Maktaba Wahhabi

اگر تم مومن ہو

مؤلف: نامعلوم

ناشر: نامعلوم

147
(الف):ایک یہ کہ مسلمانوں کا امیر بھی جماعت کی صورتوں میں سے ایک صورت ہے۔ (ب): دوسری یہ کہ مسلمانوں کا امیر اگر جماعت کی صورت ہے تو پھر یہ ایسا امیر ہی ہو سکتا ہے جو کتاب و سنت میں بتائی گئی شرعی دلیلوں کی بنا پر وجود میں آیا ہو ورنہ جیسے کتاب و سنت سے ہٹے ہوئے لوگ جماعت نہیں ہو سکتے، اسی طرح کتاب و سنت میں بیان کردہ شرائط کو دیکھے بغیر محض اندھی تقلید میں اختیار کیا گیا امیر بھی ’’جماعت’‘ کی صورت نہیں ہو سکتا کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ:۔ [مَنْ خَرَجَ مِنَ الطَّاعَۃِ وَفَارَقَ الْجَمَاعَۃَ فَمَاتَ مَاتَ مِیْتَۃً جَاھِلِیَّۃً وَمَنْ قَاتَلَ تَحْتَ رَایَۃٍ عِمِّیَّۃٍ یَغْضَبُ لِعَصَبَۃٍ اَوْیَدْعُوْ اِلٰی عَصَبَۃٍ اَوْ یَنْصُرُ عَصَبَۃً فَقُتِلَ فَقِتْلَۃٌ جَاھِلِیَّۃٌ وَمَنْ خَرَجَ عَلَی اُمَّتِیْ یَضْرِبُ بَرَّھَا وَفَاجِرَھَا لَایَتَحَاشٰی مِنْ مُؤْمِنِھَا وَلَا یَفِی لِذِیْ عَھْدِ ھَا فَلَیْسَ مِنِّیْ وَلَسْتُ مِنْہُ] [مسلم، باب الامارہ، ابی ہریرہ رضی اللّٰه عنہ ] ’’ جو شخص اطاعت سے نکل جائے اور جماعت کو چھوڑ دے اور مر جائے وہ جاہلیت کی موت مرا، جو شخص اندھا دھند (اندھی تقلید میں) کسی کے جھنڈے تلے جنگ کرے یا کسی عصبیت کی بنا پر غضب ناک ہو یا عصبیت کی طرف دعوت دے یا عصبیت کی خاطر جنگ کرے اور مارا جائے وہ جاہلیت کی موت مرا اور جس شخص نے میری امت پر خروج کیا اور اچھوں اور بروں سب کو قتل کیا کسی مومن کا لحاظ کیا نہ کسی کا کیا ہوا عہد پورا کیا وہ مجھ میں سے نہیں اور نہ میرا اس سے کوئی تعلق ہے۔‘‘ نبی کی زندگی ’’نبی‘‘ اور نبی کے بعد ’’خلیفہ‘‘ امت کا شرعی امیر وامام ہوتا ہے
x
صفحہعنوان
4دیباچہ
10اﷲپر ایمان کی اﷲکے ہاں مقبول صورت
27غیرُ اﷲکو الٰہ نہ ماننا اور ان کی عبادت نہ کرنا
50صرف اﷲکو الٰہ ماننا اور صرف اﷲکی عبادت کرنا
66محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اﷲکا آخری رسول ماننا اور صرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کی اتباع کرنا
71طاغوت سے کفر کا حکم اور اُمتِ مسلمہ کی حالت
99موجودہ وقت میں طاغوت سے کفر کرنے کی صورتیں
105وحدت مظہر صبروتقویٰ ایمان کے بعد مومنین کی کامیابی کا بنیادی ذریعہ
113توحید اﷲاور حبل اللہ وحدت میں رہنے اور افتراق سے بچنے کی بنیاد
142مسلمانوں کی جماعت کے وحدت میں ڈھلنے کی عملی صورت
151مسلمانوں کی جماعت اور اُن کا امام مسلمانوں کی وحدت کا مرکز اور ذریعہ
167سیاستِ خلفاء
183اہل ایمان کے ’’سلطنت و اقتدار‘‘ کے حامل ہونے کا اصول وطریقہ کار
192کسی شخص کے امیرِ شرعی ’’ نبی اور خلیفہ‘‘ قرار پانے کی بناء
205شرعی امیر ’’نبی و خلیفہ‘‘ کے بنیادی حقوق
211شرعی امور’’نبی و خلیفہ‘‘ کے ’’سلطنت و اقتدار کے حامل ہونے‘‘ کا طریقہ کار
218تقررِ خلیفہ کیلئے اﷲکی مقرر کردہ شرائط اور لوگوں کی پیش کردہ شرائط
Flag Counter