Maktaba Wahhabi

پردہ

مؤلف: محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ

ناشر: دارالسلام لاہور

سال شائع: مارچ 1999ء

مترجم: حافظ عبدالرشید اظہر صاحب

کریں اور اپنی شرمگاہوں (عصمتوں ) کی حفاظت کریں اور اپنا سنگار کسی پر ظاہر نہ کیا کریں ۔ سوائے اس کے جو از خود (بغیر ان کے اختیار کے ) کھلا رہتا ہے اور اپنے سینوں پر اوڑھنیاں اورھے رہا کریں ۔ اپنے خاوند، باپ، خسر، بیٹوں ، شوہر کے بیٹوں ، بھائیوں ، بھتیجوں، بھانجوں ، اپنی ہی قسم کی عورتوں اور اپنے غلاموں کے سوا۔ نیز ان خدام سے جو عورتوں کی خواہش نہ رکھتے ہوں یا ایسے بچوں سے جو عورتوں کی پردہ کی چیزوں سے واقف نہ ہوں ۔ (غرض ان لوگوں کے سوا کسی پر اپنی زینت اور سنگار کو ظاہرنہ ہونے دیں ) اور اپنے پاؤں(ایسے طور سے زمین پر ) نہ ماریں کہ(جھنکار کی آواز کانوں تک پہنچ جائے ) اور ان کا پوشیدہ زیور معلوم ہو جائے اور اے مومنو! سب اللہ کے آگے توبہ کرو تاکہ تم فلاح پاؤ۔ ‘‘ یہ آیت مبارکہ چہرے کے پردے کے وجوب پر مندرجہ ذیل طریقوں سے دلالت کرتی ہے: (1)اللہ عزوجل نے مومن عورتوں کو اپنی عصمت کی حفاظت کا حکم دیا ہے اور عصمت کی حفاظت کے حکم کا تقاضا یہ ہے کہ وہ تمام وسائل و ذرائع اختیار کیے جائیں جو اس مقصد کے حصول میں مددگار ہو سکتے ہیں اور ہر عقلمند آدمی جانتا ہے کہ چہرے کا پردہ عصمت کی حفاظت کے منجملہ وسائل میں سے ہے کیونکہ چہرہ کھلا رکھنا غیر محرم مردوں کے لیے اس کی طرف دیکھنے کا ذریعہ بنتا ہے اور مردوں کو اس کے خدوخال کا جائزہ لینے کا موقع
x
صفحہعنوان
7مقدمہ
10پردہ کےاحکام
11قرآن حکیم سے چند دلائل
11پہلی دلیل
16دوسری دلیل
18تیسری دلیل
19چوتھی دلیل
20سنت مطہرہ سے دلائل
21وجہ استدلال
28قیاس صحیح کی روسے چہرے کے پردے کا وجوب
29بے پردگی کے نقصانات
30بے پردگی کے نقصانات
30(1)فتنے میں پڑنا
30(2)شرم و حیا کا جاتے رہنا
31(4)مرد و عورت کا آزادانہ میل جول
36پردے وکو واجب نہ سمجھنے والوں کے دلائل.....
37چہرے کے پردے کو واجب نہ سمجھنے والوں کے دلائل اور ان کا جواب
Flag Counter