Maktaba Wahhabi

دنیوی مصائب و مشکلات حقیقت ، اسباب ، ثمرات

مؤلف: شوانہ عبد العزیز

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2002

مترجم: شاہد ستار

زیرِ نظر رسالہ(دنیوی مصائب ومشکلات۔حقیقت،اسباب، ثمرات) انٹرنیٹ سے لئے گئے ایک مقالہ کااردو ترجمہ ہے۔ مقالہ نگار محترمہ شوانہ عبدالعزیز نے دورِحاضر میں مسلمانوں کو پیش آنے والے مصائب ومشکلات کے تناظر میں قلم اٹھایا ہے۔ اور اس موضوع کو وقت کی ایک اہم ضرورت سمجھتے ہوئے ہمارے دوست جناب شاہد ستار صاحب(یوسف بن احمد کانو،الدمام) نے آپ کیلئے اسے اردو کے قالب میں ڈھال دیا ہے۔ فَجَزَاھُمَااللّٰہُ خَیْراً۔ اصل مقالہ انگلش میں تھا اور اسمیں قرآنی آیات اور احادیث ِنبویہ کے صرف ترجمہ پر ہی اکتفاء کیا گیا تھا،جبکہ اس اردو ایڈیشن میں ہم نے آیات واحادیث کی نصوص بھی ذکر کردی ہیں ،جس سے اسکی افادیت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔اِنْ شَآئَ اللّٰہ اس رسالہ کی طباعت واشاعت میں جن احباب نے،جس بھی رنگ میں شرکت کی ہے،اللہ تعالیٰ ان سب کو بھی جزائے خیر عطا فرمائے اور اسے قارئین ِ کرام کیلئے باعثِ استفادہ بنائے۔آمین والسلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ‘ الخبر،سعودی عرب ابوعدنان محمد منیر قمر نواب الدین ۲۷/محرم ۱۴۲۳ ؁ھ ترجمان سپریم کورٹ،الخبروداعیہ متعاون ۱۰/اپریل ۲۰۰۲ ؁ء مراکز ِدعوت وارشاد،الدمام،الخبر،الظہران (سعودی عرب)
x
صفحہعنوان
4تقدیم
6دنیوی مصائب و مشکلات حقیقت،اسباب ،ثمرات ٭
8دنیوی مصائب و مشکلات: ایک آزمائش و امتحان
8اللہ تعالیٰ کے فیصلے پر یقینِ کامل
12تمہیں تمہاری استطاعت کے مطابق آزمایا جائے گا
15ہونی ہو کر رہے گی
18مصیبتیں : رحمت کی ایک قسم
22مصائب ومشکلات کی تمنَّا نہ کرنا
24اگر اللہ آسانیاں عطاء کرے۔
25رحمت یا زحمت؟
26اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور رحمتوں کو حاصل کرنے کیلئے صبر
28احتساب(امیدِاجروثواب)
29استرجاع ودُعاء
31شِکوہ وشکایت
32دنیوی مصائب کا دوسرا پہلو!
35مصائب ومشکلات میں : صرف اللہ ہی کو پکارنا
42آزمائش و سزا میں فرق وامتیاز!!
44ہر وقت یاد رکھو!!!
45دنیا میں عیش کوشی کرنے اور تنگدستی میں زندگی گزارنے والوں کی نظر سے، جہنّم کی شدّتوں اور جنّت کی نعمتوں کا اندازہ
Flag Counter