Maktaba Wahhabi

بدر سے تبوک تک

مؤلف: ڈاکٹر عبداللہ قاضی

ناشر: مکتبہ قدوسیہ غزنی سٹریٹ اردو بازار لاہور پاکستان

سال شائع: 1994

پیش لفظ نحمد و نصلي علي رسوله الكريم اما بعد لغت کی رُو سے جہاد کا مفہوم یہ ہے کہ قول و فعل کی جس قدر بھی قدرت حاصل ہو وہ استعمال کی جائے۔ کتاب البحر میں ’’اگر مشرق میں ایک خاتون قید کر لی جائے تو اسے چھڑانا اہل مغرب پر واجب ہو گا۔ تاآنکہ وہ اپنے قلعے میں لوٹ آئے یا ان کی حفاظت میں آ جائے۔‘‘ بلغۃ السالک کے مصنف فرماتے ہیں: ’’غلبہ اسلام کے لئے ہر سال جہاد کرنا فرض کفایہ ہے۔ اگر کچھ لوگ یہ کام کرتے رہیں تو باقی لوگ اس فریضے سے بری تصور ہوں گے۔‘‘ شریعت کی زبان میں جہاد کا مقصد یہ ہے کہ دشمنان دین کا زور توڑ دیا جائے۔ ان کی مرکزیت ختم کر دی جائے اور دین کی جڑیں مضبوط کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔ مسلمانوں کے امیر کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ سال میں ایک دو بار اپنے دستے دارالحرب کی طرف بھیجے اور رعایا کا یہ فرض ہے کہ وہ اِس کے ساتھ پورا پورا تعاون کرے، اگر کچھ لوگ یہ فریضہ کماحقہ سرانجام دیتے رہیں تو باقی لوگوں کی ذمہ داری ختم ہو جاتی ہے۔ لیکن اگر عام لوگوں کا شریک ہونا ناگزیر ہو جائے تو اس وقت یہ کام نماز کی طرح فرض عین بن جاتا ہے۔
x
صفحہعنوان
4تمہید
7پیش لفظ
15غزوہ بدر
47جنگ بنو نضیر
59جنگ اُحد
97حادثہ رجیع
101واقعہ بیئر معونہ سنہ 4ھ
104غزوہ بنو مصطلق
110غزوہ خندق سنہ 4ھ
135فتح مبین ذی القعدہ سنہ 6ھ
166غزوہ خیبر
188جنگ موتہ
194فتح مکہ
218جنگ حنین
231جنگ اوطاس
233جنگ طائف
243غزوہ تبوک
Flag Counter