(6) کلمہ کے آخرمیں گول ۃکو ہائے ساکنہ سے بدلنایہ بھی وقف بالابدال ہے۔ ﴿جَنَّۃٌ سے جَنَّہْ ﴾سوال:… وقف بالاسکان ، اشمام اورروم کن حرکات میں ہوتے ہے۔جواب:… اسکان: زبر ، زیر اور پیش پر - اشمام صرف پیش پر اور روم زیر اور پیش پر سوال:… قرآن مجید میں سکتہ کے کون سے مقامات ہیں؟جواب:… (1) ﴿ عِوَجَاس قَیِّمًا﴾ (الکہف: ۱) 2 ﴿ مَرْقَدِنَاس ھٰذَا﴾ (یس: ۵۲)(2) ﴿وَقِیْلَ مَنْ س رَاقٍ﴾ (القیامۃ: ۲۷) (3) ﴿کَلَّابَلْ س رَانَ﴾ (المطففین: ۱۴)سوال:… وہ کون سے کلمات ہیں جن کاالف وقف میں پڑھا جاتا ہے وصل میں نہیں؟جواب:… وہ کلمات جن کا الف صرف وقف میں ہی پڑھا جائے گا وہ یہ ہیں:الرقم کلمہ سورت آیت الرقم کلمہ سورت آیت(1) لٰکِنَّا الکہف ۳۸ (5) سَلَاسِلَا الدھر ۴(2) الظُّنُوْناَ الأحزاب ۱۰ (6) قَوَارِیْرَا (پہلا) الدھر ۱۵(3) الرَّسُوْلَا الأحزاب ۶۶ (7) أَنَا یوسف جہاں بھی آئے ۶۹(4) السَّبِیْلَا الأحزاب ۶۷نوٹ:… دو کلمات ایسے ہیں جن کو وقفا دو طرح پڑھ سکتے ہیں ۔(1) ﴿فَمَا آتٰنِ﴾( نمل:۳۶) حذف یاء ﴿ فَمَا آتٰنْ ﴾ اور اثبات یاء ﴿ فَمَا آتٰنِی﴾ (2) ﴿سَلَا سِلَا﴾ ( دھر:۴) حذف الف ﴿سَلَاسِلْ ﴾ اور اثبات الف ﴿سَلَا سِلَا ﴾سوال:… وہ کلمات جن کاالف کسی حالت میں بھی نہیں پڑھا جاتا ہے ۔جواب:… وہ کلمات جن کا الف وقفا وصلا نہیں پڑھا جائے گا۔