تمہیدزنا ایک ایسی گندگی اور فحاشی ہے، جس سے سلیم طبیعتیں نفرت کرتی ہیں، بہت سے مفاسد کی وجہ سے تمام ادیان نے اسے حرام قرار دیا ہے، جن میں سے انساب کا اختلاط، قطع ارحام، عائلی زندگی کی تباہی، خاندانی نظام کی ٹوٹ پھوٹ، جنسی امراض کا پھیلنا، نوجوانوں کی صحت کی کمزوری اور جرائم کا پھیلنا بطورِ خاص قابل ذکر ہے۔ اللہ تعالیٰ کی توفیق و اعانت کے ساتھ اس باب میں ہم یہ بیان کریں گے:(۱) زنا کے بارے میں ادیان سماویہ کا مؤقف(۲) زنا کے سنگین نتائجان دونوں موضوعات کو الگ الگ فصل میں بیان کیا جائے گا۔