Maktaba Wahhabi

فتنہ وضع حدیث اور موضوع احادیث کی پہچان

مؤلف: محمد سعود عالم قاسمی

ناشر: اہلحدیث ٹرسٹ، مرکزی جامع مسجد کورٹ روڈ، کراچی

بسم اللّٰه الرحمن الرحیم مقدمہ موتیوں اور جواہر پاروں کے ڈھیر میں اگر کچھ خزف ریزے شامل ہو جائیں توجواہر پاروں کی عظمت اور حفاظت کا تقاضا یہ ہے کہ خزف ریزوں کو چھانٹ کر الگ کر دیا جائے۔ اگر ان کو جواہر پاروں سے الگ کرنے کے بجائے جواہر ثابت کرنے کی کوشش کی جائے گی تو خزف ریزے اپنی حیثیت بدل کر کبھی جواہر نہ بن سکیں گے لیکن جواہر پاروں کی عظمت اور قیمت ضرور گھٹ جائے گی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذخیرہ احادیث میں آپ کے کچھ نادان دوستوں اور دانا دشمنوں نے مختلف وقتوں میں مختلف مقاصد کے پیش نظر اپنے خزف ریزے شامل کرنے کی ناپاک کوششیں کیں اور دینِ حنیف کی صاف و شفاف سرچشمہ کو گدلا کرنے کی جسارت کی۔ حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور تقدس کا مطالبہ یہ تھا کہ ان خزف ریزوں کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جواہر پاروں سے چھانٹ کر پھینک دیا جائے، سنتِ مطہرہ کو محفوظ کیاجائے اور دینِ اسلام کو نقصان سے بچایا جائے۔ اللہ کروٹ کروٹ چین نصیب کرے ان علماء کرام اور محدثین عظام کو جنہوں نے اپنی زندگیوں کاقیمتی سرمایہ حدیث کی خدمت ا ور اس کی ترویج واشاعت میں صرف کیا۔ اس کام کے لئے لمبے لمبے سفر کئے، مشقتیں برداشت کیں اور کثیر رقم خرچ کی۔ ان حضرات نے نہ صرف صحیح حدیث کی ترویج و اشاعت کی بلکہ موضوع اور جعلی روایات کو چھانٹ کر الگ کیا۔ ایسے اصول و ضوابط مقرر کئے جن کی مدد سے ہم صحیح اور موضوع احادیث میں تمیز کر سکتے ہیں اور ایسے دجالوں کی نقاب کشائی کی جو بڑی چابک دستی سے صحیح احادیث میں موضوع احادیث ملا دیا کرتے تھے۔ اب یہ امتِ مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ محدثین کی گراں قدر خدمات سے فائدہ اٹھائے۔ صحیح اور موضوع احادیث میں فرق و امتیاز کرے اور ان دونوں کے ساتھ قبول و اجتناب کا مناسب
x
صفحہعنوان
4تقریب
6دیباچہ
9مقدمہ
18پہلا باب حدیث: ایک اصولی بحث
18حدیث کے معنی :
19حدیث کی تعریف۔
21حدیث اور سنت:
23حدیث اور سیرت:
24قرآن اور حدیث:
25شریعت کی تشکیل میں حدیث کا مقام :
27صحابہ کرام کا حدیث میں انہماک :
30طلبِ حدیث کے لئے سفر:
36طبقات کتب حدیث:
46وضع حدیث کی جسارت :
49موضوع روایت کاحکم:
53وضع حدیث کے اسباب اور محرکات
53وضع حدیث کی ابتداء :
55روافض اور خوارج اور وضع حدیث:
57شیعہ اور وضع حدیث:
61اہلِ سنت اور وضع حدیث :
64شانِ نبوت میں غلو:
68فقہی اور مسلکی اختلاف :
70بادشاہوں اور امیروں کی خوشنودی:
72ایک بے بنیاد الزام:
73ترغیب و ترہیب :
75زہد اور تصوف:
79شہرت اورمقبولیت :
80عجوبہ پسندی :
82قرآن کی تلاوت اور تفسیر:
85کچھ اور اسباب:
90موضوع احادیث کی علامات موضوع احادیث اورمحدثین کی خدمات :
Flag Counter