طرح آگاہی نہیں رکھتے ، اور نہ ہی انہیں پیشہ ورانہ مہارت ہوتی ہے ۔ اس لیے ایسے افراد نہ صرف اپنے اور قوم کے قیمتی اوقات کے ضائع ہونے کا سبب بنتے ہیں ۔ بلکہ ایسے لوگ قومی سرمایے پر ایک بہت بڑا اور نا مناسب بوجھ ہوتے ہیں جن سے عوامی مسائل میں آئے روز اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ دفتری امور کی پیچیدگیاں ، اور غیر پیشہ ورانہ؛ غیر تربیت یافتہ لوگوں کی خدمات بھی انفرادی اور اجتماعی ضیاع ِ وقت کا سبب ہیں ۔فقط کاغذی کاروائی نہ صرف اپنا اور قوم کے لوگوں کا وقت ضائع کرتی ہے ، بلکہ اس سے بروقت کام نہ ہونے کی بنا پر بد اعتمادی کی فضا بڑھتی ہے ، اور آپس میں افہام و تفہیم ختم ہوتی ہے ۔ انٹر نیٹ ؛ فون اور موبائل کا بے جا استعمال ؛ دفاتر میں غیر ضروری مہمان نوازی نہ صرف قیمتی سرمایہ بلکہ قیمتی وقت کے ضائع ہونے کا سبب ہے ۔ ان کے علاوہ کچھ دوسرے اُمور بھی ہیں جن کی وجہ سے وقت کی ایک بہت بڑی مقدار بلا وجہ ضائع ہو رہی ہے ۔ ان امور میں سے : ۱۔ قیمت وقت کا عدمِ احساس: بہت سارے لوگ وقت کے استعمال کے بارے میں غیرسنجیدہ اور لا شعوریت کا شکار ہوتے ہیں ۔ انہیں خود بھی اس بات کا احساس نہیں ہوتا کہ وہ کس بڑے جرم کا ارتکاب کر رہے ہیں ۔اگر انسان وقت کی قیمت کو درست زاویہ سے سمجھنے کے لیے اپنے نفس سے سوال کرے کہ اس نے ایک سال کے بارہ مہینے ، ان کے تین سو پینسٹھ دن ، اور ان کے کل آٹھ ہزار سات سو ساٹھ (۸۷۶۰) گھنٹے کہاں پر صرف کیے ہیں ؟ تو یقیناً اس کے آدھے وقت کا حساب دینا تو اس کے لیے بہت آسان ہوگا ، مگر آدھا وقت جوکہ اس نے ضائع کردیا ہے ، اس کے بارے میں اس کے پاس کو ئی مثبت جواب نہیں ہوگا ۔ ہمارا موضوع بحث یہی ضائع