Maktaba Wahhabi

اگر تم مومن ہو

مؤلف: نامعلوم

ناشر: نامعلوم

٭ اس میں پہلی چیز تو اﷲکی توحید (اﷲکے الٰہ واحد و یکتا ہونے) کی شہادت جو بنیادی چیز ہے۔ ٭ اس میں دوسری چیز یہ ہے کہ ’’اس میں اﷲکی توحید کی شہادت کے ساتھ ساتھ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کی شہادت بھی داخل ملتی ہے﴾ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اﷲکے ’’الٰہ واحد و یکتا ہونے’‘ پر ایمان کا ایک لازمی تقاضا یہ ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ’’اﷲکے رسول ہونے’‘ پر بھی ایمان لایا جائے، ’’اور اس سے یہ بھی سمجھ میں آتا ہے کہ ’’لا الہ الا اللہ’‘ کی شہادت اس وقت تک قابل قبول نہیں ہوتی جب تک ساتھ ’’محمدًا رسول اﷲ’‘ کی بھی شہادت نہ دی جائے اور ذیل کی آیت سے اس کی تصدیق ہوتی ہے۔ اﷲتعالیٰ کا ارشاد ہے کہ:۔ ﴿اِنَّ الَّذِیْنَ یَکْفُرُوْنَ بِاللّٰہِ وَرُسُلِہٖ وَیُرِیْدُوْنَ اَنْ یُّفَرِّقُوْا بَیْنَ اللّٰہِ وَرُسُلِہٖ وَیَقُوْلُوْنَ نُؤْمِنْ بِبَعْضٍ وَّنَکْفُرُ بِبَعْضٍ وَیُرِیْدُوْنَ اَنْ یَّتَّخِذُوْا بَیْنَ ذٰلِکَ سَبِیْلاً o اُوْلٰئِکَ ھُمُ الْکٰفِرُوْنَ حَقًّا وَاَعْتَدْنَا لِلْکٰفِرِیْنَ عَذَابًا مُّھِیْنًا﴾ (النساؤ:150…151) جہاں اﷲکی توحید کی شہادت کے ساتھ ساتھ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کی شہادت داخل ملتی ہے وہیں ساتھ اﷲتعالیٰ کے مقرر کردہ افعالِ بندگی (اعمالِ صالح) کی ادائیگی بھی داخل ملتی ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان اعمالِ صالح کی ادائیگی بھی اﷲواحد پر مقبول ایمان کا لازمی حصہ ہے۔ کتاب و سنت کے مزید مطالعہ سے یہ حقیقت واضح ہوتی ہے کہ اﷲکے ہاں توحید و رسالت کی شہادت اس وقت تک قابلِ قبول نہیں ہوتی جب تک (ایمان کے بعد زندگی ملنے اور اعمالِ صالح کے مواقع آ جانے پر) اعمالِ صالح ادا نہ کئے جائیں جیسا کہ اﷲتعالیٰ کے ارشادات ہیں
x
صفحہعنوان
4دیباچہ
10اﷲپر ایمان کی اﷲکے ہاں مقبول صورت
27غیرُ اﷲکو الٰہ نہ ماننا اور ان کی عبادت نہ کرنا
50صرف اﷲکو الٰہ ماننا اور صرف اﷲکی عبادت کرنا
66محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اﷲکا آخری رسول ماننا اور صرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کی اتباع کرنا
71طاغوت سے کفر کا حکم اور اُمتِ مسلمہ کی حالت
99موجودہ وقت میں طاغوت سے کفر کرنے کی صورتیں
105وحدت مظہر صبروتقویٰ ایمان کے بعد مومنین کی کامیابی کا بنیادی ذریعہ
113توحید اﷲاور حبل اللہ وحدت میں رہنے اور افتراق سے بچنے کی بنیاد
142مسلمانوں کی جماعت کے وحدت میں ڈھلنے کی عملی صورت
151مسلمانوں کی جماعت اور اُن کا امام مسلمانوں کی وحدت کا مرکز اور ذریعہ
167سیاستِ خلفاء
183اہل ایمان کے ’’سلطنت و اقتدار‘‘ کے حامل ہونے کا اصول وطریقہ کار
192کسی شخص کے امیرِ شرعی ’’ نبی اور خلیفہ‘‘ قرار پانے کی بناء
205شرعی امیر ’’نبی و خلیفہ‘‘ کے بنیادی حقوق
211شرعی امور’’نبی و خلیفہ‘‘ کے ’’سلطنت و اقتدار کے حامل ہونے‘‘ کا طریقہ کار
218تقررِ خلیفہ کیلئے اﷲکی مقرر کردہ شرائط اور لوگوں کی پیش کردہ شرائط
Flag Counter