Maktaba Wahhabi

فتنوں میں مومن کا کردار

مؤلف: محمد انور محمد قاسم سلفی

ناشر: نا معلوم

طرح بے حقیقت ہوگئے: "یُوْشَکُ أَنْ تَتَدَاعٰی عَلَیْکُمُ الْأُمَمُ کَمَا تَتَدَاعٰی الْأَکَلَۃُ إِلٰی قَصْعَتِھَا ‘فَقَالَ قَائِلٌ :"وَمِنْ قِلَّۃِ نَحْنُ یَوْمَئِذٍ" قَالَ بَلْ أَنْتُمْ یَوْمَئِذٍ کَثِیْرٌ وَلٰکِنَّکُمْ غُثَائٌ کَغُثَائِ السَّیْلِ وَلَیَنْزِعُنَّ اﷲُ مِنْ صُدُوْرِ عَدُوِّکُمُ الْمَھَابَۃَ مِنْکُمْ وَلَیَقْذَفَنَّ فِیْ قُلُوْبِکُمُ الْوَھَنَ"فَقَالَ قَائِلٌ:"وَمَا الْوَھَنُ" قَالَ :"حُبُّ الدُّنْیَا وَکَرَاھِیَۃُ الْمَوْتِ " (أبوداؤد :کتاب الملاحم ‘ حدیث 4297۔أحمد :5؍278۔حلیۃ الأولیاء لأبی نعیم :1؍182) ترجمہ : ہوسکتا ہے کہ قومیں،تم پر ہلّہ بولنے کیلئے ایک دوسرے کو اسطرح دعوت دیں گی جیسے کھانے والوں کو دستر خوان کی طرف بلایا جاتا ہے،کسی صحابی نے پوچھا :"کیایہ ہماری قلّتِ تعداد کے سبب ہوگا ؟ فرمایا :"تم اُس وقت بہت زیادہ رہوگے،لیکن تمہاری یہ کثرتِ تعداد سیلاب کے جھاگ کے مانند ہوگی اور اﷲتعالیٰ تمہارے دشمنوں کے دلوں سے تمہارے رعب و دبدبہ کو نکال دے گا اور تمہارے دل میں وہن ڈال دے گا " پوچھا گیا:"یارسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم !وہن کیا ہے ؟فرمایا:"دنیا کی محبت اور موت سے نفرت"۔ بے شک مسلمان سیلاب کے جھاگ کی طرح بے حقیقت ہوگئے اور ان پر قومیں ایسی ہی ٹوٹ پڑیں جیسا کہ بھوکے کھانے پرٹوٹ پڑتے ہیں۔ انہوں نے مسلمانوں کو انکے اپنے ہی آنگن میں اُدھیڑا،کھدیڑا،ذلیل کیا، غلام بنایا اور خود انکے وطنوں میں ان کی جان اور مال کے مالک بن بیٹھے اور انکے اخلاق کو بری طرح تباہ کیا، اوریہ اﷲتعالیٰ اور انبیاء علیہم السلام کے منہج سے ہٹنے کا لازمی نتیجہ تھا۔ اس لئے اہل ایمان کے ضروری ہے کہ وہ فتنوں سے انتہائی چوکنّا رہیں اور اﷲ تعالیٰ سے سچے دل کے ساتھ ہر قسم کے ظاہری اور باطنی فتنوں سے بچنے، ان کے احوال وظروف کی اصلاح اور انہیں حق وہدایت پر جمع ہونے کی دعائیں مانگتے رہیں۔ اﷲ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ہر طرح کے شر وفتن سے محفوظ
x
صفحہعنوان
1فتنوں میں مومن کا کردار
1فتنہ کی لغوی اور اصطلاحی تعریف :
2فتنوں سے اﷲ تعالیٰ کی حفاظت
4آثار ِفتن کی معرفت
5فتنوں میں مومن کا کردار کیا ہونا چاہئے ؟
7فتنہ کی علامتیں 1۔ پہلی علامت :لوگوں کا عبادت سے منحرف ہونا :
92۔دوسری علامت : علم اور علماء سے عدم رغبت
113۔تیسری علامت :نادانوں کی چودھراہٹ
114۔ چوتھی علامت : فتنہ پروروں کا بدترین خاتمہ
145۔ پانچویں علامت : حق کا باطل سے گڈ مڈ ہوجانا
176۔نوجوانوں کو دھوکے اور فریب میں مبتلا کرنا
197۔ایمانی اخوت کی کمزوری
218۔قتل وغارت گری پر جراء ت
229۔امن کا بگاڑ
2310۔اہل باطل کا بے باک ہوجانا
2411۔دشمنوں کا مسلط ہونا
Flag Counter