Maktaba Wahhabi

البیان اسلامی ثقافت نمبر

مؤلف: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

سال شائع: 2015

360
طہٰ حسین نے اپنی پوری ذہانت ، ادبیت اور تاریخی مطالعہ اس چیز کے ثابت کرنے میں صرف کیا کہ مصری فکر و دماغ یا تو بالکلیۃ مغربی فکر و دماغ ہے یا اس سے بہت زیادہ قریب ہے اور اس کا یونانی فکر سے جس قدر گہرا لگاؤ ہے ، مشرقی فکر سے اسی قدر بُعد ، وہ قدیم زمانہ عہد فرعونی سے آج تک کسی زمانہ میں کسی حملہ آور تہذیب سے متاثر نہیںہوا ۔ نہ وہ اہلِ ایران سے متاثر ہو ۔ نہ یونانیوں ، نہ عربوں اور نہ مسلمانوں سے(جنہوں نے صدیوں مصر پر حکومت کی ) ان کے نزدیک اگر مصری فکر و دماغ قدیم زمانہ سے لے کر آج تک کسی تہذیب سے متاثر ہوا ہے تو وہ مغربی تہذیب ہے اور اگر اس نے مختلف قسم کے فوائد کا تبادلہ اور افادہ و استفادہ کا طبعی فرض انجام دیا ہے تو صرف بحر روم کی اقوام سے ۔۔۔وہ کہتے ہیں : ’’اس سے بڑھ کر بے عقلی اور سطحیت کی بات کوئی نہ ہوگی کہ مصر کو مشرق کا ایک حصہ اور مصری فکرکو ہندوستان یا چین کی طرح مشرقی فکر سمجھا جائے ‘‘ طہ حسین ایک چھوٹی شخصیت نہیں تھے بلکہ مصر کے نامور اور مشہور ادباء میں سے تھے اور مصر کے وزیر تعلیم بھی رہے ہیں اس لیے انہوںنے مصر کی تغریب میں بہت اہم کردار ادا کیا ۔ مغربی تہذیب کی پیروی کے نتائج اجتماع ومعاشرت اور سوشل زندگی میں مغربی طریقوں کی پیروی اوران کے اصول زندگی اور طرزِ معاشرت کو قبول کرلینا اسلامی معاشرہ میں بڑے دور رس نتائج رکھتا ہے ۔اس وقت مغرب ایک اخلاقی جذام میں مبتلا ہے جس سے اس کا جسم برابر کٹتا اور گلتا چلا جا رہا ہے اور اب اس کی عفونت پورے ماحول میں پھیلی ہوئی ہے۔ اس مرضِ جذام کا سبب اس کی جنسی بے راہ روی اور اخلاقی انارکی ہے جو بہیمیت اور حیوانیت کی حدود تک پہنچ گئی ہے لیکن اس کیفیت کا بھی حقیقی و اولین سبب عورتوں کی حد سے بڑھتی ہوئی آزادی ، مکمل بے پردگی ، مرد و زن کا غیر محدود اختلاط اور شراب نوشی تھی ۔ کسی اسلامی ملک میں اگر عورتوں کو ایسی ہی آزادی دی گئی ۔ پردہ یکسر اٹھا دیا گیا ۔دونوں صنفوں کے اختلاط کے آزادانہ مواقع فراہم کیے گئے ۔ مخلوط تعلیم جاری کی گئی تو اس کا نتیجہ اخلاقی انتشار اور جنسی انارکی ، سول میرج ، تمام اخلاقی و دینی حدود و اصول سے بغاوت اور بلا اختصار اس اخلاقی جذام کے سوا کچھ نہیں جو مغرب کو ٹھیک ان اسباب کی بنا پر لاحق ہوچکا ہے، ان اسلامی ملکوں میں جہاں مغربی تہذیب کی پر جوش نقل
x
صفحہعنوان
6اہلِ حق کو پھرمعرکہ درپیش ہے
11ثقافت یا کلچر سے کیا مراد ہے ؟
12ثقافت اور مذہب :
14اسلا م کا تصور ثقافت :
15اسلامی ثقافت کی خصوصیات ؟
23بے جا تکلفات کا در آنا
24اسلامی اقدار واطوار پر مبنی معاشرے کی تشکیل عصرِ حاضر میں کیسے ممکن ہے ؟
31بارات کا تصور ، مفاسد اور حل
37بارات میں عورتوں کی شرکت کے مزید مفاسد
43سخت آپریشن اور دینی غیرت اختیار کرنے کی ضرورت
44لڑکی والوں کے گھر کھانا جائز ہے یا نہیں ؟
46مروّجہ جہیز کی شرعی حیثیت
50سيدہ فاطمہ رضی اﷲ عنہا کا جہیز
53شادی بیاہ کی فضولیات اور رسومات پر ایک اخباری فیچر
65دکھلاوے اور نمودونمائش کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟
67دین دار عورت دین داروں کے لیے فتنہ نہیں ہے!
68شادی کے موقعے پر دف بجانے کی شرعی حیثیت
81شادی بیاہ کے مسنون اور غیر مسنون طریقے
82ولیمے کا مسنون طریقہ اور غیر مسنون طریقے :
83ولیمے کے بارے میں اسلامی ہدایات
87معصیت والی دعوت میں شریک ہونے کی اجازت نہیں
90ولیمہ کب کیا جائے ؟
91انگریزی زبان میں شادی کارڈ
92رات کو شادیوں کا انعقاد
94رات کے وقت شادی کا صحیح طریقہ
95حکومت پنجاب کا ایک اصلاحی اقدام مگر ؟
97نکاح کی الگ مستقل تقریب ،اگر ناگزیر ہوتو ....
97سلامی یانیوتہ
99عورت نئے گھر میں نئے ماحول میں
99(1) والدین کی ذمے داری :
101(1)مرد کے لیے حکمت ودانش کی ضرورت
102(3) ساس کا کردار
103(3) بیوی کا حسن کردار اور حسن تدبیر
109میاں بیوی کی رنجش میں میکے والوں کا کردار
111اسلام اور آدابِ معاشرت
112مسکرانا نیکی ہے
114مصافحہ
114معانقہ
115اسلام میں پرائیویسی کا تصور:
117مکان کے باہر کھڑے ہوکر آوازیں دینا:
119بے جا مداخلت نہ کیجئے
120بات ٹھہر ٹھہر کر کیجئے !
121کھانے پینے کے آداب
127اجازت لینے سے متعلق شرعی آداب اور حکمتیں
130’’استئذان‘‘ کیا ہے ؟
131استئذان کی اقسام
132اجازت لینے کی حکمت و علت
134اجازت لینے کے آداب
146گھر کے اندر اجازت لینے سے متعلق چند اہم گذارشات :
149بازار شرعی نصوص کی روشنی میں
150بازار کی اہمیت:
152عہد رسالت کے بازار
155عہد حاضر کے بازار
156گانا بجانا،مزمارو موسیقی یا شرکیہ قوالی ، نعتیںو نظمیں
156فحاشی کے اڈے اور عاملوں (جادوگروں ) کے آستانے :
157شراب خانے:
158کفار کی مذہبی اشیاء کی خرید و فروخت:
159سودی لین دین
160ناپ تول میں کمی
162سندھ اسمبلی کےخلافِ شریعت اور آئین فیصلے
163قرآن و سنت کی بالادستی اور فوقیت
163نا بالغ لڑکیوں کا نکاح قرآن کریم کی روشنی میں
172نا بالغ لڑکی کے نکاح کا ثبوت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث سے
176صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور سلف کا عمل
17818 سال سے کم عمر میں شادی ا ور علماء کی رائے
182نابالغ لڑکی کا نکاح اور شیعہ علماء
183دورِ حاضر کے علماء کی رائے
183چھوٹی عمر (کم سنی) میں نکاح سے روکنے کے نقصانات
187دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت طلب کرنے کا معاملہ
189جدید ٹیکنالوجی کے ہمارے معاشرہ پر اثرات
191(2) جدید ٹیکنالوجی کے مثبت اثرات
192(3) جدید ٹیکنالوجی کے منفی اثرات
193انٹرنیٹ کے متعلق چند چشم کشا حقائق:
194انٹرنیٹ کے چند بڑے نقصانات:
200(4 ) جدید ٹیکنالوجی کے منفی اثرا ت سے بچاؤ کا طریقہ اور علاج
202انٹرنیٹ اور موبائلز کا استعمال شرعی حدود و ضوابط
203(3) نعمت کا اعتراف :
204انٹرنیٹ کی فنی تعریف :
205انٹرنیٹ کے نقصانات :
209فیس بک :
217موبائل کے فوائد ،نقصانات اور شرعی ہدایات وآداب
220موبائل کے نقصانات
222موبائل فون استعمال کرنے کے آداب
228رنگ ٹونز کے طور پر عادی گھنٹی کا استعمال کریں :
232ہماری غذائیں اور مشروبات اور غیر مسلم مصنوعات
232انسانی جسم کے لئے غذا کی اہمیت
234ایک بنیادی اصول :
235(1)ایسے بری (خشکی کے ) جانورجو حرام ہیں:
240(2)سمندری جانور:
240اسلام میں حرام کردہ مشروبات
2411اسلام میں غیر مسلم مصنوعات کا کیا حکم ہے:
242(2)اجزائے ترکیبی (Food Additives) اور (E Numbers):
248اسلام کا عادلانہ نظامِ وراثت اور اس کی خصوصیات
249وراثت اور دیگر مذاھب
253اسلام کے عادلانہ نظام وراثت کی خصوصیات
254(1) ھبہ (Gift) کرنا
255عمری
255رقبیٰ
256تقسیم وراثت سے قبل کے عادلانہ پہلو
258میت کی تدفین کا انتظام
259میت کی وصیت کا لاگو کرنا
260کمزور طبقوں تک وراثت کی رسائی
260یتیم بچہ (Orphan)
261حمل (Unborn Child)
262خنثیٰ (Transgender)
262عورت (Woman)
269لڑکیوں کی بغاوت اسباب وعوامل اور علاج
270لڑکی کی پیدائش رحمت الٰہی کے حصول کا ذریعہ ہے
271فطرت پر پیدائش
272خوش اسلوبی
272اولاد میں برابری
273ایمان کی آبیاری
274فرائض کی آگاہی
274محبت و شفقت کا برتاؤ
276ابلیس
277عورت کا فتنہ
278آزادانہ دجالی میڈیا کا قیام
279تفریح کے نام پر شہوات کی ترویج
280خبروں کے نام پر شبہات کا پرچار
281(1)فواحش و منکرات کی اشاعت
282(2)خلوت کو عام کرنا
283(3)نظرسے بد کاری
285لباس
286معاشرہ پر بغاوت کے اثرات
288بغاوت کا اعلاج
298عشقیہ تحریر یں۔۔۔۔۔ پاؤں کی زنجیر یں !
303آزادئ اظہار رائےکے شرعی اصول وضوابط
304آزادئ کا تطوراتی مفہوم :
305عالمِ حاضر اور مغرب کی فکری آزادی :
308اسلام اور آزائ اظہار رائے :
312اسلام میں آزادئ اظہارِرائے کے اصول و ضوابط
314دوسرا اصول : صاحب رائے کون ہونا چاہئے ؟
316تیسرا اصول : رائے کے نتائج کو مد نظر رکھنا بھی ضروری ہے
317چوتھا اصول : اختلافی معاملات میں کسی کو اپنی رائے کا پابند مت بنائیں
319پانچواں اصول : رائے کے اظہار سے کسی کو نیچا دکھانا مقصو د نہ ہو بلکہ مخلصانہ نصیحت مراد ہو
320چھٹا اصول :رائے کسی طرح بھی بری تشہیر، لعن وطعن ، بہتان اور گمراہی پر مبنی نہ ہو
322غیر اسلامی تہوار شرعی میزان میں
325غیر اسلامی تہواروں کی حرمت کے اسباب :
325پہلا سبب : ایمان کی حفاظت
327دوسرا سبب:غیر مسلموں   کے تہوار منانا اسلام کے عقیدہ ’’ الولاء والبراء ‘‘ کے منافی ہے ۔
328تیسرا سبب: غیر اسلامی تہواروں   میں شرکت نفس پرستی ، خواہش پرستی کا عنصر پیدا کرتی ہے ۔
330چوتھا سبب: اسلام گناہوں کی درجہ بندی میں علانیہ گناہوں   کو برائیوں کی بدترین صورت سمجھتاہے ۔
331پانچواں سبب:غیر اسلامی تہواروں کو اپنانا ذہنی غلامی کا اعتراف ہے ۔
333غیر مسلموں کے مختلف تہواروں کے مفاسد کا جائزہ:
333ویلنٹائن ڈے:
336بسنت:
337تاریخی حیثیت:
337شرعی حیثیت:
340ہیپی نیو ائیر:نئے سال کی مبارکباد
344اپریل فول:
351مغربی ثقافت کی یلغار
353منفی رویہ
355مصطفی کمال اتاترک کا تجدد اور مغربیت
356سر سید احمد خان کی مغربیت اور تجددپسندی
359مصر میں طہٰ حسین کی مغربیت اور اس کی طرف دعوت
360مغربی تہذیب کی پیروی کے نتائج
361تجدد و مغرب زدگی کے اسباب اور ان کا علاج
363زہرکاتریاق
364مغرب سےاستفادہ کا حقیقی میدان اوراس کے حدود
365مغربی ثقافت کی یلغارسےبچاؤکیسےممکن ہے؟
367دینِ اسلام میں تفریح کا تصور
369تفریح کیا ہے ؟
370مزاح کا شرعی حکم
371سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے مزاح کی چند مثالیں :
374مزاح سے متعلق چند شرعی قواعد وضوابط
392عید کے کھیل کود:
392عصر حاضراور کھیل و تفریح:
394ملّت کے سپوت ذمہ داریاں اور درپیش فتنے !!
395جوانی کی اہمیت :
397نوجوانوں کے کرنے کے کام
405نوجوانوں کے لئے اہم نصیحتیں :
410آج کا نوجوان فتنوں کے نرغے میں
411فراغت ،وقت کا ضیاع
412بدعقیدگی یا اسٹائل
412میڈیا اور خراب لٹریچر
416فکری حملے
419شادیاں ناکام کیوں ہوتی ہیں؟
419نکاح
423طلاق:
426(1) رشتہ کرتے وقت معیار دین کو نہ بنایا جانا
427(2)کورٹ میرج ،یعنی بغیر ولی کی اجازت کے نکاح کرلینا:
427(3)اولاد کی دینی تربیت نہ ہونا:
429کفار سے مشابہت
429مشابہت کا مفہوم
436(1) اعتقادی امور
436(2) جشن و تہوار
436(3)عبادات سے متعلق امور
437(4) عادات و اطوار اور اخلاق
444اسلامی ثقافت نہ تو عربی ہے نہ عجمی
453قومی اور بین الاقوامی سطح پر منائے جانے والے غیر شرعی تہوار
Flag Counter