Maktaba Wahhabi

فتنوں میں مومن کا کردار

مؤلف: محمد انور محمد قاسم سلفی

ناشر: نا معلوم

5۔ پانچویں علامت : حق کا باطل سے گڈ مڈ ہوجانا فتنوں کی ایک بہت بڑی علامت یہ ہے کہ لوگوں پر ان کا معاملہ مشتبہ اور مختلط ہوجاتا ہے، بہت سے لوگ حق اور باطل کے درمیان تمیز نہیں کرسکتے، لوگوں پر اس فتنے کا خمار اس طرح چھایا ہوا رہتا ہے کہ ایک قاتل کسی کو ناحق قتل کردے گا اور اسے پتہ بھی نہیں ہوگا کہ اس نے فلاں شخص کو کیوں قتل کیا ہے ؟ اور اگر اسے کوئی مار دے گا تو اسے پتہ نہیں ہوگا کہ اس نے مجھے کیوں مارا ہے ؟لیکن بھڑکتے ہوئے فتنے لوگوں کو بھڑکا دیں گے، دلوں کو بدل دیں گے، خطروں کو بڑھادیں گے اور لوگوں پر شر وفساد کی بوچھاڑ کردیں گے۔ اسی لئے سیدنا ابو موسٰی أشعری فرمایا کرتے تھے : " إِنَّ الْفِتْنَۃَ إِذَا أَقْبَلَتْ شَبَّہَتْ وَإِذَا أَدْبَرَتْ تَبَیَّنَتْ " (تاریخ الطبری :3؍26) ترجمہ :فتنہ جب آتا ہے تو لوگوں پر اس کا حال مشتبہ ہوتا ہے لیکن جس وقت چلا جاتا ہے تو واضح ہوجاتا ہے کہ وہ فتنہ تھا۔ مطرف بن عبد اللہ الشخّیررحمہ اللہ فرماتے ہیں :" إِنَّ الْفِتْنَۃ لَا تَجِیْء حِیْنَ تَجِیْء لِتَہْدِیَ النَّاسَ وَلٰکِنْ تُقَارِعُ الْمُؤْمِنَ عَلٰی دِیْنِہِ " ( طبقات إبن سعد :7؍142) ترجمہ : فتنہ جب بھی آتا ہے تو وہ اس لئے نہیں آتا کہ اس کے ذریعے لوگوں کو ہدایت ملے، بلکہ وہ وہ مومن کو اس کے دین سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے آتا ہے۔ فتنوں میں سب سے عظیم فتنہ، دجال کا فتنہ ہے جس سے حفاظت طلب کرنے کا ہمیں ہر نماز میں حکم دیا گیا ہے۔کیونکہ یہ وہ عظیم فتنہ
x
صفحہعنوان
1فتنوں میں مومن کا کردار
1فتنہ کی لغوی اور اصطلاحی تعریف :
2فتنوں سے اﷲ تعالیٰ کی حفاظت
4آثار ِفتن کی معرفت
5فتنوں میں مومن کا کردار کیا ہونا چاہئے ؟
7فتنہ کی علامتیں 1۔ پہلی علامت :لوگوں کا عبادت سے منحرف ہونا :
92۔دوسری علامت : علم اور علماء سے عدم رغبت
113۔تیسری علامت :نادانوں کی چودھراہٹ
114۔ چوتھی علامت : فتنہ پروروں کا بدترین خاتمہ
145۔ پانچویں علامت : حق کا باطل سے گڈ مڈ ہوجانا
176۔نوجوانوں کو دھوکے اور فریب میں مبتلا کرنا
197۔ایمانی اخوت کی کمزوری
218۔قتل وغارت گری پر جراء ت
229۔امن کا بگاڑ
2310۔اہل باطل کا بے باک ہوجانا
2411۔دشمنوں کا مسلط ہونا
Flag Counter