Maktaba Wahhabi

اسلام میں بنیادی حقوق

مؤلف: فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین

ناشر: دارالسلام ، لاہور

شادی کے اثرات بڑے دو رس اور اس کے تقاضے بہت اہم ہیں۔میاں بیوی کا باہم تعلق کچھ اس طرح کا ہے کہ ان میں سے ہر ایک کے دوسرے پر مالی،بدنی اور اجتماعی حقوق عائد ہوتے ہیں،لہذا زوجین میں سے ہر ایک کے لیے ضروری ہے کہ دینی دستور کے مطابق رہن سہن رکھے اور ہر ایک دوسرے کے واجبی حقوق و فرائض نہایت فراخدلی کے ساتھ کسی کراہت اور ٹال مٹول کے بغیر،خوش دلی سے انجام دے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ وَعَاشِرُوْھُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ ۚ ﴾[1] ترجمہ: "اور بیویوں کے ساتھ اچھی طرح رہو سہو۔" نیز فرمایا: ﴿ وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِيْ عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُوْفِ ۠ وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ﴾[2] ترجمہ: عورتوں کا حق (مردوں پر) ویسا ہی ہے جیسا کہ دستور کے مطابق (مردوں کا حق) عورتوں پر ہے،البتہ مردوں کو عورتوں پر فضیلت ہے۔ جس طرح عورت پر واجب ہے کہ اپنے خاوند کے حقوق ادا کرے اسی طرح خاوند کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بیوی کے حقوق ادا کرے۔جب تک زوجین میں سے ہر ایک ان
x
صفحہعنوان
13مقدمہ
15اللہ تعالیٰ کے حقوق
21رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق
25والدین کے حقوق
30میاں بیوی کے حقوق
32بیوی کے خاوند پر حقوق
36خاوند کے بیوی کے حقوق
39اولاد کے حقوق
44قریبی رشتہ داروں کے حقوق
49ہمسایوں کے حقوق
53حکمرانوں اور رعایا کے حقوق
54رعايا کے حکمرانوں پر حقوق
58عام مسلمانوں کے حقوق
67غیر مسلموں کے حقوق
Flag Counter