Maktaba Wahhabi

جہیز جوڑے کی رسم

مؤلف: کے ۔ رفیق احمد

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2008

’’والدین اور رشتہ دار وں کے ترکہ میں مرد اور عورت دونوں کا حصہ ہے خواہ وہ مال کم ہو یا زیادہ اس میں ہر ایک کا حصہ مقرر ہے‘‘ جہاں تک حدیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا تعلق ہے کسی بھی صورت میں لڑکیوں کو نظر انداز نہیں کیا گیا۔ضرورت اس بات کی بھی ہے کہ ہم جہاں جہیز جوڑے کے خلاف ہیں وہیں پر لڑکیوں کی میراث کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا جائے اور اُنہیں اُن کا حق دلایا جائے اور جب لوگ شریعتِ اسلامیہ کے قانون پر عمل کرنے لگیں گے تو جہیز کی لعنت خود بخود ختم ہوجائے گی۔ان شآء اللہ۔ لہٰذا اس کتاب کے مؤلف کو ہمارا پرخلوص مشورہ ہے کہ آئندہ میراث اور لڑکی والوں کے بے جا ڈیمانڈز کے عنوان پر بھی قلم اُٹھائیں تاکہ توازن قائم رہے۔اللہ نیک عمل کی توفیق دے۔ ؎ خدا سے مانگ جو کچھ مانگناہے تجھے اے بندے! یہی وہ در ہے جہاں آبرو نہیں جاتی (شیخ)عبدالعلیم عبدالرحیم فانی سابق مبلغ ومترجم اسلامک دعوۃ سنٹر الخبر،الدمام،الجبیل (سعودی عرب) وخادم مرکز طوبیٰ الاسلامی۔ وارنگل اندھرا پردیش(الہند)
x
صفحہعنوان
3تصدیر
7عرضِ ناشر طبع اوّل
11مقدمہ طبع دوم
11شادی میں دلہن کو جہیز دینے کی شرعی حیثیت
14پیش لفظ
17جہیز جوڑے کی رسم
25جہیز…’’حج وزکوٰۃسے روگردانی کا باعث‘‘
28اس رواج کے برے اثرات:
30مہر کی حقیقت اور اس کی شرعی حیثیت
41چند اہم نکات
43مسائل کا حل اور اس مذموم رسم سے نجاعت کی راہ
45شادی اور’’نماز کا مسئلہ‘‘
60قارئین کرام سے گذارش
62اسلامی بہنوں سے اپیل
63نوجوانوں اور والدین کی خدمت میں !
Flag Counter