Maktaba Wahhabi

اگر تم مومن ہو

مؤلف: نامعلوم

ناشر: نامعلوم

کرنا مخلوق کے بس سے باہر ہے۔ ان میں سے کتاب و سنت میں ذکر ہونے والوں میں سے ہمارے سامنے آنے والے درج ذیل ہیں۔ کائنات اور اس میں موجود ہر شے کی تخلیق ، کائنات کے اقتدارِ اعلیٰ کی ملکیت، اختیاراتِ کُل کی ملکیت، قدرتِ مطلق کی حاملیت، کائنات کے امور کی تدبیر، زمین و آسمان کے خزانوں کی ملکیت، بندوں کی پناہ و بقا کا انتظام، ان کیلئے رزق رسانی کا بندوبست، ان کی ہدایت و راہنمائی کا اہتمام اور ان کیلئے حاکمیت (احکامات، قوانین اور فیصلوں) کا نزول، ان کی حاجت روائی ، مشکل کشائی اور کارسازی کا انتظام، ان کے اعمال کی جزا، سزا، مغفرت و شفاعت کی انجام دہی وغیرہ۔ اﷲکیلئے خاص بندوں کے چند افعالِ بندگی و عبادت ذیل میں کتاب و سنت سے ہمارے سامنے آنے والے بندوں کے چند افعالِ بندگی و عبادت درج ہیں جن کا صرف اﷲکیلئے ادا کیا جانا حق ہے۔ بندوں کا اﷲکے سامنے اپنے ہر اختیار سے دستبردار ہونا، اﷲکی حاکمیت (احکامات، قوانین اور فیصلوں) کی اطاعت کرنا، اﷲکی راہنمائی کی اتباع کرنا، اﷲسے سب سے بڑھ کے محبت و عقیدت رکھنا، اس کی رضا چاہنا اور اس کیلئے اس کے آگے صلوٰۃ ادا کرنا اور قیام ، رکوع، سجدہ وغیرہ بجا لانا، روزہ رکھنا، صدقہ وخیرات کرنا، نذرونیاز دینا، قربانی کرنا، اس کی تسبیح و مناجات کرنا، اس کے گھر کا طواف کرنا اور اس کیلئے اعتکاف کرنا، اس پر توکل کرنا، ہر مشکل میں اس کی طرف رجوع کرنا، غیب سے مدد کی امید کے ساتھ اسے پکارنا، اس سے دعا کرنا ، اس سے سزا ملنے کا خوف رکھنا، اس سے گناہوں کی معافی مانگنا، اس کے حضور توبہ کرنا اور اس سے شفاعت مانگنا وغیرہ۔ غیراﷲکو اپنا الٰہ بنانا اﷲتعالیٰ کا ارشاد ہے کہ:۔
x
صفحہعنوان
4دیباچہ
10اﷲپر ایمان کی اﷲکے ہاں مقبول صورت
27غیرُ اﷲکو الٰہ نہ ماننا اور ان کی عبادت نہ کرنا
50صرف اﷲکو الٰہ ماننا اور صرف اﷲکی عبادت کرنا
66محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اﷲکا آخری رسول ماننا اور صرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کی اتباع کرنا
71طاغوت سے کفر کا حکم اور اُمتِ مسلمہ کی حالت
99موجودہ وقت میں طاغوت سے کفر کرنے کی صورتیں
105وحدت مظہر صبروتقویٰ ایمان کے بعد مومنین کی کامیابی کا بنیادی ذریعہ
113توحید اﷲاور حبل اللہ وحدت میں رہنے اور افتراق سے بچنے کی بنیاد
142مسلمانوں کی جماعت کے وحدت میں ڈھلنے کی عملی صورت
151مسلمانوں کی جماعت اور اُن کا امام مسلمانوں کی وحدت کا مرکز اور ذریعہ
167سیاستِ خلفاء
183اہل ایمان کے ’’سلطنت و اقتدار‘‘ کے حامل ہونے کا اصول وطریقہ کار
192کسی شخص کے امیرِ شرعی ’’ نبی اور خلیفہ‘‘ قرار پانے کی بناء
205شرعی امیر ’’نبی و خلیفہ‘‘ کے بنیادی حقوق
211شرعی امور’’نبی و خلیفہ‘‘ کے ’’سلطنت و اقتدار کے حامل ہونے‘‘ کا طریقہ کار
218تقررِ خلیفہ کیلئے اﷲکی مقرر کردہ شرائط اور لوگوں کی پیش کردہ شرائط
Flag Counter