Maktaba Wahhabi

جنات و جادو کا علاج ( جو آپ خود کر سکتے ہیں )

مؤلف: ابو عدنان محمد منیر قمر

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2006

بسم اللّٰه الرحمن الرحيم کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنھوں نے الہٰی صفات کا دعویٰ کر رکھا ہے، ایسے نجومیوں اور جادوگروں نے لوگوں کو اپنی طرف متوجّہ کرنے کیلیٔے بڑے پُر کشش بورڈ آویزاں کر رکھے ہوتے ہیں ، جن پر کچھ اس قسم کی عبارتیں لکھی ہوتی ہیں : چالیس سالہ تجربہ کار ، جو چاہو سو پوچھو ، محبت میں ناکامی ،رشتے میں رکاوٹ ، اولادِ نرینہ کا تعویذ ، محبوب آپ کے قدموں میں ، کیس میں جیت کس کی ؟ و غیرہ ۔ایسے کُفریہ و شرکیہ دعوے کرنے والے نجومیوں ، جادوگروں اور پیروں سے اپنے ایمان و آبرو اور جیبیں بچائیں ۔ علاجِ شرعی : شرعی علاج یا دَم جھاڑ کیلیٔے درجِ ذیل تین شرطوں کا وجود ضروری ہے : 1- دَم ،کلامُ اللہ ،اسماء حُسنیٰ اور صفات ِ الٰہیہ سے کیا جائے ۔ 2- عربی زبان یا کسی دوسری معروف زبان میں ہو ،جسے ہر کوئی سمجھ سکتا ہو ۔ 3- اس بات کا اعتقاد ہو کہ یہ دَم بذات ِ خود مؤثِّر نہیں ،بلکہ تاثیر اللہ تعالیٰ کی طر ف سے ہوگی۔ جس دَم میں یہ تینوں شرائط پائی جائیں ،اس کے جائز ہونے پر اجماع ِ امت ہے۔ [1] البتہ کسی جادو گر سے علاج کروانا جائز ہی نہیں ،کیونکہ جادو کرنے اور جادو کروانے والے کو تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت سے ہی خارج قرار دیا ہے۔ [2] ایسے ہی کسی کاہن و نجومی کے پاس جانا اور اس سے علاج کروانا بھی ہرگز روا نہیں ہے ۔کیونکہ انکے پاس جانا اور انکی بات کی تصدیق کرنا شریعت سے کُفر کرنا ہے ۔ [3]
x
صفحہعنوان
5عرضِ مؤلف
5سببِ تالیف :
7علاجِ شرعی :
8دشمنانِ دین و دولت کی پہچان :
9اپنا علاج خود کریں :
10تعویذ گنڈوں ، جِنّات وآسیب اور مِرگی و سایہ کا علاج ودَم
11جِنّات کے رہنے کے مقامات :
11جِنّات کے منتشر ہونے کے اوقات :
11وقوعِ جِنّات وآسیب سے پہلے احتیاطی تدابیر :
12جِنّات و آسیب اور مِرگی و سایہ سے بچنے کی دعائیں اور طریقے :
16ا۔گھر سے نکلتے وقت کا ایک ذکر و دُعاء : گھر سے نکلتے وقت یہ دعاء و ذِکر کرنے کا حکم ہے:
16ب ۔گھر میں داخل ہوتے وقت کا ذکر و دعاء : گھر میں داخل ہوتے وقت یہ دعاء کریں :
21تعویذ گنڈ ے ،جِنّات وجَادُو،آسیب ومِرگی اورسایہ زائل کرنے کے متعدد علاج ودَم
21اولاً : آذان :
21ثانیاً : قرآنی آیات و سُوَر:
23ثالثاً : اذکار و دعائیں :
26رابعاً : زجر و توبیخ :
27خامساً : طبّی علاج و دوائیں :
28سادساً : صدقہ و خیرات سے علاج :
29سِحر ( جادو) کا علاج ودَم
29وقوعِ سِحر (جادو) سے قبل احتیاطی تدابیر : ذکر و دعاء اور تلاوت وغیرہ :
30جادو کے علاجات و دَم :
30اولاً : جادو والی چیز نکال کر ضائع و باطل کرنا :
31ثانیاً : جادو کے ذریعے داخل کیٔے گئے جِنّ کو نکالنا :
31ثالثاً : فصد کروانا یا سینگی لگوا کر خون نکلوانا :
31رابعاً : جادو زائل کرنے کے علاجات و دَم :
32پہلا علاج و دَم :
33دوسرا علاج و دَم :
33تیسرا علاج و دَم :
34چوتھا علاج و دَم :
34پانچواں علاج و دَم :
36چھٹا قرآنی علاج و وظیفہ یا دَم :
38جادو کی مختلف اقسام اور انکا علاج ودَم
38۱ ۔ تفریق و نزاع ڈالنے والے جادو کا علاج و دَم :
40ایک ضروری وضاحت :
40۲ ۔ محبت کے جادو (تِوَلہ) کا علاج :
41۳۔ سحرِ جنون و دیوانگی کا علاج و دَم :
42۴۔ تنہائی پسند ہونے کا جادو اور اسکا علاج ودَم:
43۵۔ خواب میں ڈرنے اور بیداری میں نا معلوم آوازیں سننے کا علاج ودَم :
45۶۔ سحرِ امراض یا جادوئی بیماریوں کا علاج ودَم:
46۷۔ سحرِ استحاضہ وسیلانِ رِحم کا علاج ودَم :
47۸ ۔ سحرِ بندش کا علاج ودَم :
49۹۔ جادوئی بانجھ پن اور نا قابلِ اولاد ہونے کاعلاج ودَم :
50۱۰۔ جادوئی سُرعتِ انزال کا علاج ودَم:
51۱۱۔ شادی میں رکاوٹ ڈالنے کے جادو کا علاج ودَم:
53نظرِ بد کا علاج و دَم
54نظر لگنے سے پہلے احتیاطی تدابیر :
55۱۔نظرِ بد کا عملی علاج:
56۲۔ نظرِ بد کا دَم اور دعائیں :
57ملاحظہ :
59دَم شدہ پانی اورچند احتیاطی امور :
60جادو کے علاج کا قرآنی وظیفہ یا مجموعۂ آیاتِ سِحر
68جادو کا علاج کرنے والے بعض عامل حضرات کے پتے
68پاکستان میں:
69سعودی عرب :
70ہندوستان میں:
Flag Counter