Maktaba Wahhabi

پیغام مسلم

مؤلف: قاری صہیب امیر محمدی

اسلام و ایمان سوال:… اسلام کسے کہتے ہے؟ جواب:… اسلام پانچ چیزوں کا نام ہے: کلمہ، نماز، زکوٰۃ، روزہ اورحج۔ اسلام کے معنی ہیں: توحید کا اقرار کرتے ہوئے اللہ کے لیے سرِ تسلیم خم کردینا، اس کی اطاعت بجالانا، شرک سے دُور رہنا۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((الْإِسْلَامُ أَنْ تَشْہَدَ أَنْ لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللّٰہِ وَتُقِیمَ الصَّلَاۃَ وَتُؤْتِیَ الزَّکَاۃَ وَتَصُومَ رَمَضَانَ وَتَحُجَّ الْبَیْتَ إِنْ اسْتَطَعْتَ إِلَیْہِ سَبِیلًا)) [1] ’’اسلام یہ ہے کہ تو اس بات کی گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی لائق عبادت نہیں، محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، نماز کو قائم کرے، زکوٰۃ ادا کرے، رمضان کے روزے رکھے، اگر استطاعت ہو تو حج کرے۔‘‘ سوال:… ایمان کسے کہتے ہیں ؟ جواب:… زبان سے اقرار ،دل سے تصدیق اور عمل سے ثابت کرنا ایمان کہلاتا ہے۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿قَالَتِ الْأَعْرَابُ آمَنَّا قُلْ لَمْ تُؤْمِنُوا وَلَكِنْ قُولُوا أَسْلَمْنَا وَلَمَّا يَدْخُلِ الْإِيمَانُ فِي قُلُوبِكُمْ ﴾ [الحجرات:۱۴] ’’یہ بدوی کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے، ان سے کہو تم ایمان نہیں لائے بلکہ یوں
x
صفحہعنوان
95اصول مخارج
95حروف کے مخارج
96دانتوں کا بیان
99غنہ کا باب
99غنہ کے مراتب
100صفات حروف کا بیان
103صفات غیر متضادہ
105قوت اور ضعف کے اعتبار سے حروف کی اقسام
105صفات عارضہ
106لفظ اللہ کے قواعد
106راء کے قواعد
108نون ساکن وتنوین کے احکام
110میم ساکن کے احکام
113مد کابیان
114ہائے ضمیرکا بیان
115اجتماع ساکنین کا بیان
116ہمزہ کے احکام
117وقف کا بیان
Flag Counter