Maktaba Wahhabi

اسلام میں بنیادی حقوق

مؤلف: فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین

ناشر: دارالسلام ، لاہور

مقدمہ ہر قسم کی تعریف اللہ کے لیے ہے۔ہم اس کی حمد بیان کرتے ہیں،اسی سے مدد چاہتے ہیں،اسی سے معافی طلب کرتے اور اسی کی طرف رجوع کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے نفس کی شر انگیزیوں اور اعمال کی برائیوں سے اپنی پناہ میں رکھے۔ اللہ تعالیٰ جسے ہدایت نصیب فرما دے،اسے کوئی گمراہ نہیں کر سکتا اور جسے وہ گمراہ کر دے،اسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔وہ اکیلا ہے جس کا کوئی شریک نہیں۔میں یہ بھی گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ پر،آپ کی آل و اصحاب رضی اللہ عنہم پر اور ہر اس شخص پر جس نے بھلائی کے ساتھ ان کا اتباع کیا،رحمت اور سلامتی نازل فرمائے۔ اللہ تعالیٰ کی شریعت کی خوبیوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس میں عدل کا لحاظ رکھا گیا ہے تاکہ ہر صاحب حق کو کسی کمی بیشی کے بغیر اس کا حق دیا جائے،چنانچہ اللہ تعالیٰ نے عدل ،احسان اور قریبی رشتہ داروں کے حقوق ادا کرنے کا حکم دیا۔عدل کے ساتھ ہی رسول بھیجے اور کتابیں نازل کیں اور عدل ہی سے دنیا و آخرت کے امور قائم ہیں۔
x
صفحہعنوان
13مقدمہ
15اللہ تعالیٰ کے حقوق
21رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق
25والدین کے حقوق
30میاں بیوی کے حقوق
32بیوی کے خاوند پر حقوق
36خاوند کے بیوی کے حقوق
39اولاد کے حقوق
44قریبی رشتہ داروں کے حقوق
49ہمسایوں کے حقوق
53حکمرانوں اور رعایا کے حقوق
54رعايا کے حکمرانوں پر حقوق
58عام مسلمانوں کے حقوق
67غیر مسلموں کے حقوق
Flag Counter