Maktaba Wahhabi

انسانیت موت کے دروازے پر

مؤلف: مولانا ابو الکلام آزاد

ناشر: ادارہ اسلامیات ،لاہور

سال شائع: 1990

نے جانا ہے لیکن ان جانے والوں میں کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے متعلق کہنا پڑتا ہے۔ پی گئی کتنوں کا لہو تیری یاد غم تیرا کتنے کلیجے کھا گیا اس قبیل کی چند عظیم المرتبت ہستیوں کے سفر آخرت کی، دل و دماغ کے بادشاہ، خطابت کے شہسوار، قلم کے دھنی اور اردو زبان کے سب سے بڑے ادیب حضرت مولانا عبدالکلام آزاد رحمۃ اللہ علیہ نے’’انسانیت موت کے دروازہ پر”کے نام سے منظر کشی کی تھی۔ یہ پر تاثیر، پر درد، دل گذار اور دل سوزکتاب عبرت اس قدر مؤثر ہے کہ شاید ہی کوئی سنگ دل ہو جواس کا مطالعہ کرے اور اس کی آنکھوں میں آنسوؤں کی جھڑیاں نہ لگ جائیں۔ بالخصوص مولائے کل دانائے سبل، ختم الرسل صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے سفرملک بقا کا تذکرہ دل تھام کر نہیں، دل پر پتھر رکھ کر پڑھنا پڑتا ہے، کون ظالم ہے جو یہ پڑھے:۔ ’’خبر وفات کے بعد مسلمانوں کے جگر کٹ گئے، قدم لڑکھڑا گئے، چہرے بجھ گئے، آنکھیں خون بہانے لگیں، ارض وسماسے خوف آنے لگا، سورج تاریک ہو گیا، آنسوبہہ رہے تھے اور تھمتے نہیں تھے۔ کئی صحابہ رضوان علیہم حیران وسرگردان ہو کر آبادیوں سے نکل گئے، کوئی جنگل کی طرف بھاگ گیا، جو بیٹھا تھا، بیٹھا رہ گیا، جو کھڑا تھا، اسے بیٹھ جانے کا یارانہ نہ ہوا، مسجدنبوی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم قیامت سے پہلے قیامت کا نمونہ پیش کر رہی تھی۔‘‘ اور اس کی آنکھوں سے آنسوؤں کے آبشار نہ بہہ نکلے ؟ ٭٭٭
x
صفحہعنوان
5نقش آغاز
8رحلت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
41وفات صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ
52شہادت فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ
70شہادت عثمانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ
98شہادت علی مرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہ
114شہادت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ
186عمرو بن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ
193حجاج بن یوسف
201معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ تعالیٰ عنہ
210خبیب بن عدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ
217عبداللہ ذوالبجادین رضی اللہ تعالیٰ عنہ
223عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ
234عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ
Flag Counter