Maktaba Wahhabi

سیرت ابراہیم علیہ السلام اور اُس کے تقاضے

مؤلف: ابو سعد آصف عباس حماد

ناشر: مکتبہ ثنائیہ سرگودھا

سال شائع: 2010

ایک بھی نہ باقی چھوڑا اور اس سے پہلے قوم نوح (علیہ السلام) کو ہلاک کیا یقیناً وہ بڑے ظالم اور سرکش تھے اور موتفكة شہر کو اُسی نے اُلٹ دیا پھر اس پر چھا دیا جو چھا دیا پس تو اپنے رب کی کون کون سی نعمت کے بارے میں جھگڑے گا‘‘۔ دیکھا! صحیفہ ابراہیم علیہ السلام میں کس حیران کن جامعیت و اختصار کے ساتھ اہم مباحث بیان کر دی گئی ہیں، مثلاً انسان کا سعی و عمل اس کے اخروی نتائج اور ان پر مرتب ہونے والی جزاء و سزا کا تذکرہ، مبداء و معادِ انسانیت اور درمیانی زندگی کا اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں مکمل اختیار کا ہونا، اقوام گزشتہ اور ان کی بے اعتدالیوں، خدا ناشناسیوں اور ان کا صفحہ ہستی سے حرف غلط کی طرح مٹ جانا وغیرہ پرسوز اور موثر انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ ملت ابراہیم علیہ السلام کا اعجاز اور یہودونصاریٰ کا ڈھونگ یہودیت اپنے موجودہ نظریات و عقائد کے ساتھ تیسری اور چوتھی صدی قبل مسیح میں معرض وجود میں آئی اور عیسائیت اپنے موجودہ مخصوص نظریات و عقائد کے ساتھ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے رفع سماء کے بعد کی پیداوار ہے اور یہودیوں اور عیسائیوں کے علماء اس بات سے بخوبی واقف تھے کہ سیدنا ابراہیم علیہ السلام، اسماعیل علیہ السلام، اسحاق علیہ السلام، یعقوب علیہ السلام اور ان کی اولادیں ان کی اس خانہ ساز یہودیت اور پوپ ساز عیسائیت کی پیدائش تو کجا خود سیدنا عیسیٰ علیہ السلام اور موسیٰ علیہ السلام عرصہ دراز پہلے اس دارِفانی سے کوچ کر گئے تھے۔ مگر علماء یہودونصاریٰ نے عوام کے ذہنوں میں یہ بات پختہ کر دی کہ یہ مندرجہ بالا انبیاء کرام علیہم السلام یہود کے قول کے مطابق یہودی تھے اور نصاریٰ کے قول کے مطابق عیسائی تھے، اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے علماء یہودونصاریٰ کی اس بددیانتی کو نہ صرف آشکارا کیا ہے بلکہ انہیں کتمانِ شہادت کے مجرم قرار دے کر سب سے بڑا ظالم ٹھہرایا ہے۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں: (أَمْ تَقُولُونَ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطَ
x
صفحہعنوان
10رشتہ الفت
11تأثرات محقق
13رختِ دل
16نقشِ آغاز
20قرآن کریم سے سیرت ابراہیم علیہ السلام کی ایک جھلک
23باب: 1 سیرت ابراہیم علیہ السلام کے درخشاں پہلو
24لفظ ’’سیرت‘‘ کی لغوی اور اصطلاحی تعریف
26آغازِ تبلیغ اور باپ سے خطاب
27باپ کا تلخ رویہ اور جلاوطنی
28تبلیغ کا دوسرا مرحلہ اور قوم کی طرف رخ
28حیات بعد از ممات کا آنکھوں دیکھا حال
30اجرام فلکی پر ایک نظر اور مشرکانہ عقائد کا بطلان
32صنم کدہ ہے جہاں ۔۔۔ لا الہ الا اللہ
36ابراہیم علیہ السلام قوم کے بت کدے میں
37گستاخی کا مقدمہ اور شاہی عدالت کا فیصلہ
38آگ کے فلک شگاف شعلے اور ابراہیم علیہ السلام کی سلامتی
40کلام آخریں
41نمرود ۔۔۔۔ موت کے دہانے پر
42نظریاتی اختلاف اور سوشل بائیکاٹ
44روزِ محشر آزر کا حشر
45سفرِ ہجرت اور اس کے نشیب و فراز
46عزت و ناموس کی آزمائش
47سچ بولتے ہیں وہ جھوٹ کی عادت نہیں انہیں
50ذبیح اللہ علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت
52بیوی بچے جیسا بیش بہا اثاثہ بے آب و گیاہ جنگل کے حوالے آخر کیوں؟
54سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی زندگی آزمائشوں، قربانیوں اور اطاعتوں کی لازوال داستان
55دنیا کے بت کدوں میں پہلا وہ گھر خدا کا
59ولادتِ اسحاق علیہ السلام کی نویدِ سعید
64سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے مناقبِ عالیہ
68ملت ابراہیم علیہ السلام کی پاکیزہ تعلیمات کی ایک جھلک
70ملت ابراہیم علیہ السلام کا اعجاز اور یہودونصاریٰ کا ڈھونگ
77باب: 2 سیرتِ ابراہیم علیہ السلام کے تقاضے
78سیرت ابراہیم علیہ السلام کے تقاضوں سے مراد آپ علیہ السلام کی سیرت کو اپنانے کی ضرورت اور ملت حنیفیہ کو عملی جامہ پہنانے کی حاجت ہے جس کا مطالبہ آپ علیہ السلام کی سیرت طیبہ کا ہر پہلو کرتا ہے اور اس دین حنیف کے عقائد و احکام کی لازمی طور پر ترویج کرنا چاہتا ہے۔
79فصل: 1 توحید کے مسائل
83(1) اللہ تعالیٰ پر ایمان
85(2) رسولوں پر ایمان
89(3) آسمانی کتابوں پر ایمان
92(4) فرشتوں پر ایمان
94(5) آخرت پر ایمان
96(6) ابراہیم علیہ السلام کا عقیدہ توحید اور کلمہء شہادت کا مفہوم
99(7) اللہ سے محبت سب سے بڑھ کر ہونی چاہیے
102(8) اللہ تعالیٰ کا خوف رکھنا چاہیے
104(9) اختیارات و تصرفات کا مالک کون؟
110(10) ہدایت صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے
113(11) صرف ماشاءاللہ کہنا چاہیے
114(12) صرف اللہ تعالیٰ کی قسم اٹھانی چاہیے
115(13) مسئلہ سماعِ موتیٰ کی تحقیق
118(14) اولاد صرف اللہ سے مانگنی چاہیے
122(15) بیماری اور شفاء صرف اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے
124(16) موت و حیات کا مالک صرف اللہ تعالیٰ ہے
125(17) عزتوں کے تاج صرف اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہیں
126(18) رزق کا مالک اللہ تعالیٰ ہے
129(19) مشکلات میں کس کو پکارا جائے؟
132(20) گناہ صرف اللہ ہی معاف کرنے والا ہے
133(21) نفع و نقصان کا مالک صرف اللہ تعالیٰ ہے
135(22) اللہ کے سوا کوئی مددگار نہیں
138(23) کیا تقلید شرک ہے؟
143(24) اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ناامید نہیں ہونا چاہیے
145(25) توکل صرف اللہ پر
147(26) دنیا اور آخرت کی ہر چیز صرف اللہ تعالیٰ سے ہی مانگنی چاہیے
150(27) علم غیب صرف اللہ کے پاس ہے
154(28) اثباتِ اسماء و صفاتِ باری تعالیٰ اور ان کے وسیلے سے دعا کا بیان
160(29) شرک سے بچنے کی دعا کرنی چاہیے
163فصل: 2 سیرتِ ابراہیم علیہ السلام اور دین میں استقامت
166(1) فتنوں سے بچنے کی دعا
167(2) دین کے معاملے میں مصائب پر صبرواستقامت
168(3) دین پر استقامت دراصل مکمل فرمانبرداری کا نام ہے
170(4) صحیح منہج ہی استقامت کا موجب ہے
172(5) تن تنہا حق پر ڈٹ جانا ہی استقامت ہے
173(6) استقامت اور قرابتیں
176(7) مشرک رشتہ داروں کے لئے دعا کی ممانعت اور استقامت
178(8) دین کے لئے ہر قسم کی قربانی اور استقامت
179فصل: 3 والدین اور اولاد کے باہمی حقوق میں سیرتِ ابراہیم علیہ السلام کا کردار
181(الف) والدین پر اولاد کے حقوق 1۔ اللہ تعالیٰ سے صالح اولاد کا سوال
182(2) اولاد عطا ہونے پر رب تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے
183(3) اولاد کے لئے صالح ماحول کا انتخاب کرنا چاہیے
184(4) اولاد کے لیے منتخب شدہ ماحول میں نیکی کی فضا پھیلنے کی دعا کی جائے
186(5) اپنی اولاد کے لئے اطاعت باری تعالیٰ کی دعا کرنی چاہیے
187(6) اولاد کو نمازی بنانے میں کوشش اور دعائیں کرنا
188(7) اولاد کے لیے شرک سے بچنے کی دعا
188(8) اولاد کی نسلوں کے نیک ہونے کے لیے دعائیں کرنا
190(9) رزق کی فراخی کی دعائیں
190(10) اولاد کو نیکی کے کاموں میں شامل کرنا
191(11) نیکی کے کاموں میں اولاد سے مشورہ کرنا
193(12) نیکی کی وصیت کرنا
194(13) اولاد کے لیے عملی نمونہ بننا چاہیے
195(14) حکمِ ربانی کو اولاد کی محبت پر ترجیح دینا
196(ب) اولاد پر والدین کے حقوق 1۔ کمال درجہ کی اطاعت
199(2) والدین کے احترام میں حسن تکلم
201(3) والدین کے لیے دعاؤں کی برسات کا اہتمام
203(4) خلافِ شرع کاموں میں والدین کی فرمانبرداری سے ممانعت
207فصل: 4 سیدنا ابراہیم علیہ السلام بحیثیت مبلغ
2091۔ پہلے علم، بعد میں تبلیغ
211(2) علم کے مطابق عمل کرنا
212(3) تبلیغ کا آغاز گھر سے
214(4) برادری اور علاقے میں تبلیغ
216(5) مبلغ عقلی دلائل سے تبلیغ کو موثر بنائے
219(6) مبلغ و مناظرہ
220(7) باطل کے دلائل سے مکمل آگاہی اور دلیل کا مطالبہ
222(8) دلائل میں موازنہ
223(9) باطل کا مجذوبانہ واویلا اور مبلغ حق کا ثبات
225(10) مبلغِ دین اور قوم دشمنی کا سامنا
227(11) مبلغِ دین اور حکمرانوں کے ظلم و تشدد کا سامنا
228(12) تبلیغ کی شدید تڑپ
229(13) مبلغِ دین کا اخلاق
231(14) دین کے لیے مبلغ کی قربانیاں
233فصل: 5 آداب مسجد اور سیرتِ ابراہیم علیہ السلام
2351۔ تعمیرِ مساجد اور عاجزی و فروتنی
2382۔ مساجد کو صاف رکھنا
2393۔ مسجدوں کو اللہ کی عبادت سے آباد کیا جائے
2423۔ مساجد میں اعتکاف
245فصل: 6 اسلامی ثقافت اور سیرتِ ابراہیم علیہ السلام
2461۔سچائی
2482۔وعدہ وفائی
2503۔ بردباری اور نرم دلی
2524۔ بھولے بھٹکوں کی رہنمائی کرنا
2535۔سلام کی ترویج
2546۔ مہمان نوازی
2567۔ امن، نہ کہ دہشت گردی
2588۔ نعمتوں پر اللہ تعالیٰ کی شکر گزاری کرنا
2609۔ آخرت کی رسوائی سے بچنے کی دعا
26110۔ مسلمانوں کے لیے بخشش کی دعائیں کرنا
26211۔ طلبِ جنت کی دعائیں
Flag Counter