Maktaba Wahhabi

اگر تم مومن ہو

مؤلف: نامعلوم

ناشر: نامعلوم

الْخَمُسَ] [بخاری ، کتاب الایمان ۔ عبد اللّٰه بن عباس رضی اللّٰه عنہ رضی اللّٰه عنہ] ’’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اﷲواحد پر ایمان لانے کا حکم دیا اور پوچھا کیا تم جانتے ہو اﷲواحد پہ ایمان لانا کیا ہے؟ انہوں نے کہا اﷲاور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ کہ شہادت دینا اس بات کی کہ کوئی الٰہ نہیں سوائے اﷲکے اور یہ کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اﷲکے رسول ہیں اور نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ ادا کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا اور غنیمت میں سے پانچواں حصہ ادا کرنا۔ حدیثِ بالا سے اﷲپر ایمان لانے کی درج ذیل صورت سامنے آتی ہے۔ اﷲواحد کی توحید اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کی شہادت دینا اور اعمالِ صالح بجا لانا اس صورت میں پہلی اہم بات تو یہ سامنے آتی ہے کہ اﷲکو محض ایک ہستی کے طور پر مان لینا کافی نہیں بلکہ ’’اﷲکو واحد و یکتا ماننا مقصود ہے’‘ پھر اس کا اصول سامنے آتا ہے کہ ’’اس بات کی شہادت (گواہی) دی جائے کہ ’’کوئی الٰہ نہیں سوائے اﷲکے اور اس بات کی شہادت دی جائے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اﷲکے رسول ہیں پھر اعمالِ صالح (اﷲکی عبادت کے اﷲکے مقرر کردہ افعال) بجا لائے جائیں۔‘‘ الٰہ؟ حدیث میں ’’اِلٰہ’‘ کا ذکر آیا ہے جس کے حوالے سے اس بات کی شہادت دینی ہے کہ ’’کوئی الٰہ نہیں سوائے اﷲکے۔ الٰہ کے حوالے سے مذکورہ شہادت کا معاملہ سمجھ میں نہیں آ سکتا جب تک یہ نہ جان لیا جائے کہ اﷲتعالیٰ کے ہاں الٰہ سے کیا مراد ہے؟
x
صفحہعنوان
4دیباچہ
10اﷲپر ایمان کی اﷲکے ہاں مقبول صورت
27غیرُ اﷲکو الٰہ نہ ماننا اور ان کی عبادت نہ کرنا
50صرف اﷲکو الٰہ ماننا اور صرف اﷲکی عبادت کرنا
66محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اﷲکا آخری رسول ماننا اور صرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کی اتباع کرنا
71طاغوت سے کفر کا حکم اور اُمتِ مسلمہ کی حالت
99موجودہ وقت میں طاغوت سے کفر کرنے کی صورتیں
105وحدت مظہر صبروتقویٰ ایمان کے بعد مومنین کی کامیابی کا بنیادی ذریعہ
113توحید اﷲاور حبل اللہ وحدت میں رہنے اور افتراق سے بچنے کی بنیاد
142مسلمانوں کی جماعت کے وحدت میں ڈھلنے کی عملی صورت
151مسلمانوں کی جماعت اور اُن کا امام مسلمانوں کی وحدت کا مرکز اور ذریعہ
167سیاستِ خلفاء
183اہل ایمان کے ’’سلطنت و اقتدار‘‘ کے حامل ہونے کا اصول وطریقہ کار
192کسی شخص کے امیرِ شرعی ’’ نبی اور خلیفہ‘‘ قرار پانے کی بناء
205شرعی امیر ’’نبی و خلیفہ‘‘ کے بنیادی حقوق
211شرعی امور’’نبی و خلیفہ‘‘ کے ’’سلطنت و اقتدار کے حامل ہونے‘‘ کا طریقہ کار
218تقررِ خلیفہ کیلئے اﷲکی مقرر کردہ شرائط اور لوگوں کی پیش کردہ شرائط
Flag Counter