Maktaba Wahhabi

فتنوں میں مومن کا کردار

مؤلف: محمد انور محمد قاسم سلفی

ناشر: نا معلوم

عشرۂ مبشرہ میں ہوتا ہے اور جو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ماموں، فاتح عراق اور کوفہ کے گورنرتھے اور سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ اور سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے درمیان ہونے والے معرکوں سے بالکل الگ تھلگ رہے ) کا واقعہ ذکر کرنا مناسب معلوم ہوتا ہے امام إبن سیرین کہتے ہیں : کہ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے کہا گیا :کیا آپ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ اور سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے درمیان ہونے والی جنگوں میں حصہ نہیں لیں گے ؟ جب کہ آپ اہل شوریٰ میں سے ہیں اور دوسروں کی بنسبت خلافت کے زیادہ مستحق ہیں ؟آپ نے فرمایا : " لَا أَقَاتِلُ حَتّٰی تَأتُوْنِیْ بِسَیْفٍ لَہُ عَیْنَانِ وَلِسَانٌ وَشَفَتَانِ،یَعْرِفُ الْمُؤمِنَ مِنَ الْکَافِرِ، إِنْ ضَرَبْتُ مُسْلِمًا نَبَّأَ عَنْہُ لَا یَقْتُلُہُ، وَإِنْ ضَرَبْتُ کَافِرًا قَتَلَہُ۔ثُمَّ قَالَ : فَقَدْ جَاہَدْتُ وَأَنَا أَعْرِفُ الْجِہَادَ "میں اس وقت تک ان معرکوں میں شرکت نہیں کروں گا جب تک کہ تم مجھے کوئی ایسی تلوار نہ دو، جس کی دو آنکھیں، ایک زبان اور دو ہونٹ ہوں اور جو مومن اور کافر کو پہنچاتی ہو۔پھر فرمایا : میں نے جہاد کیا اور میں اس کے معنی ومفہوم سے خوب واقف تھا۔ لیکن یہ جنگیں جس میں دونوں طرف سے مسلمانوں کے سر کٹیں، اور وہ ایک دوسرے کو قتل کریں، اس میں میں اس وقت تک شریک نہیں ہوسکتا جب تک تم مجھے مذکورہ صفات والی تلوار لاکر نہ دو۔ پھر ایک عجیب مثال دیتے ہوئے فرمایا : " ہماری اور تمہاری مثال اس قوم کی طرح ہے، جو ایک روشن راہ پر تھی اور وہ اسی پر گامزن تھی کہ اتنے میں گرد وغبار کا ایک طوفان اٹھا اور اسی میں وہ راستہ بھٹک گئی۔ گرد وغبار کی وجہ سے راستہ اس پر مشتبہ ہوگیا، ان میں سے کچھ نے کہا کہ راستہ دائیں طرف ہے، وہ ادھر لپکے اور بھٹک گئے۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ راستہ بائیں جانب ہے، وہ اس پر چل پڑے اور گمراہ ہوگئے۔باقی لوگوں نے کہا کہ جس وقت آندھی چلی تھی تو اس وقت ہم شاہراہ پر تھے، ہم اسی جگہ
x
صفحہعنوان
1فتنوں میں مومن کا کردار
1فتنہ کی لغوی اور اصطلاحی تعریف :
2فتنوں سے اﷲ تعالیٰ کی حفاظت
4آثار ِفتن کی معرفت
5فتنوں میں مومن کا کردار کیا ہونا چاہئے ؟
7فتنہ کی علامتیں 1۔ پہلی علامت :لوگوں کا عبادت سے منحرف ہونا :
92۔دوسری علامت : علم اور علماء سے عدم رغبت
113۔تیسری علامت :نادانوں کی چودھراہٹ
114۔ چوتھی علامت : فتنہ پروروں کا بدترین خاتمہ
145۔ پانچویں علامت : حق کا باطل سے گڈ مڈ ہوجانا
176۔نوجوانوں کو دھوکے اور فریب میں مبتلا کرنا
197۔ایمانی اخوت کی کمزوری
218۔قتل وغارت گری پر جراء ت
229۔امن کا بگاڑ
2310۔اہل باطل کا بے باک ہوجانا
2411۔دشمنوں کا مسلط ہونا
Flag Counter