اکبر الہ آبادی نے کہا تھاموت کو بھول گیا دیکھ کے جینے کیبہار دل نے پیش نظر انجام کو رہنے نہ دیااگر ہم اس دنیا کا بغور جائزہ لیں تو یہ ہمیں ایک مرقع عبرت، افسانہ حسرت اور آئینہ حیرت کے روپ میں نظر آئے گی۔ دنیا کے سٹیج پرجن عظیم بادشاہوں نے جاہ و جلال کے جلوے دکھائے وہ بھی چل بسے، جن لوگوں نے دنیا کی آرائش و زیبائش چار چاند لگائے وہ بھی نہ رہے، وہ اہل کمال جن سے استفادہ اور کس فیض کرنے کے لیئے ایک دنیا ان کے پاس آتی تھی، وہ بھی رخصت ہو گئے اور بزرگان دین حتی کہ انبیاء کرام علیہم السلام بھی جن سے فرشتے مصافحہ کرتے تھے، یہاں سے رخت سفرباندھ گئے۔ الغرض موت سے کسی کو مفر نہیں۔ بو علی سینا ایسے حکیم کو بھی کہنا پڑا۔از قعر گل سیاہ تا اوج زحلکردم ہمہ مشکلات گیتی راحلبیروں جستم زقید ہر مکر و حیلہر بند کشادہ شد مگر بند اجلانسانی زندگی کے آخری لمحات کو زندگی کے درد انگیز خلاصے سے تعبیر کیا جاتا ہے، اس وقت بچپن سے لے کراس آخری لمحے تک کے تمام بھلے اور برے اعمال پردہ سکرین کی طرح آنکھوں کے سامنے نمودار ہونے لگتے ہیں۔ ان اعمال کے مناظر کو دیکھ کر کبھی تو بے ساختہ انسان کی زبان سے درد عبرت کے چند جملے نکل جاتے ہیں اور کبھی یاس وحسرت کے چند آنسوآنکھ سے عارض پر ٹپک پڑتے ہیں۔ اگرچہ دنیا کے اس پل پرسے گزر کر عقبیٰ کی طرف ہرانسان