Maktaba Wahhabi

انسانیت موت کے دروازے پر

مؤلف: مولانا ابو الکلام آزاد

ناشر: ادارہ اسلامیات ،لاہور

سال شائع: 1990

رحلت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللّٰهِ وَالْفَتْحُ (1) وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللّٰهِ أَفْوَاجًا (2) فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا (3) ۔ جب اللہ کی مدد آ گئی اور مکہ فتح ہوا، تم نے دیکھ لیا کہ لوگ دین خداوندی میں فوج در فوج داخل ہو رہے ہیں۔ اب تم اللہ کی یاد میں مصروف ہو جاؤ اور استغفار، بے شک وہی توبہ قبول کرنے والا ہے۔ آخری حج کی تیاری جب یہ سورت نازل ہوئی تو پیغمبرانسانیت نے اللہ کی مرضی کو پا لیا کہ اب وقت رحلت قریب آ گیا ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اس سے پہلے خانہ کعبہ میں تطہیر حرم کا آخری اعلان کر چکے تھے کہ آئندہ کسی مشرک کو اللہ کے گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی اور کوئی برہنہ شخص خانہ کعبہ کا طواف نہیں کر سکے گا۔ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ہجرت کے بعد فریضۂ حج ادا نہیں فرمایا تھا۔ اب سنہ 10 ہجری میں آرزو پیدا ہوئی کہ سفر آخرت سے پہلے تمام امت کے ساتھ مل کر آخری حج کر لیا جائے۔ بڑا اہتمام کیا گیا کہ کوئی عقیدت
x
صفحہعنوان
5نقش آغاز
8رحلت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
41وفات صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ
52شہادت فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ
70شہادت عثمانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ
98شہادت علی مرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہ
114شہادت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ
186عمرو بن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ
193حجاج بن یوسف
201معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ تعالیٰ عنہ
210خبیب بن عدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ
217عبداللہ ذوالبجادین رضی اللہ تعالیٰ عنہ
223عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
234عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ
Flag Counter