Maktaba Wahhabi

پیغام مسلم

مؤلف: قاری صہیب امیر محمدی

(3) شفتان سوال:… شفتان میں کتنے مخارج اورکتنے حروف ہیں؟ جواب:… اس میں دو مخارج اور چار حروف ہیں۔ مخرج نمبر 14:شفتان: دونوں ہونٹوں سے ’’ب ، م اورواؤ متحرک اورلین‘‘ اداہوتے ہیں ۔ ب،م: اطباق شفتین:ب ہونٹوں کے تری اور میم خشکی والے حصوں کے ملنے سے ادا ہوتی ہے۔ واؤ: انضمام شفتین: دونوں ہونٹوں کوگول کرنے سے اداہوتی ہے۔) ان کو بااعتبار مخرج شفویہ کہتے ہیں ۔ مخرج 15: الشفۃ السفلی:نچلے ہونٹ کی تری والا حصہ اورثنایا علیا کی نوک اس سے ’’ ف ‘‘ ادا ہوتی ہے۔ (4) خیشوم سوال:… اس میں کتنے حروف ہیں اور کتنے مخارج ہیں؟ جواب:… اس میں ایک مخرج اور دو حروف ہیں۔ مخرج نمبر 16: خیشوم یعنی ناک کا بانسہ یہاں سے میم اور نون کا غنہ ادا ہوتا ہے۔ مخرج نمبر 17: جوف دھن سوال:… جوف دھن سے کتنے حروف نکلتے ہیں اور اس میں کتنے مخارج ہیں؟ سوال:… اس میں ایک مخرج اور تین حروف ہیں۔ جوف دھن یعنی گلے ، منہ اور ہونٹوں کاخالی حصہ اس سے تین حروف ’’الف ، واؤ ، یا ‘‘ (جب کہ مدہ ہوں) ادا ہوتے ہیں ان کو جَوْفِیَہْ، ہَوَائِیَہْ ، مَدِّیَّہْ کہتے ہیں۔
x
صفحہعنوان
95اصول مخارج
95حروف کے مخارج
96دانتوں کا بیان
99غنہ کا باب
99غنہ کے مراتب
100صفات حروف کا بیان
103صفات غیر متضادہ
105قوت اور ضعف کے اعتبار سے حروف کی اقسام
105صفات عارضہ
106لفظ اللہ کے قواعد
106راء کے قواعد
108نون ساکن وتنوین کے احکام
110میم ساکن کے احکام
113مد کابیان
114ہائے ضمیرکا بیان
115اجتماع ساکنین کا بیان
116ہمزہ کے احکام
117وقف کا بیان
Flag Counter