تذکرہ محدث العصر علامہ محمد عبد الرحمن مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ
مؤلف: عبد الرشید عراقی
ناشر: دار ابی الطیب
سال شائع: 2014
89
حاصل کی ہے اور عرصہ سے بحیثیت سرپرست اس سے متعلق ہے۔یہ بات باعثِ شکر و امتنان ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس علاقے کے ایک ہی خاندان کو یہ توفیق بخشی ہے کہ وہ آغازِ جامعہ سے اب تک اس کے مصارف و نفقات کی ذمے داری سنبھالے ہوئے ہیں۔‘‘(مولانا عبد الرحمن محدث مبارک پوری رحمہ اللہ،حیات و خدمات،ص: ۸۳)تلامذہ:حضرت مبارک پوری رحمہ اللہ کے شاگردوں کی فہرست طویل ہے۔تاہم چندمشہور تلامذہ کے اسماے گرامی یہ ہیں :1-مولانا عبد السلام مبارک پوری رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۴۲ھ)2-مولانا عبید اللہ رحمانی مبارک پوری رحمہ اللہ(المتوفی ۱۴۱۴ھ)3-مولانا نذیر احمد املوی رحمانی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۹۶۵ء)4-مولانا عبد الجبار کھنڈیلوی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۸۲ھ)5-مولانا ابو النعمان عبد الرحمن آزاد مئوی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۵۷ھ)6-علامہ تقی الدین الہلالی المراکشی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۹۸۷ء)7-مولانا امین احسن اصلاحی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۹۹۷ء)8-مولانا عبد الغفار حسن عمر پوری رحمہ اللہ(المتوفی ۲۰۰۷ء)9-مولانا عبد الصمد حسین آبادی مبارک پوری رحمہ اللہ(المتوفی ۱۹۴۸ء)10-مولانا حکیم محمد بشیر رحمانی مبارک پوری رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۸۸ھ)(تراجم علماے حدیث ہند،ص: ۴۰۲)ان تلامذہ کے مفصل حالات باب نمبر(۴)میں ملاحظہ فرمائیں۔مولانا محمد اسحاق بھٹی حفظہ اللہ آپ کی تدریسی خدمات کے بارے میں رقمطراز ہیں :