Maktaba Wahhabi

بدر سے تبوک تک

مؤلف: ڈاکٹر عبداللہ قاضی

ناشر: مکتبہ قدوسیہ غزنی سٹریٹ اردو بازار لاہور پاکستان

سال شائع: 1994

لیکن آپ نے اللہ کے دین کی ہمیشہ دعوت دی۔ مکہ میں ظلم و تعدی کا بازار ایسا گرم تھا کہ وہاں شاید ہی کوئی گلی یا کوچہ ایسا بچا ہو جس میں کسی نہ کسی مسلمان کو مشرکوں نے خون سے نہ نہلا دیا ہو۔ مکہ کے درودیوار یہ داستان ظلم دیکھ دیکھ کر اور سن سن کر لرز اٹھتے تھے۔ ان مظالم کے باوجود اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم کو صبر کی تلقین فرمائی۔ (فَاصْبِرْ كَمَا صَبَرَ أُولُو الْعَزْمِ مِنَ الرُّسُلِ وَلَا تَسْتَعْجِل لَّهُمْ ۚ)(سورۃ الاحقاف: آیت 35) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام کے سامنے گزشتہ انبیاء اور اِن کے مصاحبوں پر ڈھائے جانے والے مظالم بیان فرمایا کرتے۔ جب اہل مکہ کی زیادتیاں برداشت سے بڑھ گئیں اور حد سے تجاوز کر گئیں تو مسلمانوں نے اللہ کے حکم سے اپنے اپنے گھروں کو خیرباد کہا۔ مسلمان ایک ایک کر کے اپنے گھروں سے نکلنے لگے۔ حتی کہ اگر کسی صحابیہ کو تن تنہا ہی فرار ہونے کا موقع مل جاتا وہ بھی اپنے اہل و عیال کو چھوڑ کر محفوظ منزل کی طرف چل دیتی۔ اس سے اس کے بال بچے چھین لئے جاتے تو بھی وہ اپنی منزل کھوٹی نہ کرتی۔ ان حالات میں مسلمانوں نے اپنے لئے حبشہ اور یثرب ہی محفوظ جگہ سمجھا مگر کفار مکہ نے مسلمانوں کو وہاں بھی آرام و سکون سے نہ رہنے دیا۔ تب اللہ نے مہاجرین کو مشرکوں کے خلاف جہاد کی اجازت دی۔ (أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا ۚ وَإِنَّ ا للّٰه عَلَىٰ نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ ﴿٣٩﴾ الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِن دِيَارِهِم بِغَيْرِ حَقٍّ إِلَّا أَن يَقُولُوا رَبُّنَا ا للّٰهُ )(سورۃ الحج: آیت 39، 40) ’’اب جن (مسلمانوں سے کافر) لڑتے ہیں ان کو بھی (لڑنے کی) اجازت ہے کیونکہ ان پر ظلم ہوا ہے اور بےشک اللہ تعالیٰ ان کی مدد کرنے پر قادر ہے جو
x
صفحہعنوان
4تمہید
7پیش لفظ
15غزوہ بدر
47جنگ بنو نضیر
59جنگ اُحد
97حادثہ رجیع
101واقعہ بیئر معونہ سنہ 4ھ
104غزوہ بنو مصطلق
110غزوہ خندق سنہ 4ھ
135فتح مبین ذی القعدہ سنہ 6ھ
166غزوہ خیبر
188جنگ موتہ
194فتح مکہ
218جنگ حنین
231جنگ اوطاس
233جنگ طائف
243غزوہ تبوک
Flag Counter