Maktaba Wahhabi

جہیز جوڑے کی رسم

مؤلف: کے ۔ رفیق احمد

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2008

بسم اللّٰه الرحمن الرحيم تصدیر اِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ، نَحْمَدُہٗ وَ نَسْتَعِیْنُہٗ وَ نَسْتَغْفِرُہٗ ،وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِأَنْفُسِِنَا وَسَیِّئَاتِ أَعْمَالِنَا، مَنْ یَّھْدِِہٖ اللّٰہُ فَلَا مُضِلَّ لَہٗ، وَمَنْ یُّضْلِلْ فَلَاھَادِيَ لَہٗ، وَأَشْھَدُ أَنْ لَّااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ،وَأَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُولُہٗ۔ أَمَّـا بَعْــــــدُ: قارئین ِ کرام ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔ اسلام جہاں دینِ کامل ومکمل ہے وہیں ابدی ودائمی اور عالمگیر بھی ہے اور اس کی تعلیمات میں چھوٹے سے چھوٹے انتہائی ذاتی قسم کے امور ومعاملات کے بارے میں بھی تعلیمات موجود ہیں اور بڑے سے بڑے مسائل حتّٰی کہ حکمرانی کے گُر بھی سکھلائے گئے ہیں۔خوشی کی تقریبات ہوں یا غمی کے مواقع ہر طرح کے حالات کے بارے میں واضح ہدایات موجود ہیں۔جہاں تک شادی بیاہ کا مسئلہ ہے تو اسکے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قولی وعملی تعلیمات کتبِ حدیث میں مذکور ہیں جن میں انتہائی سادگی نظر آتی ہے حتّٰی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ((خَیْرُ النِّکَاحِ اَیْسَرُہٗ))[1] ’’بہترین نکاح وہ ہے جو زیادہ آسان وکم خرچ ہو۔‘‘ ایسے ہی ایک حدیث میں ہے: ((اِنَّ مِنْ یُمْنِ الْمَرْأَۃِ تَیْسِیْرُ خِطْبَتِہَا وَتَیْسِیْرُ صُدَاقِہَا وَتَیْسِیْرُ رِحْمِہَا)) [2]
x
صفحہعنوان
3تصدیر
7عرضِ ناشر طبع اوّل
11مقدمہ طبع دوم
11شادی میں دلہن کو جہیز دینے کی شرعی حیثیت
14پیش لفظ
17جہیز جوڑے کی رسم
25جہیز…’’حج وزکوٰۃسے روگردانی کا باعث‘‘
28اس رواج کے برے اثرات:
30مہر کی حقیقت اور اس کی شرعی حیثیت
41چند اہم نکات
43مسائل کا حل اور اس مذموم رسم سے نجاعت کی راہ
45شادی اور’’نماز کا مسئلہ‘‘
60قارئین کرام سے گذارش
62اسلامی بہنوں سے اپیل
63نوجوانوں اور والدین کی خدمت میں !
Flag Counter