Maktaba Wahhabi

155 - 224
ساتویں فصل اختلافی مسائل میں ذاتی میلانات و رجحانات کا اثر اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِین ، وَصَلَّی اللّٰہُ عَلیٰ عَبْدِہٖ وَرَسُوْلِہٖ مُحَمَّدٍ ، وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ اجمعین اتباعِ نفس، ہلاکت و گمراہی کا ایک اہم محرک: ہلاکت و گمراہی کے اہم اسباب و محرکات میں سے اتباعِ نفس ایک اہم محرک اور سبب ہے۔ اس صفت سے ملوث آدمی کو یہ ہلاکت کی جگہوں کو لے جائے بغیر نہیں رہتی یہاں تک کہ اس کو جہنم رسید کر دیتی ہے۔ امام شاطبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’نفس کا نام نفس اس وجہ سے ہے کہ وہ اپنے سے متصف کو جہنم تک پہنچا دیتاہے۔ ‘‘[1] امام شاطبی کا یہ قول شعبہ سے بھی مروی ہے۔[2] حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : ’’ اللہ تعالیٰ نے قرآنِ پاک میں نفس کا تذکرہ بطورِ مذمت ہی کیا ہے۔[3] گمراہی کی جڑ اتباعِ نفس اور ظن ہے ، ایسے لوگوں کی مذمت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
Flag Counter