Maktaba Wahhabi

دنیوی مصائب و مشکلات حقیقت ، اسباب ، ثمرات

مؤلف: شوانہ عبد العزیز

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2002

مترجم: شاہد ستار

ہلکی ہونگی ۔اسے مصائب ومشکلات میں تب تک مبتلا رکھا جائے گا جب تک کہ وہ بغیر گناہ کے زمین پر نہ چلنے لگے۔‘‘ یہ بات سمجھانے کے علاوہ کہ پیغمبروں کو سب سے زیادہ اذیتیں دی گئیں اورپھر ان کے بعد والے اچھے لوگوں کو اورپھر ان کے بعدوالے اچھے لوگوں کو،یہ حدیث توحیدباری تعالیٰ(اللہ کے ایک ہونے )کی بھی دلیل ہے۔کیونکہ اگر کوئی شخص یہ بات سمجھ جائے کہ پیغمبر اور صالح لوگ بھی مصیبتوں میں مبتلا ہوئے اور انہوں نے عام مؤمنوں سے بڑھ کر اذیتیں جھیلیں ۔اور انہیں ان مصائب ومشکلات سے اللہ کے سواء کوئی نہ نکال سکا۔تب وہ اچھی طرح یہ بات بھی سمجھ جائے گا کہ یہ سب انبیاء واولیاء جب خود اپنے آپ کو کوئی فائدہ نہیں دے سکتے ہیں اور نہ ہی وہ اپنے آپ کو کسی نقصان سے بچا سکتے ہیں ،توپھر وہ دوسروں کی مشکلات کو کیسے دور کرسکتے ہیں ! !نتیجتاً یہ طیہوجاتا ہے کہ اپنے دکھوں کو دور کرانے کی غرض سے پیغمبروں اور اولیاء کی طرف رجوع کرنا تو فضول اوراللہ سے ناامیدی والی بات ہے،اس کے برعکس ہر کسی کوصرف اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنا چاہیئے کیونکہ صرف وہی ہمیں نقصان سے بچا سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت ایوب علیہ السلام کا واقعہ بیان کیا ہے،جن کو دولت،اولاد اور جسمانی صحت چھین کرآزمایا گیا۔ان کے پاس بہت زیادہ جانور،گائے بیل اور فصلیں تھیں ۔بہت اولاد اور خوبصورت مکانات تھے۔پھر انہیں آزمائش میں مبتلا کیا گیا،جب وہ اپنی ہر چیز کو کھوچکے تو انہیں انکے جسم کو بیماری لاحق کرکے آزمایا گیا ،بالآخر وہ شہر کے کنارے پر اکیلے رہ گئے،انکی ایک بیوی کے علاوہ انکا خیال رکھنے والاکوئی نہ تھا۔لیکن حضرت ایوب علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ پربہت زیادہ بھروسہ تھا ، انہوں نے صبر سے کام لیا اور صرف اللہ ہی سے مدد کی دعاء کی۔
x
صفحہعنوان
4تقدیم
6دنیوی مصائب و مشکلات حقیقت،اسباب ،ثمرات ٭
8دنیوی مصائب و مشکلات: ایک آزمائش و امتحان
8اللہ تعالیٰ کے فیصلے پر یقینِ کامل
12تمہیں تمہاری استطاعت کے مطابق آزمایا جائے گا
15ہونی ہو کر رہے گی
18مصیبتیں : رحمت کی ایک قسم
22مصائب ومشکلات کی تمنَّا نہ کرنا
24اگر اللہ آسانیاں عطاء کرے۔
25رحمت یا زحمت؟
26اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور رحمتوں کو حاصل کرنے کیلئے صبر
28احتساب(امیدِاجروثواب)
29استرجاع ودُعاء
31شِکوہ وشکایت
32دنیوی مصائب کا دوسرا پہلو!
35مصائب ومشکلات میں : صرف اللہ ہی کو پکارنا
42آزمائش و سزا میں فرق وامتیاز!!
44ہر وقت یاد رکھو!!!
45دنیا میں عیش کوشی کرنے اور تنگدستی میں زندگی گزارنے والوں کی نظر سے، جہنّم کی شدّتوں اور جنّت کی نعمتوں کا اندازہ
Flag Counter