Maktaba Wahhabi

اسلام میں بنیادی حقوق

مؤلف: فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین

ناشر: دارالسلام ، لاہور

«ومن لم یجب الدعوة فقد عصى الله ورسوله» (صحیح مسلم) "جس نے دعوت قبول نہ کی اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔ نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ہے : (وإذا دعاك فأجبہ)"جب (کوئی مسلمان) تجھے دعوت دے تو اسے قبول کر۔" ایسی دعوت کے لیے بھی ہے جو امداد و معاونت کے لیے ہو۔کیونکہ تجھے اس کو قبول کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «المؤمن للمؤمن كالبنیان، یشد بعضه بعضاً»(صحیح بخاری) "ایک مومن دوسرے مومن کے لیے دیوار کی طرح ہے جس کا ایک حصہ دوسرے حصے کو مضبوط کرتا ہے۔" تيسرا حق جب کوئی مسلمان تجھ سے خیرخواہی طلب کرے تو اس کی خیرخواہی کر،یعنی جب وہ تیرے پاس آ کر اپنے لیے کسی چیز میں تجھ سے خیرخواہی کا طالب ہو تو اس کی خیرخواہی کر کیونکہ یہ بھی دین کا حصہ ہے جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: «الدین النصیحة قلنا لمن قال لله ولكتابه ولرسوله ولائمة المسلمین وعامتهم» (صحیح مسلم) "دین خیرخواہی ہے۔ہم نے پوچھا: کس سے؟ آپ نے فرمایا: اللہ سے،اس کی کتاب سے،اس کے رسول سے،مسلمانوں کے اماموں سے اور عام مسلمانوں سے۔
x
صفحہعنوان
13مقدمہ
15اللہ تعالیٰ کے حقوق
21رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق
25والدین کے حقوق
30میاں بیوی کے حقوق
32بیوی کے خاوند پر حقوق
36خاوند کے بیوی کے حقوق
39اولاد کے حقوق
44قریبی رشتہ داروں کے حقوق
49ہمسایوں کے حقوق
53حکمرانوں اور رعایا کے حقوق
54رعايا کے حکمرانوں پر حقوق
58عام مسلمانوں کے حقوق
67غیر مسلموں کے حقوق
Flag Counter