Maktaba Wahhabi

انسانیت موت کے دروازے پر

مؤلف: مولانا ابو الکلام آزاد

ناشر: ادارہ اسلامیات ،لاہور

سال شائع: 1990

مخاطب ہو کر فرمایا: ’’کیا تم اس شخص کو قبول کرو گے جسے میں تم پر خلیفہ مقرر کروں۔ خدا کی قسم! میں نے غور و فکر میں ذرا برابر کمی نہیں کی، اس علاوہ میں نے اپنی کسی قریبی و عزیز کو بھی تجویز نہیں کیا۔ میں عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اپنا جانشین مقرر کرتا ہوں جو کچھ میں نے کیا ہے، اسے تسلیم کر لو۔ ‘‘ وصیت نامہ کے الفاظ یہ تھے۔ بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم یہ ابو بکر بن ابو قحافہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا وصیت نامہ ہے جواس نے آخر وقت میں دنیا میں جبکہ وہ اس جہان سے کوچ کر رہا ہے اور شروع وقت آخرت میں جبکہ وہ عالم بالا میں داخل ہو رہا ہے، قلمبند کرایا ہے۔ یہ ایسے وقت کی نصیحت ہے جس وقت کافر ایمان لے آتے ہیں، بدکارسنبھل جاتے ہیں اور جھوٹے حق کے روبرو گردن جھکا دیتے ہیں۔ میں نے اپنے بعد عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو تم پر امیر مقرر کیا ہے، لہذا تم ان کا حکم ماننا اور اطاعت کرنا۔ میں نے اس معاملے میں اللہ کی، رسول کی، اسلام کی، خود اپنی اور آپ لوگوں کی خدمت کا پورا لحاظ رکھا ہے اور کوئی کوتاہی نہیں کی۔ اب اگر عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ عدل کریں گے تو ان کے متعلق میرا علم اور حسن ظن یہی ہے، اگر وہ بدل جائیں تو ہر شخص اپنے کئے کا جواب دہ ہے۔ میں نے جو کچھ بھی کیا ہے نیک نیتی سے کیا ہے اور غیب کا علم سوائے اللہ کے کسی کو
x
صفحہعنوان
5نقش آغاز
8رحلت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
41وفات صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ
52شہادت فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ
70شہادت عثمانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ
98شہادت علی مرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہ
114شہادت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ
186عمرو بن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ
193حجاج بن یوسف
201معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ تعالیٰ عنہ
210خبیب بن عدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ
217عبداللہ ذوالبجادین رضی اللہ تعالیٰ عنہ
223عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
234عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ
Flag Counter