Maktaba Wahhabi

جنات و جادو کا علاج ( جو آپ خود کر سکتے ہیں )

مؤلف: ابو عدنان محمد منیر قمر

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2006

اور یہی حالت مردوزن دونوں کے ساتھ ہی پیش آسکتی ہے ،اسکا علاج یہ ہے : ۱- اُسے پہلے نمبر پر ذکر کردہ سحرِ تفریق و تنازعہ والا دَم کریں ۔ ۲- أَعُوْذُبِاللّٰہِ ۔۔پڑھ کر سورۃ یونس ، آیت : ۸۱ اور ۸۲ ، سورۃ الاعراف ، آیت : ۱۱۷ تا ۱۲۲ ،اور سورۃ طہٰ کی آیت : ۶۹ پڑھ کر پانی پر دَم کریں، جسے مریض پیئے اور اُس سے ہی غسل بھی کرے ۔ ۳- بیری کے سات تازہ پتے دو پتھروںمیں پیس کر پانی سے بھرے برتن میں ڈال دیں اور اس پانی پر آیۃ الکرسی اور معوِّذات پڑھ کر دَم کریں ، اس پانی کو مریض چند دنوں تک پیتا رہے اور اس سے غسل کرتا رہے ، اِنْ شآء اللہ جلد جادو ٹوٹ جائے گا ۔ ۴- مریض کے کان کے پاس منہ کرکے جادو کی پہلی قسم [سحرِ تفریق و نزاع ]میں ذکر کی گئی آیات و سُوَر کی تلاوت کریں اور سورۃ الفرقان کی آیت: ۲۳ بھی بکثرت دفعہ اسکے کان میں پڑھیں ۔ چند ایام تک ایسا کرنے سے وہ اِنْ شآء اللہ شفایاب ہوجائے گا ۔ ۵- امام شعبی رحمہ اللہ سے حافظ ابن حجررحمہ اللہ نے فتح الباری شرح صحیح بخاری میں یہ علاج بھی نقل کیا ہے کہ مریض بیری و غیرہ کسی کانٹے دار درخت کے نیچے چلا جائے اور اسکے دائیں بائیں سے کچھ پتّے لے کر انھیں باریک پیس لے، پھر انھیں پانی میں ملا کر اس پر آیۃ الکرسی اور معوِّذات پڑھے اور پھر اسی پانی سے نہائے۔[1] ۶- فتح الباری میں ہی یہ علاج بھی لکھا ہے کہ مریض موسمِ بہار میں جنگلوں بیابانوں اور باغوں میں سے جتنے پھول جمع کرسکے ، انھیں ایک صاف برتن میں ڈال کر اس برتن کو پانی سے بھرلے ، پھر اس پانی کو تھوڑا سا ابال لے ، جب وہ ٹھنڈا ہوجائے تو اس پر مُعوِّذات پڑھ کر دَم کرے اور اس سے غسل کرے ۔ اِنْ شآء اللہ تندرست ہوجائے گا ۔ [2] ۷- ایک برتن میں پانی بھر کر اس پر پہلے مُعوِّذات پڑھیں ، پھر یہ دعائیں پڑھ کر دَم کریں:
x
صفحہعنوان
5عرضِ مؤلف
5سببِ تالیف :
7علاجِ شرعی :
8دشمنانِ دین و دولت کی پہچان :
9اپنا علاج خود کریں :
10تعویذ گنڈوں ، جِنّات وآسیب اور مِرگی و سایہ کا علاج ودَم
11جِنّات کے رہنے کے مقامات :
11جِنّات کے منتشر ہونے کے اوقات :
11وقوعِ جِنّات وآسیب سے پہلے احتیاطی تدابیر :
12جِنّات و آسیب اور مِرگی و سایہ سے بچنے کی دعائیں اور طریقے :
16ا۔گھر سے نکلتے وقت کا ایک ذکر و دُعاء : گھر سے نکلتے وقت یہ دعاء و ذِکر کرنے کا حکم ہے:
16ب ۔گھر میں داخل ہوتے وقت کا ذکر و دعاء : گھر میں داخل ہوتے وقت یہ دعاء کریں :
21تعویذ گنڈ ے ،جِنّات وجَادُو،آسیب ومِرگی اورسایہ زائل کرنے کے متعدد علاج ودَم
21اولاً : آذان :
21ثانیاً : قرآنی آیات و سُوَر:
23ثالثاً : اذکار و دعائیں :
26رابعاً : زجر و توبیخ :
27خامساً : طبّی علاج و دوائیں :
28سادساً : صدقہ و خیرات سے علاج :
29سِحر ( جادو) کا علاج ودَم
29وقوعِ سِحر (جادو) سے قبل احتیاطی تدابیر : ذکر و دعاء اور تلاوت وغیرہ :
30جادو کے علاجات و دَم :
30اولاً : جادو والی چیز نکال کر ضائع و باطل کرنا :
31ثانیاً : جادو کے ذریعے داخل کیٔے گئے جِنّ کو نکالنا :
31ثالثاً : فصد کروانا یا سینگی لگوا کر خون نکلوانا :
31رابعاً : جادو زائل کرنے کے علاجات و دَم :
32پہلا علاج و دَم :
33دوسرا علاج و دَم :
33تیسرا علاج و دَم :
34چوتھا علاج و دَم :
34پانچواں علاج و دَم :
36چھٹا قرآنی علاج و وظیفہ یا دَم :
38جادو کی مختلف اقسام اور انکا علاج ودَم
38۱ ۔ تفریق و نزاع ڈالنے والے جادو کا علاج و دَم :
40ایک ضروری وضاحت :
40۲ ۔ محبت کے جادو (تِوَلہ) کا علاج :
41۳۔ سحرِ جنون و دیوانگی کا علاج و دَم :
42۴۔ تنہائی پسند ہونے کا جادو اور اسکا علاج ودَم:
43۵۔ خواب میں ڈرنے اور بیداری میں نا معلوم آوازیں سننے کا علاج ودَم :
45۶۔ سحرِ امراض یا جادوئی بیماریوں کا علاج ودَم:
46۷۔ سحرِ استحاضہ وسیلانِ رِحم کا علاج ودَم :
47۸ ۔ سحرِ بندش کا علاج ودَم :
49۹۔ جادوئی بانجھ پن اور نا قابلِ اولاد ہونے کاعلاج ودَم :
50۱۰۔ جادوئی سُرعتِ انزال کا علاج ودَم:
51۱۱۔ شادی میں رکاوٹ ڈالنے کے جادو کا علاج ودَم:
53نظرِ بد کا علاج و دَم
54نظر لگنے سے پہلے احتیاطی تدابیر :
55۱۔نظرِ بد کا عملی علاج:
56۲۔ نظرِ بد کا دَم اور دعائیں :
57ملاحظہ :
59دَم شدہ پانی اورچند احتیاطی امور :
60جادو کے علاج کا قرآنی وظیفہ یا مجموعۂ آیاتِ سِحر
68جادو کا علاج کرنے والے بعض عامل حضرات کے پتے
68پاکستان میں:
69سعودی عرب :
70ہندوستان میں:
Flag Counter