Maktaba Wahhabi

اگر تم مومن ہو

مؤلف: نامعلوم

ناشر: نامعلوم

غَفُوْرٌ رَّحِیْمُ o قُلْ اَطِیْعُوا اللّٰہَ وَالرَّسُوْلَ ج فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ الْکٰفِرِیْنَ﴾ [آل عمران:31…32] ’’ (اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ) کہہ دیجئے کہ اگر تم حقیقت میں اﷲسے محبت رکھتے ہو تو میری اتباع کرو، اﷲتم سے محبت کرے گا اور تمہاری خطاؤں کی مغفرت کرے گا، وہ بڑا معاف کرنے والا اور رحیم ہے۔ ان سے کہو کہ اﷲاور رسول کی اطاعت قبول کرو!پھر اگر وہ تمہاری یہ دعوت قبول نہ کریں تو یقینا یہ ممکن نہیں کہ اﷲایسے لوگوں سے محبت کرے جو اس کی اور اس کے رسول کی اطاعت سے انکار کرتے ہیں۔‘‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ:۔ [فاِنَّ خَیْرَ الْحَدِیْثِ کِتَابُ اللّٰہِ وَخَیْرُُ الْھَدْیِ ھَدْیُ مُحَمَّدٍ صلی اللّٰه علیہ وسلم وَ شَرُّ الْاُمُوْرِ مُحْدَثَاتُھَا وَکُلُّ بِدْعَۃٍ ضِلَالَۃ] ’’ اﷲکی تعریف کے بعد سب سے بہترین کلام اﷲکی کتاب ہے، سب سے بہترین طریقہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے، سب سے بری چیزیں نئی باتیں (بدعات) ہیں اور ہر بدعت گمراہی ہے۔‘‘ (مسلم، کتاب الجمعہ، جابر بن عبد اللّٰه رضی اللّٰه عنہ)۔ [مَنْ اَحْدَثَ فِی اَمْرِنَا ھٰذَا مَالَیْسَ مِنْہُ فَھُوَ رَدٌ] ’’ جو شخص ہمارے اس دین میں ایسی بات جاری کرے جو اس میں نہیں ہے تو وہ رد ہے۔‘‘ (مسلم، کتاب الاقضیہ، ام المؤمنین عائشہ رضی اللّٰه عنہا)۔ [مَنْ عَمِلَ عَمِلًا لَیْسَ عَلَیْہِ اَمْرُنَا فَھُوَ رَدٌ] [مسلم، کتاب الاقضیہ، ام المؤمنین عائشہ رضی اللّٰه عنہا] ’’ جو کوئی ایسا عمل کرے جس پر ہمارا کوئی حکم نہیں پس وہ ردّ ہے۔‘‘
x
صفحہعنوان
4دیباچہ
10اﷲپر ایمان کی اﷲکے ہاں مقبول صورت
27غیرُ اﷲکو الٰہ نہ ماننا اور ان کی عبادت نہ کرنا
50صرف اﷲکو الٰہ ماننا اور صرف اﷲکی عبادت کرنا
66محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اﷲکا آخری رسول ماننا اور صرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کی اتباع کرنا
71طاغوت سے کفر کا حکم اور اُمتِ مسلمہ کی حالت
99موجودہ وقت میں طاغوت سے کفر کرنے کی صورتیں
105وحدت مظہر صبروتقویٰ ایمان کے بعد مومنین کی کامیابی کا بنیادی ذریعہ
113توحید اﷲاور حبل اللہ وحدت میں رہنے اور افتراق سے بچنے کی بنیاد
142مسلمانوں کی جماعت کے وحدت میں ڈھلنے کی عملی صورت
151مسلمانوں کی جماعت اور اُن کا امام مسلمانوں کی وحدت کا مرکز اور ذریعہ
167سیاستِ خلفاء
183اہل ایمان کے ’’سلطنت و اقتدار‘‘ کے حامل ہونے کا اصول وطریقہ کار
192کسی شخص کے امیرِ شرعی ’’ نبی اور خلیفہ‘‘ قرار پانے کی بناء
205شرعی امیر ’’نبی و خلیفہ‘‘ کے بنیادی حقوق
211شرعی امور’’نبی و خلیفہ‘‘ کے ’’سلطنت و اقتدار کے حامل ہونے‘‘ کا طریقہ کار
218تقررِ خلیفہ کیلئے اﷲکی مقرر کردہ شرائط اور لوگوں کی پیش کردہ شرائط
Flag Counter