Maktaba Wahhabi

شیطانی وسوے

مؤلف: محمد بن صالح العثیمین

ناشر: مکتبہ الفرقان

مترجم: مولانا محمد زاہد الرحمٰن جلالی

’’جابیہ‘‘ نامی جگہ سے آئے تو آپ نے ایک نصرانی سے کپڑے مستعار لے کر پہنے اور نصرانی عورت کے مشکیزے سے وضو بھی کیا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے ہوئے بعض دفعہ اپنی نواسی امامہ بنت زینب کو اٹھا لیتے، جب سجدہ کرتے تو اسے اتار دیتے او ر جب کھڑے ہوتے تو دوبارہ اٹھا لیتے۔ لوگوں کا طرزِ عمل: بعض لوگ کسی بچے کو اٹھالیں یا کوئی بچہ ان کے کپڑوں کے ساتھ لگ جا ئے تو شک میں پڑ جاتے ہیں اور کپڑے کو دھوتے ہیں یا کپڑے ہی تبدیل کر لیتے ہیں۔ حالانکہ جب تک نجاست و گندگی ثابت نہ ہو جائے اس وقت تک کپڑے کو دھونا ضروری نہیں ہے۔ سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ((کُنَّا مَعَ النَّبِيِّصَلَّی اللّٰہُ عَلَیہِ وَآلِہٖ وَسَلَّمَ فِي صَلاَۃِ العِشَائِ فَلَمَّا سَجَدَ وَثَبَ الْحَسَنُ وَالْحُسَیْنُ عَلَی ظَھْرِہٖ، فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَہُ أَخَذَھُمَا بِیَدِہِ مِنْ خَلفِہِ أَخْذًا رَفِیْقاً ووَضَعَھُما عَلَی الأَ رْضِ، فَاِذَا عَادَ عَادَا، حَتَّی قَضَی صَـلَا تَہُ)) [1] ’’ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھ رہے تھے۔ جب آپ سجدہ میں گئے تو حسن اور حسین رضی اللہ عنہ آپ کی پشت پر چڑھ گئے۔ جب آپ نے سجدہ سے سر اٹھا نا چاہا تو ان دونوں کو بڑی نرمی کے ساتھ ہاتھ پیچھے کر کے پکڑا اور زمین پر اتار دیا۔ جب آپ دوسرے سجدہ میں گئے تو وہ دوبارہ پشت پر چڑھ گئے یہاں تک کہ آپ نے ایسے ہی نماز مکمل کی۔ ‘‘ یہی وجہ ہے کہ سلف صالحین کی بڑی جماعت سیّدنا عبد اللہ بن عمر، عطا بن ابی رباح، سعید بن المسیب، امام طائوس، سالم، مجاہد، اما م شبعی، ابراہیم نخعی، زہری، یحییٰ بن سعیدانصاری، حکم، اوزاعی، امام مالک، اسحاق بن راھویہ، ابو ثوراور امام احمد وغیرہ نے یہ فتویٰ دیا ہے کہ اگر
x
صفحہعنوان
7حرفِ آغاز
9عرضِ مترجم
14مقدمہ
17وسوسہ
20علماکی ذمہ داری:
26شیطان کے ہتھکنڈے:
28وسوسہ اور اس کے اسباب
31وسوسے کے وقوع کی جگہیں
32اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات میں غور و فکر:
34وسوسوں کا علاج:
35فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین کا فتویٰ:
37نیک لوگوں کی آزمائش:
38موجودہ حالات:
39خلاصہ کلام:
40محض الایمان کیا ہے؟
42اذکار کی اہمیت:
44مسلمانوں کو نصیحت:
45طہارت وپاکیزگی میں وسوسے:
46اس وسوسے کا علاج:
47شارع کی آسانیاں، وسوسوں کی تنگیاں:
49وضو کے وقت چھینٹے دینے کا فائدہ:
49غورو فکر کی ضرورت:
50وضو اورغسل میں پانی کے اسراف سے بچنا:
51وضو ٹوٹنے کے بارے میں وسوسے:
54گندگی کو روندنے کے بارے میں وسوسے:
56نماز کی جگہ کے بارے میں وسوسے:
57اس کپڑے کے بارے میں وسوسے جس پر کوئی چیز گر جائے:
58لوگوں کا طرزِ عمل:
59تکلیف سے بچتے ہوئے تھوڑی سی نجاست سے درگزر کرنا:
60جوتے میں نماز پڑھنے کے بارے میں تنگی اور وسوسے:
61علامہ ابن القیم رحمہ اللہ کا قول:
62نیت میں وسوسے:
63نماز میں وسوسہ:
65دین اسلام کی بہترین خوبی:
66گناہ کو خوبصورت بنا کر پیش کرنا:
67شیطان کی مدد :
69بھول جانے کا وسوسہ:
70شیطان کا ہتھیار:
70وہم ہونے کا وسوسہ:
72روزمرہ کے معمولات میں وسوسے:
72وہ چیزیں جن میں انسان شیطان کی پیروی کرتا ہے :
74وسوسے کے مریض کے شبہات اور ان کا ردّ
74غلو کرنا:
75شیطان کے راستے، افراط و تفریط:
77ایک شبے کا ردّ:
77وسوسہ کے مریض کی کٹ حجتی:
78اہل وسوسہ پر ردّ:
80غلو کرنے والوں کی سزا:
81علامہ ابن القیم رحمہ اللہ کے نزدیک اہل وسوسہ کی حالت:
82ایک دلچسپ واقعہ:
83وسوسے کے مریض کی مشغولیت:
84صالحین کو شیطانی وسوسے:
85وسوسہ کو جانچنے کا پیمانہ:
86وسوسے کے مریض کی پہچان:
87مسلمان کا مقصود و مطلوب:
88وسوسہ کا نفع بخش علاج:
99لازمی جاننے والے مسائل
100شک کی حالتیں
102اہل وسوسہ کے جہان پر ایک نظر
109خلاصۂ کلام
109وسوسہ کے مریض کی نشانیاں:
109نیک شگون لینا:
111نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشخبری :
113اہل ایمان کی پہچان:
113شگون کیا ہے؟
114نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا شگون لینا:
115فال کا حکم:
115عربوں کی حالت:
116مسلمان اور بد شگونی:
118اخلاقیات پر بد شگونی کا اثر:
119نیک شگون لو! تم اسے حقیقت میں پا لو گے
119اچھے شگون کی پہچان:
121موجودہ دور میں ہماری ضرورت:
122شگون کے بارے میں ڈاکٹری تجزیہ:
123کیا اچھا شگون اثر ڈالتا ہے؟
124اما م ابن الجوزی کا قصہ
125فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ کے نادر موتی
126بُرے خواب کا علاج:
126انسان کے حالات کی شکلیں:
127شیطان کا اہل جہنم سے خطاب
128شیطان کا خطبہ:
130رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی چند نصیحتیں
131ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نصیحت
133اختتامیہ
135ضمیمہ: فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ علیہ سے پوچھے گئے
156ضمیمہ: وسوسوں کا شرعی علاج
Flag Counter