﴿ مَّا جَعَلَ اللّٰهُ لِرَجُلٍ مِّن قَلْبَيْنِ فِي جَوْفِهِ﴾(الاحزاب:۴)’’اللہ تعالیٰ نے کسی انسان کے سینے میں دو دل نہیں بنائے( کہ نافرمانی اوراطاعت ایک ہی لمحہ میں ممکن ہو)۔‘‘٭ انسان کے لیے ہدایت وگمراہی، خوش بختی و بد بختی، شکر و کفر(ناشکری) کی راہیں واضح ہیں جن پر چلنے کا اسے اختیار حاصل ہے:﴿ إِنَّا هَدَيْنَاهُ السَّبِيلَ إِمَّا شَاكِرًا وَإِمَّا كَفُورًا ﴿٣﴾ (الدہر:۳)’’بے شک ہم نے اس کو راہیں دکھادی ہیں ، پس ان میں یا تو شکر گزار ہیں یا ناشکرے۔‘‘٭ دنیا کی یہ گرمی جس سے بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں ، یہ عارضی ہے۔ ہاں یہ گرمی عارضی ہے ، اور اس کا ازالہ بھی ممکن ہے۔ ہم پنکھا، ائیر کنڈیشنر،روم کولر ، ٹھنڈے مشروب استعمال کرسکتے ہیں ؛ جو اس گرمی کو ختم کردیں ؛ مگر بھول نہ جائیں اللہ کی نافرمانی کی وجہ سے ملنے والی جہنم کی گرمی بہت سخت، اور بہت لمبی ہے ، جس کو ختم کرنا بھی اس دنیا سے چلے جانے کے بعد ممکن نہیں ۔ اور اس دنیا سے کب اور کیسے چلے جائیں گے ، کسی کو کچھ خبر نہیں ۔ دنیا کی زندگی کی اتنی ہی حقیقت ہے کہ : آتے ہوئے اذاں ہوئی اور جاتے ہوئے نمازاتنے قلیل وقت میں آئے اور چل دیےاسی حقیقت کو ایک عربی شاعر نے بڑے خوب انداز میں بیان کیا ہے: آذَانُ الْمَرْئِ حِیْنَ الطِّفْلُ یَأْتِيْوَتَأْخِیْرُ الْـصَّـلاَۃِ إِلَی الْـمَمَاتِدَلِیْلٌ أَنَّہُ مَحْیَاہٗ یَسِیْرٌکَمَابَیْنَ اْلآذَانِ إِلَی الْصَلَاۃِ’’ بچے کے پیدا ہونے پر اس کے کان میں کسی کا اذان دینا ، اور پھر نماز میں