نہ کرنا
25367۔بے وفاسے وفا داریاں
25868۔بیٹا! ابو القاسم کی بات مان لو
26269۔میں قریش کے خلاف پنا ہ نہیں دے سکتا
26670۔کیا تم اپنی بہن کے لیے اسے پسند کرو گے؟
27171۔ ان کھجوروں کو پورے ڈھیر پر پھیلا دیں
27572۔ہم انبیاء آنکھوں سے اشارے نہیں کیا کرتے
27873۔اللہ اوراس کا رسول تم لوگوں کو سچا سمجھتے ہیں
28174۔رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی حیوانوں پر رحمت
28575۔محبوب مشقت میں ہو تو محب کو آرام کیسے آئے؟
28976۔میں تو دنیا میں ایک راہ چلتے مسافر کی طرح ہوں
29277۔آؤ سب لوگ جابر کے گھر چلیں
29878۔ یہ قبریں میری نماز کے باعث جمگمگا اٹھتی ہیں
30079۔ باوفا اہلیہ کی یادیں
30280۔آج میرے گھر میں معزز ترین مہمان ہیں
30681۔حق دار کو سخت بات کہنے کی بھی اجازت ہے
30882۔مجھے کائنات کے لیے داعی اور رحمت بنا یا گیا
31183۔غلطی بھی معاف ہوگئی اور کفارہ بھی ادا ہو گیا
31484۔مظلوم کی بد دعا سے بچ کر رہنا
31985۔اللہ کے ساتھ تجارت
32186۔نواسوں کے ساتھ حسن سلوک
32287۔یہ تواضع اور یہ اخلاق ایک نبی ہی میں ہو سکتا ہے
32688۔غلاموں، یتیموں اور مسکینوں کے والی
32889۔ مساوات محمدی کی چند جھلکیاں
33090۔اورسیدہ کو گوہر مطلوب مل گیا
33291۔ہم نے آپ کو ہمیشہ سچا ہی پایا
33492۔ہمارے نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم کی زاہدانہ زندگی
33693۔اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لباس کی سادگی
33894۔انھیں چھوڑ دو،یہ برائی کا منبع ہیں
34295۔اچھے اخلاق والا روزہ دار اور تہجد گزار جیسا
34396۔اور اسے چادر عطا ہوتی ہے
34497۔میری دعا امت کے لیے محفوظ ہے
34798۔میں ان دونوں کی دیت ضرور ادا کروں گا
35199۔مشکل ترین لمحات میں امانت کی پاسداری
353100۔عیسائی سفیر کے ساتھ حسن سلوک
Flag Counter