Maktaba Wahhabi

اگر تم مومن ہو

مؤلف: نامعلوم

ناشر: نامعلوم

مِنْ اَنْصَارِ﴾ [المائدہ:72] ’’ جس نے اﷲکے ساتھ کسی کو شریک کیا اس پر اﷲنے جنت حرام کر دی اور اس کا ٹھکانہ جہنم ہے اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں۔‘‘ طاغوت کی عبادت سے اجتناب کر کے اﷲکی طرف رجوع کرنے والوں کیلئے خوشخبری ہے طاغوت کی بندگی کا انجام دنیا اور آخرت کی رسوائی ہے اس کے برعکس طاغوت سے اجتناب کر کے اﷲکی طرف رجوع کرنے والوں کیلئے خوشخبری ہے۔ اﷲتعالیٰ کے ارشادات ہیں کہ:۔ ﴿ والَّذِیْنَ اجْتَنَبُوْا الطَّاغُوْتَ اَنْ یَّعْبُدُوْنَھَا وَاَنَا بُوْا اِلَی اللّٰہِ لَھُمُ الْبُشْرٰی ج فَبَشِّر عِبَادِ﴾ [الزمر:17] ’’ اور جن لوگوں نے طاغوت کی عبادت سے اجتناب کر لیا اور اﷲکی طرف رجوع کر لیا ان کیلئے خوشخبری ہے پس میرے بندوں کو خوشخبری دے دو۔‘‘ باب ششم: موجودہ وقت میں طاغوت سے کفر کرنے کی صورتیں طاغوت سے کفر کی سب سے پہلی صورت آج بھی وہی ہے جو پہلے بیان ہو چکی ہے کہ اس بات پر ایمان رکھنا ہے کہ طاغوت باطل ہے، اس سے بیزاری اور دشمنی رکھنا، اس کی عبادت سے اجتناب کرنا پھر اس اجتناب کے حوالے سے حکمرانوں اور عوام کیلئے ان کے اپنے اپنے دائرہ اختیار
x
صفحہعنوان
4دیباچہ
10اﷲپر ایمان کی اﷲکے ہاں مقبول صورت
27غیرُ اﷲکو الٰہ نہ ماننا اور ان کی عبادت نہ کرنا
50صرف اﷲکو الٰہ ماننا اور صرف اﷲکی عبادت کرنا
66محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اﷲکا آخری رسول ماننا اور صرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کی اتباع کرنا
71طاغوت سے کفر کا حکم اور اُمتِ مسلمہ کی حالت
99موجودہ وقت میں طاغوت سے کفر کرنے کی صورتیں
105وحدت مظہر صبروتقویٰ ایمان کے بعد مومنین کی کامیابی کا بنیادی ذریعہ
113توحید اﷲاور حبل اللہ وحدت میں رہنے اور افتراق سے بچنے کی بنیاد
142مسلمانوں کی جماعت کے وحدت میں ڈھلنے کی عملی صورت
151مسلمانوں کی جماعت اور اُن کا امام مسلمانوں کی وحدت کا مرکز اور ذریعہ
167سیاستِ خلفاء
183اہل ایمان کے ’’سلطنت و اقتدار‘‘ کے حامل ہونے کا اصول وطریقہ کار
192کسی شخص کے امیرِ شرعی ’’ نبی اور خلیفہ‘‘ قرار پانے کی بناء
205شرعی امیر ’’نبی و خلیفہ‘‘ کے بنیادی حقوق
211شرعی امور’’نبی و خلیفہ‘‘ کے ’’سلطنت و اقتدار کے حامل ہونے‘‘ کا طریقہ کار
218تقررِ خلیفہ کیلئے اﷲکی مقرر کردہ شرائط اور لوگوں کی پیش کردہ شرائط
Flag Counter