Maktaba Wahhabi

50 - 56
صوفی شریعت 6۔عبادات: صوفیوں کا عقیدہ ہے کہ نماز،روزہ،حج زکوٰۃ یہ سب عوام کی عبادتیں ہیں۔صوفی حضرات اپنے آپ کو خواص یا خاص الخاص کہتے ہیں۔اسی لئیے ان کی ساری عبادتیں بھی خاص قسم کی ہیں۔ پھر ان کے ہر گروہ نے اپنی ایک مخصوص شریعت بنائی ہے۔مثلاً مخصوص ہیئت کے ساتھ مخصوص ذکر،خلوت،مخصوص کھانے اور مخصوص لباس اور محفلیں۔ پھر اسلامی عبادات کا مقصد نفس کا تزکیہ اور معاشرے کی پاکیزگی ہے۔مگر تصوف میں عبادات کا مقصد یہ ہے کہ دل کو اللہ کے ساتھ باندھ دیا جائے تاکہ اللہ سے براہ راست فیض حاصل ہو۔اور ا س میں فنا ہوجائیں۔اور رسول سے غیب کے راستے مدد حاصل ہو۔اور اللہ کے ساتھ متصف ہوجائیں۔یہاں تک کہ صوفی کسی چیز کو کہے کن(ہوجا)تو وہ ہوجائے۔نیز وہ مخلوق کے اسرار پر مطلع ہو۔اور سارے ملکوت کو دیکھے۔ اور تصوف میں اس کی کوئی اہمیت نہیں کہ صوفیوں کی شریعت،محمدی اور اسلامی شریعت کے کھلم کھلا خلاف ہو۔چنانچہ حشیش یعنی گانجا اور شراب پینا اور عرسوں اور ذکر کے حلقوں میں مردوں عورتوں کا خلط ملط ہونا کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔کیوں کہ ہر ولی کی اپنی شریعت ہے جسے وہ براہ راست اللہ تعالیٰ سے حاصل کرتا ہے۔اس لیئے اس کی کوئی اہمیت نہیں کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی شریعت کے موافق ہے یا نہیں۔کیوں کہ ہر ایک کی اپنی شریعت ہے۔اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت عوام کے لیئے ہے۔اور پیر اور صوفی کی شریعت خواص کے لیئے ہے۔
Flag Counter