تذکرہ محدث العصر علامہ محمد عبد الرحمن مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ
مؤلف: عبد الرشید عراقی
ناشر: دار ابی الطیب
سال شائع: 2014
237
کے ثبوت میں ذرا بھی شک نہیں ہے۔دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کرنا جس طرح اس زمانہ کے حنفیہ میں رائج ہے،نہ کسی حدیثِ صحیح سے ثابت ہے نہ کسی صحابی کے اثر سے،نہ کسی تابعی کے قول و فعل سے اور ائمہ اربعہ(امام ابو حنیفہ،امام شافعی،امام مالک اور امام احمد بن حنبل رحمہم اللہ)سے بھی کسی امام کا دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کرنا یا اس کا فتویٰ دینا بسند منقول نہیں۔‘‘(صفحہ: ۱۷)ایک ہاتھ سے مصافحہ کرنے کے بارے میں مولانا جمیل احمد سہسوانی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۵۴ھ)کی ایک نظم ملاحظہ فرمائیں :کیجیے بہم ہمیشہ بکثرت مصافحہہے باعث وفور محبت مصافحہدو ہاتھ سے مصافحہ کرنا ہے بے سندکرتے تھے ایک ہاتھ سے حضرت مصافحہآپس میں جب کسی سے ملو تم ملاؤ ہاتھپیغمبرِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے سنت مصافحہوقت مصافحہ کے جو دعا چاہے مانگہے موجب اجابتِ دعوت مصافحہجھڑتے ہیں یوں گناہ کہ جیسے خزاں میں برگہے مومنوں کے واسطے رحمت مصافحہاللہ کی طرف سے تمھیں اسے صالحیندیتا ہے مغفرت کی بشارت مصافحہکیسی ہنسی خوشی سے کیاکرتے تھے باہماصحاب پاک صلی اللہ علیہ وسلم فخر نبوت مصافحہ