Maktaba Wahhabi

اگر تم مومن ہو

مؤلف: نامعلوم

ناشر: نامعلوم

فِیْھِمَا اِلَّا دَخَلَ الْجَنَّۃَ] [مسلم، کتاب الایمان، ابوہریرہ رضی اللّٰه عنہ ] ’’ میں شہادت دیتا ہوں کہ اﷲکے سوا کوئی الٰہ نہیں اور یہ کہ میں اﷲکا رسول ہوں، جو بندہ ان دونوں شہادتوں کے ساتھ اﷲتعالیٰ سے جا ملے گا بشرطیکہ وہ ان دونوں باتوں کی حقیقت میں کوئی شک نہ رکھتا ہو، وہ جنت میں داخل ہو گا۔‘‘ صدق کے ساتھ شہادت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ:۔ [مَامِنْ اَحَدٍ یَشْھَدُ اَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاَنَّ مُحَمَّدًا رَسُوْلُ اللّٰہِ صِدْقًا مِّنْ قَلْبِہٖ اِلَّا حَرَّمَہٗ اللّٰہُ عَلَی النَّارِ] [بخاری، کتاب العلم، معاذ بن جبل رضی اللّٰه عنہ] ’’ جو آڈمی بھی صدق دل سے یہ شہادت دے کہ اﷲکے سوا کوئی الٰہ نہیں اور یہ کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اﷲکے رسول ہیں تو اﷲتعالیٰ اس شخص کو آگ پر حرام کر دیتا ہے۔‘‘ اخلاص کے ساتھ شہادت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ:۔ [اَسْعَدُ النَّاسِ بِشَفَاعَتِیْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ مَنْ قَالَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ خَالِصًا مِّنْ قَلْبِہٖ اَوْ نَفْسِہٖ] [بخاری، کتاب العلم، ابوہریرہ رضی اللّٰه عنہ ] ’’ قیامت کے دن میری شفاعت کا حقدار خوش نصیب ترین شخص وہ ہے جو خلوصِ دل خلوصِ نفس کے ساتھ یہ کہے کہ اﷲکے سوا کوئی الٰہ نہیں﴾ [اِنَّ اللّٰہَ قَدْ حَرَّمَ عَلَی النَّارِ مِنْ قَالَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہَ یَبْتَغِیْ بِذَالِکَ وَجْہَ اللّٰہِ] [بخاری، کتاب الصلوٰۃ، عتبان بن مالک رضی اللّٰه عنہ ] ’’ اﷲتعالیٰ نے ایسے آڈمی کو آگ پر حرام کر دیا ہے جو لا الہ الا اﷲکہے اور اس بات
x
صفحہعنوان
4دیباچہ
10اﷲپر ایمان کی اﷲکے ہاں مقبول صورت
27غیرُ اﷲکو الٰہ نہ ماننا اور ان کی عبادت نہ کرنا
50صرف اﷲکو الٰہ ماننا اور صرف اﷲکی عبادت کرنا
66محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اﷲکا آخری رسول ماننا اور صرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کی اتباع کرنا
71طاغوت سے کفر کا حکم اور اُمتِ مسلمہ کی حالت
99موجودہ وقت میں طاغوت سے کفر کرنے کی صورتیں
105وحدت مظہر صبروتقویٰ ایمان کے بعد مومنین کی کامیابی کا بنیادی ذریعہ
113توحید اﷲاور حبل اللہ وحدت میں رہنے اور افتراق سے بچنے کی بنیاد
142مسلمانوں کی جماعت کے وحدت میں ڈھلنے کی عملی صورت
151مسلمانوں کی جماعت اور اُن کا امام مسلمانوں کی وحدت کا مرکز اور ذریعہ
167سیاستِ خلفاء
183اہل ایمان کے ’’سلطنت و اقتدار‘‘ کے حامل ہونے کا اصول وطریقہ کار
192کسی شخص کے امیرِ شرعی ’’ نبی اور خلیفہ‘‘ قرار پانے کی بناء
205شرعی امیر ’’نبی و خلیفہ‘‘ کے بنیادی حقوق
211شرعی امور’’نبی و خلیفہ‘‘ کے ’’سلطنت و اقتدار کے حامل ہونے‘‘ کا طریقہ کار
218تقررِ خلیفہ کیلئے اﷲکی مقرر کردہ شرائط اور لوگوں کی پیش کردہ شرائط
Flag Counter