Maktaba Wahhabi

اسلام میں بنیادی حقوق

مؤلف: فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین

ناشر: دارالسلام ، لاہور

دونوں کے اخراجات ،رہائش ،شب بسری،غرضیکہ تمام امور میں ممکن حد تک عدل کرے کیونکہ ان میں سے ایک کی جانب میلان رکھنا بہت بڑا گناہ ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «من كانت له امرأتان فمال إلى إحداهما جاء یوم القیامة وشقه مائل» (سنن ابی داؤد) "جس کی دو بیویاں ہوں اور وہ ان میں سے ایک کی طرف مائل ہو تو وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کا ایک پہلو جھکا ہوا ہو گا۔" البتہ وہ امور جن میں عدل ممکن نہ ہو ،جیسے محبت اور دل کی خوشی تو ان میں خاوند پر کچھ گناہ نہیں کیونکہ یہ اس کے بس کی بات نہیں ہے۔ فرمان الہی ہے: [وَلَنْ تَسْتَطِيْعُوْٓا اَنْ تَعْدِلُوْا بَيْنَ النِّسَاۗءِ وَلَوْ حَرَصْتُمْ ﴾[1] ترجمہ: اگر تم چاہو بھی تو اپنی بیویوں کے درمیان عدل نہ کر سکو گے۔(سورۃ النساء،آیت 129) یہی وجہ تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں کے درمیان شب بسری کی باری مقرر کر رکھی تھی۔آپ عدل کرتے تھے اور فرماتے تھے: «اللهم هذا قسمی فیما أملك فلا تلمنی فیما تملك ولا أملك» "اے اللہ !یہ میری تقسیم ایسے معاملے میں ہے جس میں میرا اختیار ہے اور جس بات میں تیرا اختیار ہے ،میرا نہیں،اس پر مجھے ملامت نہ فرمانا۔" لیکن اگر کوئی بیوی شب بسری کے معاملے میں اپنی باری خوشی سے دوسری بیوی کو ہبہ
x
صفحہعنوان
13مقدمہ
15اللہ تعالیٰ کے حقوق
21رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق
25والدین کے حقوق
30میاں بیوی کے حقوق
32بیوی کے خاوند پر حقوق
36خاوند کے بیوی کے حقوق
39اولاد کے حقوق
44قریبی رشتہ داروں کے حقوق
49ہمسایوں کے حقوق
53حکمرانوں اور رعایا کے حقوق
54رعايا کے حکمرانوں پر حقوق
58عام مسلمانوں کے حقوق
67غیر مسلموں کے حقوق
Flag Counter