Maktaba Wahhabi

پردہ

مؤلف: محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ

ناشر: دارالسلام لاہور

سال شائع: مارچ 1999ء

مترجم: حافظ عبدالرشید اظہر صاحب

ملتا ہے جس سے بات میل ملاقات بلکہ ناجائز تعلقات تک جا پہنچتی ہے۔ حدیث میں ہے: «العینان تزنیان وزناهما النظر» ’’آنکھیں بھی زنا کرتی ہیں اور ان کا زنا (ناجائز) دیکھنا ہے۔ ‘‘(مسند احمد:2/343) پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ پاؤں وغیرہ کے زنا کا ذکر کرنے کے بعد آخر میں فرمایا: ’’ والفرج یصدق ذلک أو یکذبہ ‘‘(مسند احمد: 2/343) ’’شرمگاہ اس کی تصدیق کرتی ہے یا تکذیب۔‘‘ لہذا جب چہرے کا پردہ حفظ ناموس و عصمت کا ذریعہ ٹھہرا تو وہ بھی اس طرح فرض ہو گا جس طرح کہ حفظ ناموس و عصمت فرض ہے۔ اُن وسائل و ذرائع کا بھی وہی حکم ہوتا ہے جو ان مقاصد کے حصول کے لیے ان (وسائل و ذرائع ) کو ذریعہ بنایا جاتا ہے۔ (2)اللہ جل شانہ کا ارشاد ہے: ﴿ وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلٰي جُيُوْبِهِنَّ ۠] (النور 24/ 31) "اور اپنے گریبانوں پر ڈوپٹے ڈال کر رکھیں۔ " خمار (جس کی جمع خمر ہے ) اس کپڑے کو کہتے ہیں جسے عورت اپنا سر ڈھانپنے کے لیے اوڑھتی ہے، مثلاً برقعے کا نقاب وغیرہ۔ جب عورت کو یہ حکم ہے کہ وہ اپنے سینے پر دوپٹہ ڈال کر رکھے تو چہرہ ڈھانپنا بھی فرض ہو گا کیونکہ یا تو چہرہ لازما اس حکم میں داخل ہو جاتا ہے یا پھر قیاس صحیح اس کا تقاضا کرتا ہے۔ وہ اس طرح کہ جب گردن و سینہ کو ڈھانپنا فرض ہے تو چہرے کے پردے کی فرضیت تو بدرجہ
x
صفحہعنوان
7مقدمہ
10پردہ کےاحکام
11قرآن حکیم سے چند دلائل
11پہلی دلیل
16دوسری دلیل
18تیسری دلیل
19چوتھی دلیل
20سنت مطہرہ سے دلائل
21وجہ استدلال
28قیاس صحیح کی روسے چہرے کے پردے کا وجوب
29بے پردگی کے نقصانات
30بے پردگی کے نقصانات
30(1)فتنے میں پڑنا
30(2)شرم و حیا کا جاتے رہنا
31(4)مرد و عورت کا آزادانہ میل جول
36پردے وکو واجب نہ سمجھنے والوں کے دلائل.....
37چہرے کے پردے کو واجب نہ سمجھنے والوں کے دلائل اور ان کا جواب
Flag Counter