Maktaba Wahhabi

اسلام میں بنیادی حقوق

مؤلف: فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین

ناشر: دارالسلام ، لاہور

اولاد میں بیٹے اور بیٹیاں دونوں شامل ہیں۔اولاد کے بہت سے حقوق ہیں جن میں سب سے اہم ان کی اچھی اور صالح تربیت کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے کے بہترین فرد بن سکیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا قُوْٓا اَنْفُسَكُمْ وَاَهْلِيْكُمْ نَارًا وَّقُوْدُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ ﴾[1] ترجمہ: مومنو! اپنے آپ کو اور اپنے اہل عیال کو آتش (جہنم) سے بچاؤ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں" نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «کلکم راع وکلکم مسوول عن رعیته،والرجل راع فی اهله ومسوول عن رعیته» (صحیح بخاری و صحیح مسلم) "تم میں سے ہر کوئی نگران ہے اور ہر کوئی اپنی رعیت کے متعلق جواب دہ ہے اور آدمی اپنے گھر کا ذمہ دار ہے اس سے اس کی رعیت کے متعلق باز پرس ہو گی۔ اولاد والدین کے لیے امانت ہے اور قیامت کے دن وہ اولاد کے متعلق جواب دہ ہوں
x
صفحہعنوان
13مقدمہ
15اللہ تعالیٰ کے حقوق
21رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق
25والدین کے حقوق
30میاں بیوی کے حقوق
32بیوی کے خاوند پر حقوق
36خاوند کے بیوی کے حقوق
39اولاد کے حقوق
44قریبی رشتہ داروں کے حقوق
49ہمسایوں کے حقوق
53حکمرانوں اور رعایا کے حقوق
54رعايا کے حکمرانوں پر حقوق
58عام مسلمانوں کے حقوق
67غیر مسلموں کے حقوق
Flag Counter